الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    25 من ذي الحجة 1437هـ شمارہ نمبر: PR16060
عیسوی تاریخ     منگل, 27 ستمبر 2016 م

پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں

اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں سے اتحاد طاقت کا نہیں ذلت و رسوائی کا سبب بنے گا

 

 

افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ 23 ستمبر 2016 کو “روس کا زمینی فوجی دستہ” پاکستان پہنچا اور پاکستان آرمی کے ساتھ 10 اکتوبر تک مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گا۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان اسلام اور مسلمانوں کے ایک اور شدید دشمن روس کے ساتھ فوجی مشقوں کی شدید مذمت کرتی ہے جو شام کے جابر بشار کی حمایت میں حلب کے مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے۔ اس کے علاہ حزب یہ بھی واضح کردینا چاہتی ہے کہ جس طرح امریکہ کے ساتھ دہائیوں پر مبنی سیاسی ، معاشی و فوجی اتحاد پاکستان کی سرحدوں اور اسلام اور مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ کے لئے ناکام ثابت ہوا تو کس طرح ایک اور کھلے دشمن روس کے ساتھ کسی بھی قسم کا اتحاد تباہی و رسوائی کے علاوہ کوئی فائدہ پہنچا سکتا ہے؟

 

پاکستان کی سیاسی فوجی قیادت میں موجود غدار ہمیشہ سے یہ تصور پیش کرتےچلے آئے ہیں کہ بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئےپاکستان کو کسی بڑی عالمی طاقت کی مدد لازمی حاصل ہونی چاہیے اور اس مقصد کے حصول کے لئے امریکہ سے بہتر کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ لیکن جنرل ایوب خان کے دور سے شروع ہونے والے پاک امریکہ تعلقات ہمیشہ آقا اور غلام کے تعلقات ہی رہے ہیں۔ آج تک اس قسم کا اتحاد پاکستان، اسلام اور مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا ہے کیونکہ اس قسم کے اتحاد کا مقصد صرف اور صرف بڑی طاقت کے مفادات کا تحفظ کرنا ہوتا ہے۔فوجی حلقوں میں یہ بات اکثر کہی جاتی ہے کہ 1965 کی بھارت کے خلاف جنگ اور 1971 میں پاکستان کی تقسیم کے وقت، فوجی اتحاد کے باوجود امریکہ مدد کو نہیں پہنچا۔ لیکن اس کے باوجود امریکہ نے پہلے افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف اور پھر افغانستان میں اپنے حملے اور قبضے کو برقرار رکھنے اور پاک افغان سرحد کے دونوں جانب موجود قبائلی علاقوں میں پشتون مسلمانوں کی مزاحمت کو کچلنے کے لئے پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کی مدد سے پاکستان کی طاقت کو بھر پور طریقے سے استعمال کیا ۔ اور اب خطے میں چین کی ابھرتی طاقت اور مسلمانوں کی نشاۃ ثانیہ کو روکنے کے لئے امریکہ کھل کر پاکستان کے دشمن بھارت کی سیاسی ، معاشی اور فوجی حمایت کررہا ہے۔ یہ تمام باتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن، امریکہ سے دوستی و اتحاد کرنے سے پاکستان کے حصے میں تباہی اور ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں آیا۔

 

اب بھی پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے امریکہ کی غلامی جاری رکھی ہوئی ہے اور امت کو دھوکہ دینے کے لئے روس کے ساتھ فوجی تعلقات بنائے جارہے ہیں اور یہ تاثر دے رہے ہیں کہ بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم روس کی معاونت حاصل کررہے ہیں۔ اگر امریکہ نے پاکستان سے دہائیوں کی دوستی کے بعد بھارت کے پلڑے میں اپنا سارا حصہ ڈال دیا ہےتو روس جس کے بھارت کے ساتھ دہائیوں سے تعلقات ہیں، خصوصاً سرد جنگ اور افغانستان پر حملے کے وقت، وہ کس طرح پاکستان کے مفاد میں بھارت کے خلاف پاکستان کا ساتھ دے گا؟ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار آج بھی امریکہ کے ہی ایجنٹ ہیں اور اس کا تازہ ثبوت یہ ہے کہ جنرل راحیل شریف جرمنی میں امریکہ کی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے تحت ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچے ہیں۔ لہٰذا امریکہ کی تمام تر دھوکے بازیوں کے باوجود سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار پاکستان کی طاقت کو اب بھی امریکی مفادات کی تکمیل کے لئے ہی استعمال کررہے ہیں۔

 

پاکستان کے مسلمانوں اور افواج کو یہ جان لینا چاہیے کہ اسلام اور مسلمانوں کے کھلےدشمنوں سے اتحاد، چاہے وہ امریکہ ہو یا روس یا کوئی بھی اور، کسی صورت پاکستان کی سیاسی، معاشی اور فوجی طاقت میں اضافے اور بھارت کے خلاف استعمال نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کے مسلمان اپنی طاقت میں اضافہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے ذریعے سے ہی کرسکتے ہیں کیونکہ خلافت تمام مسلمانوں اور ان کی افواج کو ایک ریاست میں یکجا کرکے ایک مضبوط زنجیر میں تبدیل کردے گی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

إنما الإمام جُنة يُقاتَل من ورائه ويُتّقى به

“بے شک خلیفہ ہی ڈھال ہے، جس کے پیچھے رہ کر لڑا جاتا ہے، اور اسی کے ذریعے تحفظ حاصل ہوتا ہے”(مسلم)۔

 

اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ بھی فرماتے ہیں کہ ساری دنیا کے کفار مل کر بھی تمہارا مقابلہ نہیں کرسکتے اگر میری مدد تمہارے ساتھ ہے،

 

إِنْ يَنْصُرْكُمُ ٱللَّهُ فَلاَ غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا ٱلَّذِى يَنْصُرُكُمْ مِّنْ بَعْدِهِ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ

“اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے؟ ایمان والوں کو اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے”(آل عمران:160)۔

 

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو طاقتور بننے کے لئےاسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں سے اتحاد کرنے کی نہیں بلکہ خلافت کے منصوبے کی ضرورت ہے ۔

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک