الجمعة، 20 جمادى الأولى 1446| 2024/11/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

حزب التحریرولایہ پاکستان نے گزشتہ چند دنوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے پبلک مقامات پر بیانات دئے

بسم الله الرحمن الرحيم

 

مقررین نے 17 اپریل کو ہونے والی ریلیوں کے موقع پر جاری کردہ حزب کے اعلامیے کے اہم نقات عوام تک پہنچائے۔ ان بیانات میں ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے حزب کے ممبران نے کہا کہ آج امت مسلمہ کے زوال کی سب سے بڑی وجہ یہی غدار مسلم حکمران اور سرمایہ دارانہ نظام ہے۔ یہ غدار حکمران ہی ہیں جنہوں نے امریکہ کی پرائیویٹ عسکری تنظیموں کے لیے پاکستان کے دروازے کھولے اور ان تنظیموں نے پورے ملک میں دھماکوں اورقتل کا بازار گرم کر دیا۔ جگہ جگہ دھماکے کروا کر ہماری فوج کو امریکی جنگ میں استعمال کرنے کے لئے رائے عامہ ہموار کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ غدار حکمران ہی ہیں جن کے سامنے غریب عوام خودکشیاں کر رہے ہیں اور یہ پاکستان کے بیش بہا سونے ، کوئلے اور تانبے کے وسائل ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حوالے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ غداری محض اس لئے ممکن ہو سکی کیونکہ آمرانہ اور جمہوری نظام ان حکمرانوں کو استعمار کی مرضی کے مطابق قانون سازی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یوں امریکہ اور دیگر استعماری ممالک کی لوٹ کھسوٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہو جاتا ہے۔ چنانچہ ہمیں ان غداروں کے ساتھ اس نظام کو بھی اکھاڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خلیفہ ہی ہوگا جونہ صرف امریکہ کے فوجی سٹاف بلکہ سفارتی عملے کو بھی اسلامی علاقوں سے بیدخل کر یگا۔ یہ خلیفہ ہی ہوگا جو پاکستان سے بزدل صلیبیوں کے لیے گزرنے والی سپلائی لائن کو فوراً کاٹ دے گا تاکہ امریکہ افغانستان میں اپنی موت آپ مر جائے۔ یہ خلیفہ ہی ہوگا جو تمام مسلم ممالک کو واحد ریاست میں تبدیل کرنے کے لیے دن رات ایک کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستِ خلافت بے شمار وسائل کی حامل ہونے کی بنا پر دنیا کی عظیم ترین ریاست ہو گی، جو کشمیر ، فلسطین اور افغانستان سمیت تمام مقبوضہ علاقوں کو قابض کفار کے ظلم و تسلط سے نجات دلائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ خلافت نہ الیکشن کے ذریعے قائم ہوگی اور نہ ہتھیار اٹھانے سے۔ اس کا قیام عوام کو نئے نظام کے لئے تیار کر کے فوج سے نصرت حاصل کرنے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اہلِ قوت یعنی افواج میں سے مخلص مسلمانوں کو اٹھنا ہوگا اور غداروں کواکھاڑ کر حزب التحریر کو نصرت دینا ہوگی تاکہ اللہ کا نظام یعنی نظامِ خلافت نافذ ہو اور ظلم سے نجات حاصل ہو سکے۔ انہوں نے حاضرین سے مطالبہ کیا کہ وہ اہل طاقت میں موجود مخلص لوگوں تک حزب کا پیغام پہنچائیں۔ انہوں نے عوام کو باور کرایا کہ آج بھی ہمارے ممبران جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں لیکن ہم کلمہ حق بلند کرنے اور خلافت کے قیام کی جدوجہد کرنے سے ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

میڈیا آفس حزب التحریرولایہ پاکستان

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک