بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریر/ ولایہ پاکستان:
17 رمضان
- بدر کا معرکہ
کثرت سے ایسے معرکوں کی مثالیں ملتی ہیں جن میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے مسلم افواج کی نصرت ومدد فرمائی ،وہ افواج کہ جو اپنے رب پر بھر پور توکل کرتی تھیں۔ بدر کا معرکہ جو رمضان کے مہینے میں ہوا اس کی ایک روشن مثال ہے۔
-
بدر کے دن رسول اللہ ﷺ نے مشرکین کی طرف دیکھا۔ ان کی تعداد ایک ہزار تھی جبکہ آپ ﷺ کے صحابہ تین سو اُنیس افراد تھے۔ پھر نبی ﷺ قبلہ رخ ہوکر کھڑے ہوگئے اور اپنے ہاتھ مبارک آسمان کی طرف اٗٹھا ئے اور اللہ تعالیٰ سے گڑگڑاتے ہوئے دعا کی۔
-
اللَّهُمَّ أَنْجِزْ لِي مَا وَعَدْتَنِي اللَّهُمَّ آتِ مَا وَعَدْتَنِي، اللَّهُمَّ إِنْ تُهْلِكْ هَذِهِ الْعِصَابَةَ مِنْ أَهْلِ الْإِسْلَامِ لَا تُعْبَدْ فِي الْأَرْضِ
-
"اے میرے اللہ ! جو وعدہ تو نے مجھ سے کیا ہوا ہے اس کو پورا فرما جس چیز کا وعدہ میرے ساتھ کیا ہے وہ دیدے۔ اے میرے اللہ اگر مسلمانوں کا یہ گروہ ہلاک ہوجائے تو زمین میں تیری عبادت نہیں ہو گی"۔
-
غزوہ بدر ہمیں یہ یاددہانی کراتا ہے کہ رمضان جہاد کفار پر غلبے اور فتح کا مہینہ ہے۔
-
Wednesday, 17 Ramadan 1440 AH - 22 May 2019 CE