الجمعة، 10 جمادى الثانية 1448| 2026/11/20
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

لنگڑی بطخ (Lame Duck) اور مڈ ٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست

 

4 نومبر 2026ء کو "دی اٹلانٹک" (The Atlantic) جریدے نے "ٹرمپ کے دور کا خاتمہ" کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا اور انہیں "لنگڑی بطخ" (Lame Duck) قرار دیا۔ یہ ایک سیاسی اصطلاح ہے جو امریکی صدر کے لیے اس وقت بولی جاتی ہے جب وہ الیکشن ہار جائے اور دوبارہ صدارت کا امیدوار نہ بن سکے، یا جب اس کی پارٹی کانگریس کا کنٹرول کھو بیٹھ، جس سے اس کے لیے قانون سازی پاس کروانا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔

 

 

Read more...

ٹرمپ اپنی صدارتی مدت کے خاتمے سے قبل مسئلہ صحرا کی فائل بند کرنے کے لیے وقت سے دوڑ لگا رہا ہے

اقوامِ متحدہ نے 31 اکتوبر 2026 کی آدھی رات کو مغربی صحرا میں حقِ خودارادیت کے لیے قائم کردہ اپنے اس مشن (مینورسو - MINURSO) کا خاتمہ کر دیا، جسے 1991 میں سیز فائر (وقفِ فائر) کی نگرانی اور آزادی یا مراکش کے ساتھ الحاق کے ذریعے حقِ خودارادیت کا ریفرنڈم منعقد کرانے کے تصفیے کے منصوبے کے تحت تشکیل دیا گیا تھا۔ اگلے ہی روز اس علاقے سے مشن کی موجودگی کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تمہید کے طور پر مشن کے اہلکاروں اور سامان کے انخلاء کا عمل شروع ہو گیا۔ یہ پیش رفت سلامتی کونسل میں امریکہ اور روس کے مابین اختلاف کے باعث مشن کی مدتِ کار میں توسیع کی کوشش میں ناکامی کے بعد سامنے آئی۔

 

 

Read more...

شام کے لیے الزیدی کے دورے کے نتائج اور علاقائی صف بندیوں کی ازسرِ نو ترتیب

گزشتہ اکتوبر کے اواخر میں عراق کے وزیرِ اعظم علی فالح الزیدی کا دورۂ شام، اسد حکومت کے زوال کے بعد دونوں ممالک کے مابین قائم کشیدگی کے بعد، باہمی تعلقات کی ازسرِ نو ترتیب میں ایک اہم پیش رفت تھا۔ اس دورے کو علاقائی تبدیلیوں اور خطے میں نفوذ کے لیے بین الاقوامی کشمکش سے جدا کر کے نہیں دیکھا جا سکتا، اور نہ ہی اسے مسلم ممالک میں سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی تعلقات  کے نقشے کو دوبارہ ترتیب دینے کی امریکی کوششوں سے الگ سمجھا جا سکتا ہے، جن کا مقصد خطے پر اپنے تسلط کو برقرار رکھنا اور اس کے وسائل، دولت اور جغرافیائی موقع پر مکمل اختیار حاصل کرنا ہے۔

 

Read more...

شام پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا امریکی منصوبہ

شام میں امریکی پالیسی کا باریک بینی سے جائزہ لینے والا ہر شخص اس بات کو بخوبی سمجھتا ہے کہ امریکہ وہاں اپنے اثر و رسوخ اور تسلط کو مضبوط بنانے کے لیے کس قدر مسلسل اور تیزی سے کوشاں ہے۔

 

Read more...

آزمائشوں کے وقت دعا

آج جب ہم مسلمان پوری دنیا میں مختلف مصائب اور آزمائشوں سے دوچار ہیں، تو یہ بات یاد رکھنا نہایت ضروری ہے کہ کن باتوں کا اہتمام ہماری دعاؤں کو اللہ تعالیٰ کے ہاں زیادہ مقبول اور پسندیدہ بناتا ہے۔ وہی اللہ جو ہمیں رزق عطا فرمانے والا ہے، ہماری زندگی کی مدت (اجل) کا تعین کرنے والا ہے اور اپنی نصرت و فتح سے نوازنے والا ہے۔

 

Read more...

غزہ کے مسلمانوں کو پاکستانی افواج کے ٹینکوں اور میزائلوں کی ضرورت ہے، صرف خیموں اور خوراک کی نہیں

 9 نومبر 2026 کو پاکستان کے وزیرِاعظم نے کہا: ”غزہ کے بہادر فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنے کے لیے اسرائیل کی مسلسل غیر قانونی کارروائیوں پر شدید تشویش ہے۔۔۔ میں نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر انسانی امداد میں اضافے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے۔“

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک