الأحد، 22 جمادى الأولى 1446| 2024/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ بنگلادیش

ہجری تاریخ    5 من جمادى الثانية 1438هـ شمارہ نمبر: نمبر:1438-06/01
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 04 مارچ 2017 م

پریس ریلیز

حزب التحریر کے ایک کارکن کی بس میں عوامی تقریر کے باعث گرفتاری یہ ثابت کرتی ہے کہ 'آزادی رائے' محض اسلام کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے لیکن جمہوریت کے فریب کو بے نقاب کرنے کے لیے استعمال نہیں کی جاسکتی۔

 

22 فروری 2017 کوحزب التحریر کے ایک باہمت اور نڈر کارکن، ساجد بن عالم ،جو کہ ڈھاکہ یونیورسٹی (DU) میں  ابلاغ عامہ (ماس کمیونیکیشن) اور صحافت کے تیسرے سال کے طالب علم ہیں، کو بنگلہ دیش چھاترا لیگ کے ایک درجن غنڈوں نے زبردستی ڈھاکہ یونیورسٹی کے مامور کی مدد سے اُٹھا لیا اور شاہ باغ تھانے کے حوالے کر دیا جبکہ وہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ایک مسجد میں نماز عصر ادا کر رہے تھے۔ اس کے بعد سے ساجد کو بنگلہ دیش پولیس کی بدنام زمانہ "کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ" نے ایک ہفتے تک خفیہ تھانے میں رکھا اور ایک ہفتے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ اُس مامور نے خود کے لئے اور اپنے پیشے کے لئے کیا ذلت آمیز کام کیا! ہم حیران ہیں کہ کس طرح ایک اُستاد بی سی ایل جیسے ایک غنڈہ گرد سیاسی گروہ پر اعتماد کر سکتا ہے!

 

ساجد کا جرم یہ تھا کہ وہ حزب التحریر کے ایک مخلص کارکن تھے، اور چھاترا لیگ کے برعکس، وہ غنڈہ گردی، اغوا یا  دیگر کسی بھی سیاسی تشدد میں ملوث نہیں تھے۔  اُنھیں گرفتار کرنے اور تشدد کا نشانہ  بنانے کی وجہ حزب التحریر کی جانب سے دو ہفتوں کی (5 سے 20 فروری 2017 تک) کامیاب اور مقبول رابطہ مہم میں اُن کی شمولیت تھی، جوکہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور جمہوریت کی ناکامی کے بارے میں تھی۔وہ ایک بس میں عوامی تقریر کر رہے تھے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے جسے ایک ٹی وی کیمرہ مین نے ریکارڈ کیا اور اس کے بعد اپنے سیٹلائٹ  چینل ( Ekattor ٹی وی)  پر نشر کر دیا۔کیا یہ وہ نام نہاد "آزادی اظہارِرائے" ہے جس کا ڈھونگ یہ مغربی حمایت یافتہ حکومت رچاتی ہے جوکہ محض ایک عوامی تقریر سے خوفزدہ ہے جس سے  جمہوری انتخابات کے فریب کو بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔ یقیناً یہی جمہوریت کی حقیقت ہے!! چاہے مغربی دنیا ہو یا اس کے زیرِ اثر مسلم ریاستیں، "اظہار رائے کی آزادی" ہمیشہ سے اِن حکومتوں اور مغربی طرز جمہوریت کے نظریاتی فریب کی خیانت کو بے نقاب کرنے کے لئے نہیں بلکہ  اسلام کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کی گئی ہے ۔

 

حزب التحریر ساجد بن عالم کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس بہادر داعی پر اپنی رحمت برسائے جیسا کہ وہ اپنے نیک بندوں پر برسائے گا اور اُن کی کوششوں اور قربانیوں کو قبول فرمائےاور اُن کو اپنے مقصد تک پہنچنے کے لئے ثابت قدم رکھے۔ آمین۔

 

ولایہ بنگلادیش میں حزب التحریر کامیڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ بنگلادیش
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.khilafat.org
E-Mail: media@hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک