شراب کے نشے میں مست فرانسیسی حکمران مسلمانوں کے بچوں کو شراب پینے اور خنزیر کھانے پر مجبور کرنے کے سلسلے کو جاری رکھیں گے جبکہ مسلمانوں کے حکمران ان کے ساتھ کسی بھی قیمت پر معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے دوڑے جا رہے ہیں!
- Published in سینٹرل میڈیا آفس
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
فرانس کے صدر فرانسو اھولانڈ نے اسلام اورمسلمانوں کے بارے میں اپنے بدنما چہرے کو 28جنوری2016 کواس وقت ظاہر کیا جب اس کے مہمان ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران پر کئی سالوں سےعائد پابندیوں کے ہٹنے کے بعد یورپ کے پانچ روزہ سرکاری دورے کے دوران اس کے ملک میں ایک سرکاری عشائیے میں شراب کے بغیر حلال کھانے کی درخواست کو مسترد کیا۔ یہ پہلی بار نہیں کہ فرانس نے مسلمان سربراہوں کو حلال کھانا پیش کرنے یا دسترخوان سے شراب ہٹانے سے انکار کیا ہو