الخميس، 11 ذو القعدة 1446| 2025/05/08
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 

پاکستانی خبروں پر تبصرے

 

30/04/2025

 

حزب التحرير/ولایہ پاکستان کا پاکستانی خبروں پر تبصرہ


For real change..  reject democracy.. Establish the Rightly-Guided Khilafah.
O Allah, restore our shield, the  Khilafah Rashidah (Rightly-Guided Caliphate) on the method of the Prophethood... O Allah, Ameen.

 

#BringBackKhilafah

 

Wednesday, 02 Dhu al-Qidah 1446 AH corresponding to 30 April 2025 CE

 

pak en

 

1- ٹرمپ، اور نہ ہی تل ابیب میں اُس کا یہودی جنرل، خلافتِ راشدہ ثانیہ کی واپسی کو روک سکتا ہے

 

2025 04 24 FB Neither Trump Nor His Jewish General in Tel Aviv Can Prevent the Return of the Second Khilafah Rashidah UR

 
21 اپریل 2025 کو فلسطین کے شہر   یافا  میں 1948 کے قتل عام میں جہنم رسید ہونے والے یہودیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران، ٹرمپ کے ایجنٹ اور یہودی وجود کے وزیرِ اعظم نے کہا  “ہم جانتے ہیں کہ ہم کس کے خلاف کھڑے ہیں۔ ہم خلافت کو بحیرہ روم کے ساحل سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ہونے کی اجازت نہیں دیں گے”۔ ٹرمپ کا یہودی جنرل یہ جان لے کہ اگر اللہ ﷻ نے فیصلہ کر لیا ہے تو امت اور اس کی افواج کا لشکر جلد آنے والا ہے۔ یہ مسلم دنیا میں ٹرمپ اور مغرب کے تمام ایجنٹوں کا صفایا کر دے گا، اور منہج النبوی پر خلافتِ راشدہ کو دوبارہ قائم کرے گا، جس کا دارالحکومت القدس ہو گا۔ یہ خلافت فلسطین کو نہر سے بحر تک آزاد (تحریر) کرے گی۔

 

Thursday, 26 Shawwal 1446 AH corresponding to 24 April 2025 CE

 

pak en

 

2 - مغرب میں ٹرمپ کے ظالم یہودی ایجنٹ کے بعد،

اب اس کا ظالم ہندو ایجنٹ مشرق سے اُمت مسلمہ پر جنگ مسلط کر رہا ہے

 

2025 04 25 FB Trumps Hindu Tyrant in the East Declares War on the Islamic Ummah After Trumps Jewish Tyrant in the West UR

 

 ٹرمپ کے نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کے بعد مودی نے 23 اپریل 2025 کو سندھ طاس معاہدہ(IWT) کو معطل کر دیا، جس سے پاکستان کی پانی کی فراہمی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ اے پاکستان کی فوج کے شیرو! اُمت مسلمہ پر ٹرمپ کے دو طرفہ حملے کا صرف ایک ہی جواب ہے: پوری اُمت کی خلافت راشدہ ثانیہ کے تحت وحدت۔ امت مسلمہ کی سب سے بڑی فوج اسلامی نظام کو دوبارہ قائم کرنے کا اعزاز بھلا کسی اور کو کیسے دے سکتی ہے؟جنرل محمد بن قاسم نے خلافت کی فوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے فتح ہند کا آغاز کیا تھا۔ اب یہ مشن آپ کا ہے کہ آپ اسے پائے تکمیل تک پہنچائیں۔ اپنی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ہٹا دیں۔ خلافت راشدہ قائم کریں۔ خلیفہ راشد اُمت کی وحدت کا آغاز کرے گا اور وہ تین دریا جو 1960 میں آج کے راجہ داہر کو دے دیے گئے تھے، واپس لے گا۔

 

 

Friday, 27 Shawwal 1446 AH corresponding to 25 April 2025 CE

pak en

 

3- - ٹرمپ نے کشمیر میں ایسی آگ بھڑکا دی ہے

جس میں مسلمانوں اور ہندوؤں کے حکمرانوں میں موجود اس کے ایجنٹ جھلس سکتے ہیں

 

2025 04 27 FB Trump Lights a Fire in Kashmir in Which His Agents Amongst the Rulers of Muslims and Hindus May Burn UR

 

25 اپریل 2025 کو ٹرمپ نے متکبرانہ انداز کے ساتھ اعلان کیا: "پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے"، یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب کشمیر میں ایک حملہ ہوا، جس کے محرکات تاحال نامعلوم ہیں۔ اس حملے کے بعد، پاکستان اور بھارت میں ٹرمپ کے ایجنٹوں کے درمیان زبانی جنگ کا ایک تماشہ برپا ہو گیا۔ یہ بڑھتی ہوئی کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امت اور اس کی افواج میں غزہ کی حمایت کے لیے متحرک ہونے کا مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر پیدا کی گئی کشیدگی کا مقصد غزہ سے توجہ ہٹانا ہے۔ تاہم، یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ کشمیر پر برپا یہ تماشہ پاکستان کے حکمرانوں کی بزدلی کو مزید بے نقاب کر رہا ہے، خاص طور پر اس پس منظر میں کہ وہ پاکستان کی افواج کو غزہ بھیجنے میں ناکام رہے ہیں۔

 

اب لازم ہو چکا یہ پیغام ہر فورم پر اجاگر کیا جائے کہ امت اور اس کی افواج خلافت راشدہ کا قیام عمل میں لائیں، تاکہ فلسطین اور کشمیر دونوں کی آزادی (تحریر) کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

Sunday, 29 Shawwal 1446 AH corresponding to 27 April 2025 CE

 

pak en

 

4- کیا پاکستان کے حکمران غدار عرب حکمرانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے

یہودی وجود کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائیں گے؟

 

 

2025 04 28 FB Will Pakistans rulers pursue normalization with the Jewish entity following the traitorous Arab rulers UR

 

24 اپریل 2025 کو شام میں نئی حکومت کے سربراہ نے امریکی نمائندے کوری ملز کو بتایا کہ "شام یہودی وجود کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہے جب حالات سازگار ہوں گے"! کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ "سازگار حالات" کیا ہیں؟ اس "سازگار حالات" کا مطلب درحقیقت یہ ہے کہ جب دمشق کا حکمران انقلابی عوام پر اپنی گرفت مضبوط کر لے گا اور وہ اسے یہ غداری کرنے سے روکنے کے قابل نہ رہیں گے! اور جب وہ لوگ جن پر اللہ کا غضب نازل ہو چکا ہے، غزہ کے لوگوں کا مکمل صفایا کر چکیں گے، مغربی کنارے کو ہڑپ لیں گے اور مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر یہودی رنگ میں ڈھال لیں گے، اور جب حالات کچھ پر سکون ہو جائیں گے، تب دوبارہ تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل شروع ہوگا، سعودی حکومت کی قیادت میں، پھر دمشق، بیروت، بغداد اور شاید تہران اور اسلام آباد کی باری آئے گی۔ تب شرمندگی بھی کم ہو گی اور حالات ان کے مطابق "سازگار" ہو جائیں گے!

 

Monday, 30 Shawwal 1446 AH corresponding to 28 April 2025 CE

 

pak en

 

 5- امت اور اس کی افواج کا یہودی وجود کے خلاف انقلاب قریب آ چکا ہے، ان شاء اللہ

 

2025 04 29 FB The revolution of the Ummah and its armies against the Jewish entity is drawing near inshaaAllah UR

 

غزہ پر "اسرائیلی" جارحیت کے دوبارہ آغاز کے 42 ویں دن، میڈیکل ذرائع کے مطابق 27 اپریل 2025 کو فجر سے اب تک غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر یہودی وجود کے حملوں میں 53 مسلمان شہید ہو چکے ہیں۔ فتح کا وقت قریب آ رہا ہے، کیونکہ دشمن نے غزہ میں اپنی بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ دنیا بھر کے عوام، خصوصاً مسلمان، اس غیر انسانی سلوک سے بخوبی آگاہ ہو چکے، کہ سرکاری میڈیا کس طرح فلسطین کے مسلمانوں کے خلاف انسانیت سوز پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «إن الله ليملي للظالم حتى إذا أخذه لم يفلته» "بیشک اللہ ظالم کو ڈھیل دیتا ہے، یہاں تک کہ جب اسے پکڑتا ہے تو پھر اسے نہیں چھوڑتا"۔  پھر آپ ﷺ نے سورہ ہود کی یہ آیت تلاوت فرمائی:

 

﴿وَكَذَٰلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَىٰ وَهِيَ ظَالِمَةٌ ۚ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ﴾

"اور اسی طرح تیرے رب کی پکڑ ہے جب وہ بستیوں کو ان کے ظلم کی حالت میں پکڑتا ہے، بیشک اس کی پکڑ بڑی دردناک اور سخت ہے"۔ (صحیح البخاری)

 

Tuesday, 01 Shu al Qidah 1446 AH corresponding to 29 April 2025 CE

 

pak en

 

6ہندوستان مسلمانوں پر پہلے سے ہی حملہ آور ہے،

سوال یہ ہے کہ کیا امت مسلمہ اور اس کی افواج اس کا منہ توڑ جواب دیں گی؟

 

2025 04 30 FB India has already attacked Muslims so Will the Ummah and its armies respond UR

 

          27 اپریل کو روس کی اسپوتنک نیوز ایجنسی کو دیے گئے بیان میں پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا: "اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے یا چڑھائی کرنے کی کوشش کی، تو ہمارا ملک بھرپور قوت سے جواب دے گا"۔ مگر بھارت تو پہلے ہی مسلمانوں پر حملہ آور ہو چکا ہے — کشمیر پر قبضہ کر کے، معصوم بچوں کو شہید کر کے، اور خواتین کی عزتیں پامال کر کے! اسی طرح مودی پہلے ہی پاکستان کا پانی بند کرنے کا اعلان کر چکا ہے، اور بھارت جہلم اور چناب کی معاون ندیوں پر ڈیم تعمیر کر چکا ہے۔ کیا ایسے میں امت مسلمہ اور اسکی افواج کو منہ توڑ جواب نہیں دینا تھا؟ امت اور اس کی افواج کو موجودہ خائن حکمرانوں کو ہٹا کر خلافتِ راشدہ کا قیام عمل میں لانا ہوگا۔ خلافتِ راشدہ تمام مسلم افواج کو یکجا کرے گی تاکہ کشمیر اور فلسطین کو آزاد کرایا جا سکے۔

 

Wednesday, 02 Dhu al-Qidah 1446 AH corresponding to 30 April 2025 CE

 

pak en

 

Last modified onجمعرات, 08 مئی 2025 20:02

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک