الجمعة، 20 جمادى الأولى 1446| 2024/11/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

حزب التحریر/ولایہ پاکستان

 

رمضان المبارک - پوسٹرز اور ویڈیوز   AH 1443  - 2022 CE

 

حزب التحریر/ولایہ پاکستان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سوشل میڈیا مہم چلا رہی ہے۔ اس مہم میں مسلمانوں کے لیے ان کے ایمان، اعمال، عظیم تاریخ اور اسلام کو ایک طرز زندگی کے طور پر دوبارہ قائم کرنے کے فرض سے متعلق اہم میٹیریل موجود ہے۔ مہم میں پیش کی جانے والی چیزوں میں اردو، عربی اور انگریزی میں روزانہ پوسٹس کی جائیں گی۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہماری اطاعت و فرمانبرداری کو قبول فرمائے۔

 

#RamadhanDemandsAction

#Time4Khilafah

 

pak en

 Saturday, 1 Ramadan 1443 AH - 2 April 2022 CE

یکم رمضان 

 

تقویٰ کا حصول کیسے کیا جائے 

 

تقویٰ  یہ ہے کہ انسان الله کے غضب سے بچے اور یہ الله اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کو پورا کیے بغیر ممکن نہیں۔ وہ شخص دھوکے میں ہے کہ جو منتظر ہے کہ اس کے دل میں یکایک تقویٰ پیدا ہو جائے گا اور نیک اعمال خود بخود اس سے سرزد ہونے لگیں گے۔ تقویٰ تو ایمان کا پھل ہے۔ جس قدر انسان الله کی آیات پرغور وفکرکرتا ہے اور آخرت کے دن کو یاد کرتا ہے اسی قدر اس میں الله کی اطاعت کا احساس اورجذبہ پیدا ہوتا ہے اور پھر اس پر لازم  ہو جاتا ہے کہ وہ الله کی اطاعت کے کاموں کی طرف عملی قدم اٹھائے۔ تو مسلمانو! آئیں اس رمضان ہم ایمان کو ایسے اجاگر کریں جو ہمیں الله کی مکمل بندگی کی راہ پر مضبوطی سے گامزن کر دے۔

 

PK RamadhanDemandsAction 1443 2022 EN 01

 

 

 

pak en

Sunday, 2 Ramadan 1443 AH - 3 April 2022 CE

 2 رمضان

 

الله کے رسولوں (عليهم السلام) پر ایمان کا بنیادی نکتہ

 

رسولوں (عليهم السلام) پر ایمان محض چند ہستیوں کو مقدس مان لینا نہیں بلکہ رسولوں پر ایمان اس بات کا اقرار ہے کہ انسانی عقل زندگی کے مسائل کا درست حل طے کرنے سے قاصر ہے اور انسان کو زندگی کے معاملات کے لیے وحی کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی ایسا نظام جو زندگی کے امور سے متعلق قانون طے کرنے کا اختیارانسانی  عقل کو دیتا ہے، وہ اسلام کے بنیادی عقیدے سے براہِ راست متصادم ہے۔ غور کیجئے کیا جمہوری نظام کی حقیقت یہی نہیں  ہے؟!

PK RamadhanDemandsAction 1443 2022 EN 02

 

 

 

pak en

Monday, 3 Ramadan 1443 AH - 4 April 2022 CE

 3 رمضان

 

رمضان کا مہینہ ایمان کو بوسیدہ ہونے سے بچاتا ہے

 

رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا،

 

إنَّ الإيمانَ لَيَخْلَقُ في جَوْفِ أحدِكُمْ كَما يَخلَقُ الثّوبُ

"ایمان اسی طرح تمہارے سینوں میں بوسیدہ ہو جاتا ہے جیسے کہ کپڑا بوسیدہ ہو جاتا ہے"]الطبرانی[۔

 

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ الله سبحانہ کی طرف سے ہمارے لیے ایک موقع ہے کہ ہم روزے، راتوں کے قیام، آخرت کی یاد اور الله کی آیات پر غورو فکر کے ذریعے اپنے ایمان کو چمکائیں۔ بے شک وہی لوگ اسلام اور اسلام کی دعوت کی خاطر کسی بھی قربانی پر آمادہ ہوتے ہیں کہ جو اپنے دلوں میں ایمان کو راسخ کرتے ہیں۔ ایک مضبوط ایمان والا شخص الله کی مدد و نصرت کے لیے پُر امید ہوتا ہے، وہ اسلام کے کسی بھی حکم پر سمجھوتے کے لیے تیار نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ ظالم حکمرانوں کے محاسبے کے فرض سے راہِ فرار اختیار کرتا ہے۔

 

PK RamadhanDemandsAction 1443 2022 EN 03

 

 

 

pak en

 Tuesday, 4 Ramadan 1443 AH - 5 April 2022 CE

4 رمضان

 

نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا معاشرے کو فاسد ہونے سے بچاتا ہے


جس طرح الله تعالیٰ نے نماز، روزہ، زکوٰۃ کو مسلمانوں پر حتمی طور پر لازم کیا ہے، ویسے ہی "نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے" کو بھی، نتائج سے قطع نظر، ہر حال میں فرض کیا ہے۔ ارشاد ہوا،

  [وَلْتَكُنْ  مِّنْكُمْ  اُمَّةٌ  یَّدْعُوْنَ  اِلَى  الْخَیْرِ وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِؕ وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ]

"تم میں ایک جماعت ایسی ہو جونیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے، وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں" [آلِ عمران:104 ]۔

یہ نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا ہی ہے کہ جس کی وجہ سے دہائیوں سے غیر اسلامی نظام کے سائے تلے رہنے اور کفار کی تہذیبی یلغار کے باوجود آج  بھی مسلم معاشروں میں برائی کو بدستور بُرا اور نیکی کو اچھا و مستحسن سمجھا جاتا ہے۔  اور یہی وہ حکم ہے جو بلآخر   ریاست کو اسلام کی بنیاد پر استوار کرنے پر منتج ہو گا۔

 

 

PK RamadhanDemandsAction 1443 2022 EN 04

 

 

 

pak en

Wednesday, 5 Ramadan 1443 AH - 6 April 2022 CE

5 رمضان

 

اسلامی دعوت کی کیفیت

 

اسلام  نے انسان کو صرف یہ کہہ کر نہیں چھوڑ دیا کہ چوری مت کرو، سود مت کھاؤ، دوسروں کا مال مت بٹورو بلکہ اس بات کا تعین بھی کردیا کہ کس طرح معاشرہ ان اقدار پر برقرار رہتا ہے، یعنی ریاستِ خلافت  کے  ذریعے ، جو  اسلام کو قانون کی شکل میں نافذ کرے گی۔ اسلام محض روحانی فلسفہ یا اخلاقی چارٹر نہیں ہے بلکہ یہ مکمل ضابطہ حیات اور زندگی کے متعلق  ایک مخصوص نقطۂ نظر ہے۔ اسی کو دین کہتے ہیں۔ پس یہ جائز نہیں کہ اسلام کو محض  انفرادی  اصلاح  کے درس کے طور پر پیش کیا جائے۔ اسلام کی دعوت ایک ایسے دین  کے طور پر   ہونی چاہئے کہ  جسے ایک مکمل  نظام حیات  کی شکل میں نافذ کرنا مسلمانوں پر اسی طرح فرض ہے کہ جیسے نماز،حج، روزہ اور زکوٰۃ فرض ہیں ۔ 

 

PK RamadhanDemandsAction 1443 2022 EN 04

 

 

 

pak en

Last modified onمنگل, 10 مئی 2022 01:50

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک