بسم الله الرحمن الرحيم
ولایہ پاکستان :اقوام متحدہ کو مسترد کریں!
اقوام متحدہ ایک استعماری ادارہ ہے جس نے ہمیشہ مسلمانوں پر مظالم کو یقینی بنایا ہے
مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ سے التجائیں کرنے سے نہیں بلکہ افواج پاکستان کو حرکت میں لانے سے آزاد ہوگا
پچھلے 55 دنوں سے بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر کے مسلمان مردوں پر تشدد ور مسلمان خواتین کی بے حرمتی ہو رہی ہے اور وہ پورے صبر و استقامت سے ان مظالم کا سامنا کر رہے ہیں اور پاکستان کی باصلاحیت افواج سے مدد کے طلبگار ہیں لیکن پاکستان کے وزیرِ اعظم نے آگے بڑھ کر ان کی مدد کرنے کے بجائے اقوامِ متحدہ سے مدد کی اپیل کر دی۔
وزیرِ اعظم کس کو مسلمانوں کے امور کی دیکھ بھال سونپ رہا ہے؟
امریکا جس نے عراق و افغانستان پر وحشیانہ بمباری کی اور پھر ان پر قبضہ کرلیا؟
یا روس جس نے پہلے افغانستان اور چیچنیا میں مسلمانوں کو بے رحمی سے قتل کیا اور بعد میں شام کے مسلمانوں کے قتلِ عام میں شام کے قصائی بشار کی بھر پور مدد کی؟
یا پھر چین جس نے مشرقی ترکستان کے ایغور مسلمانوں اور ان کے دین کے خلاف کھلی جنگ شروع کر رکھی ہے؟
اے پاکستان کے مسلمانو!
باجوہ-عمران حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو کفار کے حوالے کر دیا ہے جنہوں نے ہمیشہ امت مسلمہ پر حملہ کیا، اسے زخمی کیا اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کیے
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے سورة النساء کی آیت 141 میں فرمایا
﴿وَلَن يَجْعَلَ اللَّهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا﴾
"اور اللہ نے مسلمانوں کو اس بات کی اجازت نہیں دی کہ وہ کفار کو اپنے معاملات پر کوئی اختیار دیں"
اب ہمیں افواجِ پاکستان میں موجود اپنے شیروں سے یہ مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ (مادی مدد) فراہم کریں تاکہ آخر کار اسلامی امّہ اپنے دشمنوں کو اپنی ایمانی طاقت، بے شمار وسائل اور بہادر افواج کی مدد سے بھاگنے پر مجبور کر دے۔.
Monday, 01 Safar 1441 AH - 30 September 2019 CE
Latest from
- نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ : دنیا اور انسانیت کو بچانا
- آخر کار غزہ میں یہودیوں کی ہولناک قتل و غارت اور بھیانک تباہی کے بعد...
- خلافت کانفرنس کو منسوخ کرنے کے لئے امریکہ اور کینیڈا کا گٹھ جوڑ!
- تورات سے یہودی توسیع پسندانہ عزائم اور خواب
- پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان جھڑپوں کے جغرافیائی سیاسی اثرات