الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ بنگلادیش

ہجری تاریخ    23 من ربيع الاول 1437هـ شمارہ نمبر: 1437-03/02
عیسوی تاریخ     اتوار, 03 جنوری 2016 م

 پریس ریلیز

حسینہ کے غنڈوں کی جانب سے  حزب التحریر کے شباب کا بزدلانہ اغوا اور وحشیانہ تشدد صرف   اس کی فرعونی حکومت  کے سقوط کو تیزی سے قریب کر رہا ہے

اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی رکھنے والی حسینہ کے بے لگام غنڈوں نے  حزبالتحریرکے 27 سالہ  بہادر رکن  اشرف کریم رقیب کو 23 دسمبر 2015 کو  اغوا کر لیا۔ صرف ایک بے ضرر داعی کو اغوا کرنے کے لئے  پولیس بیورو آف انوسٹی گیشن (بی۔پی۔آئی)کے بے شرم بیس سے زائد غنڈوں نےڈھاکہ کے علاقے دھان منڈی میں ان کےگھر پر حملہ کیا۔  آدھی رات کو کیے جانے والے غیر قانونی اغوا کو ایک ہفتہ گزرنے جانے  کے بعد بھی اِن شیطانوں نے اُن کو عدالت میں پیش نہیں کیا ہے،  بلکہ وہ بدستور  اب بھی بنگلہ دیشی پولیس کے عقوبت خانے میں ہے، جہاں  پر حسینہ کے غنڈے  ان پر وحشیانہ تشدد کر رہے ہیں۔  اشرف کو روزانہ  دو سے تین گھنٹوں تک   مارا پیٹا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ اس قدر زخمی ہو گئے ہیں کہ اب اُن کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔  چند دن پہلے پولیس اسٹیشن میں ان کے والدین کی ان سے اس وقت ملاقات ہوئی جب ان کو عقوب خانے سے با ہر لایا جارہا تھا ، اور  ان کی حالت یہ تھی کہ  تشدد کی وجہ سے ان کی تمام انگلیاں   کچلی جاچکی تھیں اور   پنڈلیوں اور سینے پر بھی شدید  زخم تھے۔  اس دن کے بعد سے ان کے والد ین نے بھی ان کے بارے میں کچھ نہیں سنا ہے کیونکہ   ان کواپنے بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور اب  اس وجہ سے والدین سخت تشویش کا شکار ہیں۔

   بی۔پی۔آئی اور  پولیس کے دیگر یونٹس میں موجود غنڈو!  اللہ کے سخت ترین دشمن حسینہ کی اطاعت کر کے تم اللہ کے غضب کے مستحق بن چکے ہو۔   خود کو حزب التحریر کے بہادر شباب پر تشدد سے باز رکھو  کیونکہ ایسا کرنے کا نتیجہ تمہارے اور تمہاری سربراہ حسینہ کے لئے مایوسی،خوف اور تکلیف کا باعث ہی بنے گا۔   اللہ عالی اور قدرت والے  کے خلاف جنگ سے باز آجاؤ ، جو تم کبھی بھی جیت نہیں سکتے ۔  ہم حزبالتحریرکے شباب تمہیں  آگ کے اس شدید ترین عذاب سے بھی خبردار کرتے ہیں جس کو اللہ  نے اپنے دوستوں کے دشمنوں سے بھر دینے کا وعدہ کررکھا ہے ۔  اس دن سے ڈرو  جو اب آنے ہی والا ہے جب  ذلت اور رسوائی سے ہتھکڑیوں میں  جھکڑ کر اللہ کے اذن سے  عنقریب قائم ہونے والی خلافت راشدہ کی عدالتوں میں تمہیں پیش کیا جائے گا،اور  تمہارے ساتھ یہ وحشی مجرم مغرب کی ایجنٹ حسینہ بھی ہو گی۔  اس لیےاس ختم ہوجانے والی دنیا کے لیے اپنی آخرت برباد مت کرو۔

﴿إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ

" بے شک جو لوگ  مومن مردوں اور مومن  عورتوں کو  آزمائش میں ڈالتے ہیں  اور پھر توبہ بھی نہیں کرتے  ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلنے کا عذاب ہے"(البراج:10)۔

ولایہ بنگلادیش میں حزبالتحریرکامیڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ بنگلادیش
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.khilafat.org
E-Mail: media@hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک