بسم الله الرحمن الرحيم
صرف ہماری ڈھال، خلافت، ہی مقبوضہ کشمیر کے
- مظلوموں، زخمیوں اور شہداء کی پکار کا جواب دے گی
یقیناً بین الاقوامی برادری میں استعماری طاقتیں چھائی ہوئی ہیں جنہوں نے ہمیشہ خود اپنے ہاتھوں سے مسلمانوں کے علاقوں کی تقسیم اور بندر بانٹ کی اور ان پر قبضے کو یقینی بنایا، یا پھر اس عمل میں دوسروں کی مدد کی۔
بین الاقوامی برادری سے مدد مانگنا ایسے ہی ہے کہ بھیڑ کی حفاظت کے لیے بھیڑیے سے مدد مانگی جائے۔
اے پاکستان کے مسلمانو! یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ مسلمانوں پر مسلط حکمرانوں کے احساسات، جذبات اور مطالبات مسلمانوں سے بالکل جدا ہیں۔
پاکستان کے حکمران استعماری طاقتوں کی صفوں میں کھڑے ہیں جو مسلم علاقوں پر قبضہ اور پھر انہیں تقسیم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو ایک آلے کے طور پر استعمال کرتیں ہیں۔
یہ بات پہلے سے بھی کہیں زیادہ واضح طور پر ثابت ہوگئی ہے کہ صرف خلافت، امت کی ڈھال ہی مقبوضہ کشمیر میں مودی کی جارحیت کا جواب آگ و خون سے دے گی جو اس کا حق ہے۔
تو ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل کر وحی کی بنیاد پر حکمرانی کی بحالی کے لیے بھر پور جدوجہد کریں
اور افواج پاکستان میں موجود اس امت کے شیروں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کی بحالی کے لیے نصرۃ(مادی مدد) فراہم کریں تاکہ کامیابی یا شہادت کی جستجو میں ان کی قیادت وہ بہادر حکمران کرے جس کے وہ مستحق ہیں۔
Saturday, 14 Muharram 1441 AH - 13 September 2019 CE
Last modified onاتوار, 15 ستمبر 2019 05:27