الأحد، 12 رجب 1446| 2025/01/12
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

  • ویڈیو: مسلم افواج کو پرسوز صدا!
  • مسجد اقصٰی تمہیں پکار رہی ہے، تو کون اس کی پکار کا جواب دے گا ؟!
  • قابض یہودی افواج نے عشاء کی نماز سے پہلے مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا اور نمازیوں کو منتشر کرنے کے لئے صوتی دستی بم اور گیس کے کنسترپھینک دیئے جس کے نتیجے میں 163 نمازی زخمی ہوگئے ، جب کہ یہ سفاک فوجی اب بھی مسجد کو اعتکاف میں موجود مسلمانوں سے خالی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 
  •  
  • مسلمانوں کی مقدسات پر یہ جارحیت اسلامی امت اور اس کی افواج پر صریح حملہ ہے۔ یہ صرف القدس اور فلسطین کے مسلمانوں کے خلاف جارحیت نہیں بلکہ دو ارب مسلمانوں کے خلاف جارحیت ہے ۔ یہ امت کی طاقت کی یہودی افواج کی جانب سے کھلے عام تضحیک ہے۔ یہودی وجود کو اپنے جرائم کا ارتکاب کرنے کی ہمت غدار مسلم حکمرانوں کے باعث حاصل ہوئی ہے جو مسجد اقصیٰ سے مجرمانہ غفلت برت رہے ہیں اور عملاً یہودی قابض وجود کی سلامتی اور اس کی حفاظت کے ضامن ہیں۔ یہ مسلم حکمران ہی ہیں جنہوں نے امت اور اس کی افواج کو مقبوضہ فلسطین کو آزاد کرانے کے لئے متحرک ہونے سے روکا ہوا ہے۔ 
  •  
  • مسجد اقصٰی کے مسئلے کا درست جواب نہ تو بین الاقوامی استعمار سے تحفظ کی بھیک مانگنا ہے اور نہ ہی استعماری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواستیں کرنا، اور نہ ہی خالی خولی مذمتیں اس کا حل ہے۔ نہیں! اس کا درست جواب صرف اور صرف قابل مسلم افواج کو متحرک کرکے اس شیطانی وجود کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے اور مسلمانوں کو اس کے شر سے ہمیشہ کے لئے نجات دلانے کا ہے۔ اس سے کم کسی بھی چیز کا مطلب یہ ہے کہ مسجد الاقصیٰ یونہی دہائیاں دیتی رہے گی، اس کی حرمت کی پامالی یونہی چلتی رہے گی، یہود اس پر یونہی حملہ آور ہوتے رہیں گے اور القدس اور مسجد اقصیٰ ناپاک یہود کے قبضے میں رہیں گے۔
  •  
  • یہ امت کی افواج میں موجود صلاح الدین ایوبی (رح) کے بیٹوں کو پکار ہے اور ان کمانڈروں کے نام جو ان فوجیوں کی کمان کرتے ہیں، ان کی بھرتی، تربیت اور رہنمائی کرتے ہیں، کہ وہ ان کمزور سازشی حکومتوں کے سامنے جھکنے سے باز آ جائیں۔ اپنے دین کی نصرت، آپ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اسراء کی سرزمین کی مبارک منزل اور اپنے پہلے قبلہ کے لئے متحرک ہوجائیں۔ آپ کے راستے میں کھڑی ان تمام غدار حکومتوں کو اکھاڑ پھینکیں جو دہائیوں سے یہودی وجود کی حفاظت کر رہی ہیں۔ اللہ سبحانہ وتعالی کی قسم ، اگر آپ خلوص نیت اور ثابت قدمی کے ساتھ متحرک ہو جائیں تو اللہ سبحانہ و تعالٰی خود آپ کا راستہ ہموار کر دے گا۔ اور یقینا اللہ سبحانہ وتعالی اپنے نیک بندوں کے ساتھ ہے اور وہ تمہارے اعمال کوکبھی ضائع نہیں کرے گا۔
  •  
  • (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انفِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ اثَّاقَلْتُمْ إِلَى الْأَرْضِ ۚ أَرَضِيتُم بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ ۚ فَمَا مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ (38) إِلَّا تَنفِرُوا يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا وَيَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيْئًا ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ) 
  • اے ایمان والو! تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ جب تم سے اللہ کی راہ میں نکلنے کو کہا جاتا ہے تو تم مضبوطی سے زمین سے چمٹ کر رہ گئے؟ کیا تم آخرت کے مقابلے میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا؟ (اگر ایسا ہے تو جان لو کہ) دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلے میں بہت تھوڑی ہے۔ اگرتم آگے نہیں بڑھتے تواللہ تمہیں تکلیف دہ عذاب سے دوچار کرے گا اورتمہاری جگہ اور لوگوں کولے آئے گا اور تم اس کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکو گے۔ بےشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ [سورہ توبہ 9: 38-39]
  •  
Saturday, 19 Mubarak Ramadan 1442 AH - 01 May 2021 CE
 
#KhilafahLiberatesAlAqsa
 

 

Last modified onجمعرات, 13 مئی 2021 02:14

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک