الجمعة، 10 رجب 1446| 2025/01/10
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 

ویڈیو:کشمیر اس خلیفہ کا انتظار کر رہا ہے جو اس کے بچوں کی چیخ و پکار کا

جواب مسلم افواج کو اس کی آزادی کے لیے حرکت میں لا کر دے گا

 

آج کے راجہ داہر کی گردن دبوچے بغیر ہماری کشمیر کی ماؤں ، بہنوں ، بیٹوں اور بچوں کا خون  دریائے نیلم اور پونچھ کو سرخ کرتا رہے گا
5 اگست 2019 سے ہندو ریاست کے بت پرست مشرکین نے مقبوضہ کشمیر کے ہمارے مسلمان بہن بھائیوں پر نئی  جنگ مسلط کر رکھی ہے، مقبوضہ کشمیر کو زبردستی بھارتی یونین میں شامل کر لیا، اور مسلمانوں مرد، عورت اور بچوں کو پیلٹ گن کے چھروں سے اندھا اور بندوق کی گولیوں سے چھلنی کر رہے ہیں  ۔


یہ بات واضح ہے کہ مسلمانوں پر ہونے والے بدترین مظالم کے خلاف  موجودہ حکمرانوں کا خون کبھی جوش نہیں مارے گا ، یہ مردے ہیں، یہ لاشیں گنتے ہیں ، لیکن ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ یہ صرف "بین الاقوامی برادری" سے التجائیں اور ٹویٹس کرتے ہیں، اور ڈاکئے کی طرح اقوام متحدہ کو اطلاع پہنچاتے ہیں اور اپنے اس بزدلانہ طرز عمل  کو ایسے پیش کرتے ہیں جیسے انہوں نے حق ادا کر دیا۔


ریاست مدینہ کے نام پرمنافقانہ طرز عمل  کی پیروی کرنے والےکبھی کشمیر کی آزادی کیلئے افواج کو حرکت نہیں دیں گے۔
مسلمانوں کی محافظ صرف خلافت ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

«إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ»

"یقیناً امام (خلیفہ) ڈھال ہے جس کے پیچھے رہ کر تم لڑتے ہو اور اس کے ذریعے تحفظ حاصل کرتے ہو"(مسلم) ۔


ابو بکر صدیق  رض کے عزم کی پیروی کرو، جنہوں نے منکرین زکواۃ،  جھوٹے نبیوں اور روم کے خلاف ایک وقت لشکر بھیجے ، اور فرمایاکہ اگر مدینہ کے درندے ہماری لاشیں نوچیں تو بھی میں لشکر روانہ کروں گا۔ 


 اے افواج پاکستان میں موجود مسلمانو!
مقبوضہ کشمیر کے مسلمان کسی بین الاقوامی برادری کا انتظار نہیں کررہے،  بلکہ وہ خالد بن ولیدؓ، صلاح الدین ایوبیؒ اور محمد بن قاسمؒ  کے جانشینوں کا انتظار کررہے  ہیں۔ بغیر کسی التواء کے فوراً نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کے لیے  نصرہ فراہم کریں تا کہ مظلوموں کی پکار کے جواب میں آپ کو سرینگر کی جانب مارچ کرنے کا حکم دیا جائے۔

Thursday, 11 Dhul-Qi'dah 1441 AH - 02 July 2020 CE

#KhilafahWillLiberateKashmir

Last modified onجمعرات, 09 جولائی 2020 04:09

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک