الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 

جو رسول اللہﷺ سے عشق کرتے ہیں وہ ضرور بالضرور نبوت کے نقش قدم پر خلافت قائم کریں  

حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا،

لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ وَأَهْلِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ

“تم میں سے  کوئی اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک اس کی مجھ سے محبت اپنی دولت، اپنے اہل و عیال اور سب لوگوں سے زیادہ نہ ہو جائے”  (النسائی)۔

  امام ابو سلیمان الخطابی نے رسول اللہﷺ سے محبت کے موضوع کے حوالے سے  اپنے تبصرے میں فرمایا،

فَمَعْنَاهُ لَا تَصْدُقُ فِي حُبِّي حَتَّى تُفْنِيَ فِي طَاعَتِي نَفْسَكَ وَتُؤْثِرَ رِضَايَ عَلَى هَوَاكَ وَإِنْ كَانَ فِيهِ هَلَاكُكَ

“اس کا مطلب  یہ ہے: تمہاری مجھ سے محبت اُس وقت تک سچی نہیں  جب تک تم میری اطاعت میں خود کو تھکا نہ لواور جب تک تم اپنی خواہشات پر میری خوشی کو ترجیح نہ دو،  چاہے ایسا کرنا تمہاری موت کا باعث بن سکتا ہو”۔

جب خلافت اپنے کمزور ترین دور سے گزر رہی تھی تب بھی عثمانی خلیفہ عبدالحمید دوئم کے اعمال سے رسول اللہﷺ کی محبت اور اطاعت واضح تھی جب برطانیہ اور فرانس، جو اس وقت دنیا کی عالمی طاقتیں تھیں، نے رسول اللہﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کا ارادہ کیا تھا۔

  سلطان عبدالحمید دوئم کا خلافت کی افواج کوحرکت دلانے کی دھمکی فرانس اور برطانیہ کے لیے کافی ثابت ہوئی، وہ شیطانی حرکت سے رک گئے اور پھر انہیں اُس وقت تک دوبارہ ایسی شیطانی حرکت کرنے کی ہمت نہ ہوئی جب تک خلافت تباہ نہیں ہوگئی۔

  آج ہم پر لازم ہے کہ ہم رسول اللہﷺ سے اپنی سچی محبت اور ان کی اطاعت کو ثابت کرنے کے لیے نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کی زبردست جدوجہد کریں  جو مستقل طور پر شیاطین کے ہاتھ اور زبان کاٹ ڈالے گی۔

 

#KhilafahOnTheMethodOfProphethood.

Sunday, 24 Rabi-ul Awwal 1443 AH - 17 October 2021 CE

Last modified onجمعرات, 04 نومبر 2021 21:58

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک