الأحد، 20 جمادى الثانية 1446| 2024/12/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ    17 من رمــضان المبارك 1437هـ شمارہ نمبر: PR16039
عیسوی تاریخ     بدھ, 22 جون 2016 م

 

  خلافت کے داعیوں کو اغوا کر نا جرم ہے

راحیل-نواز حکومت کی اغوا کرنے کی پالیسی خلافت کے منصوبے کی خلاف اس کی کمزوری کو ثابت کرتی ہے

رمضان کے مہینے   میں جب شیاطین کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا جاتا ہے، راحیل-نواز حکومت اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے بے خوف ہو کر خلافت کے داعیوں کو اغوا کرنے کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومت  خود کو مظلوموں کی بددعاوں کا مستحق بنا رہی ہے لیکن اس کو نہ تو مظلوم کی دعا کی طاقت اور نہ ہی  ان کےروضوں کی پروا ہے۔    امریکہ کی جانب سے پاکستان کی تذلیل کرنے اور بھارت کو پاکستان کے خلاف مضبوط کرنے کے باوجود حکومت امریکہ کی خوشنودی کے لئے  پاکستان میں اسلام اور خلافت کے داعیوں کے خلاف حکومت ظلم و ستم میں اضافہ کرتی جارہی ہے۔ 9 فروری 2016 کو خلافت کے داعی ، انتہائی معزز لیکچرار اور تین بچوں کے باپ ، کامران (عمر 39 سال)کو  لاہور سے راحیل-نواز حکومت کے غنڈوں نےاس وقت اغوا کرلیا جب وہ گھر سے اپنے کام پر جانے کے لیے نکلے تھے۔  آج تقریباًپانچ مہینے گزر جانے کے باوجود انہیں نہ تو رہا کیا گیا اور نہ ہی انہیں کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح 2 مارچ 2016 کو حکومت کے غنڈے  لاہور میں منظر عزیز(عمر 57 سال)، جو ایک کاروباری، لاہور اسلامیہ کالج کے گریجویٹ اور چار بچوں کے باپ ہیں، کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے، گھر  اور  گھر کی خواتین  کے پردے کے تقدس کو نظرانداز کیا اور منظر عزیز کو اغوا کر کے لے گئے۔  ان کے اغوا کو بھی تقریباً چار مہینے گزر چکے ہیں لیکن انہیں نہ تو رہا کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

حکومت کا خلافت کے داعیوں کو  اغوا کرنا اور انہیں عدالتوں میں پیش نہ کرنا راحیل-نواز حکومت کی کمزوری کا کھلا ثبوت ہے۔ اس حکومت نے مسلمانوں کے سامنے بالعموم اور افواج پاکستان کے افسران کے سامنے بلخصوص خود کو بے حجاب کردیا ہے کہ وہ حزب التحریر کی سچی دعوت کا جواب دینے سے قاصر ہے، جس نے قرآن و سنت سے اخذ کرکے ایک مکمل آئین امت کے سامنے پیش کردیا ہوا ہے۔  اس حکومت کا خلافت کے داعیوں کو اغوا کرنا اس کی مایوسی کا مظہر ہے اور باشعور مسلمانوں کے لئے امید کا باعث ہے کیونکہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کسی بنیاد پر نہیں کھڑی اور اس بات کا انتظار کررہی ہے کہ اہل قوت  میں موجود مخلص افراد کسی بھی وقت اس کی گرفت کر کے اس کے اقتدار کا خاتمہ کردیں۔

حزب التحریر ولایہ پاکستان افواج پاکستان میں موجود مخلص افراد سے یہ کہتی ہے کہ اس ماہ مقدس میں اپنا فرض ادا کریں جس میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ اجر کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔ افواج کے افسران پر لازم ہے کہ وہ حزب التحریر کو نبوت کے منہج پر خلافت کے قیام کے لئے نصرۃ (مادی مدد) فراہم کریں۔  صرف اسی صورت میں وہ طاقتور مرد، جس کی امت کو ضرورت ہے، یعنی خلیفہ راشد جو اسلام کی بنیاد پر حکمرانی کرے گا،  ان مجرم حکمرانوں کو ان کے وحشیانہ جرائم پر سزا دینے کے لئے ان کے خلاف کھلی عدالت میں مقدمہ چلائے گا جبکہ آخرت میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا غیض و غضب اور عذاب، جو کہ دنیا کی سزا سے کہیں زیادہ تکلیف دہ اور طویل ہوگا، ان کا انتظار کررہا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں،

وَلاَ تَحْسَبَنَّ ٱللَّهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ ٱلظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ ٱلأَبْصَارُ ط مُهْطِعِينَ مُقْنِعِى رُءُوسِهِمْ لاَ يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَآءٌ

"اور مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کررہے ہیں اللہ ان سے بے خبر ہے۔ وہ ان کو اُس دن تک مہلت دے رہا ہے جب آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی (اور لوگ) سر اوپر اٹھائے دوڑ رہے ہوں گے، خود اپنی طرف بھی ان کی نگاہیں لوٹ نہ سکیں گی اور اُن کے دل  (خوف کے مارے) ہوا ہورہے ہوں گے"(ابراہیم:43-42)

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک