الأحد، 22 جمادى الأولى 1446| 2024/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ    25 من رمــضان المبارك 1437هـ شمارہ نمبر: PR16041
عیسوی تاریخ     جمعرات, 30 جون 2016 م

 راحیل-نواز حکومت امریکہ کی غلامی سے نکلنا ہی نہیں چاہتی

امریکہ کی بھارتی حمایت کے باوجود راحیل-نواز حکومت امریکہ سے وفاداری نبھا رہی ہے

23 جون 2016 کو پاکستان و افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے کہا کہ افغان امن مذاکرات میں بھارت اور ایران کو بھی اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔ اس نے مزید کہا کہ، "پاکستان افغانستان میں مفاہمت  اور بات چیت  کے عمل سے اب بھی جڑا ہوا ہے"۔  11/9 کے بعد مشرف کی جانب سے لیے جانے والے بدنام زمانہ یو ٹرن کا یہ جواز دیا گیا تھا کہ اگر پاکستان امریکہ کی حمایت نہ کرتا تو امریکہ افغانستان میں بھارت کو کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کردیتا۔ مشرف کےبعد  کیانی-زرداری حکومت اور پھر راحیل-نواز حکومت نے بھی اسی منتر کو پڑھ پڑھ کر پاکستان کے دروازے، افغانستان ، پر اسلام اور پاکستان کے دشمن امریکہ کے قبضے کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے معاشی اور فوجی وسائل کو امریکہ کی جنگ میں جھونک دیا۔ حزب التحریر پہلے دن سے پاکستان کے مسلمانوں اور افواج کو خبردار کرتی رہی کہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار افغانستان میں بھارت کی بڑھتی پیش قدمی پر آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں کیونکہ ایسا کرناامریکہ کا مفاد ہے ، لیکن یہ سنگین غداری ہے۔  اب خود امریکہ نے اس بات کو کھل کر بیان کر دیا ہے کہ بھارت کو بھی نام نہاد "افغان امن مذاکرات" میں شامل کیا جائے گا۔ اگرچہ یہ عمل پاکستان کے مفاد کے منافی ہے کیونکہ اس کا مقصد امریکہ کی فوجی موجودگی کو یقینی بنانا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار اس امریکی منصوبے کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔  اس سے قبل 21 جون 2016 کو اسی رچرڈ اولسن نے یہ بھی کہا تھا کہ افغانستان میں بھارت کے عمل دخل کے حوالے سے پاکستان کے خدشات "اصل سے بہت زیادہ ہیں" اور پاکستان کو یہ نصیحت کی کہ وہ اپنی توجہ" دہشت گردوں" سے لڑنے پر مرکوز رکھے یعنی امریکہ کو پاکستان کے خدشات کی کوئی پروا نہیں ہے۔

پاکستان امریکہ تعلقات کی حقیقت یہی ہے کہ پاکستان کی سیاسی وفوجی قیادت میں موجود غداروں نے ہمیشہ امریکی ہدایت پر بھارت کو امریکہ کی جھولی میں ڈالنے کے لئے "چارے" کا کردار ادا کرنا قبول کیا ہے۔ اور اب بی جے پی کےاقتدار میں آنے کی وجہ سےجب بھارت امریکہ کی گود میں آگیا ہے تو امریکہ کی ساری کرم فرمائیاں اس کے لئے مخصوص ہو گئی ہیں۔ امریکہ  نہ صرف بھارت کو علاقائی طاقت بنانے  بلکہ عالمی سطح پر بھارت کے کردار کو بڑھانے کے لئے بھی اس کی بھر پور مدد کررہا ہے جبکہ   پاکستان کے لئے یہ حکم ہے کہ وہ اسی تنخوا ہ پر کام کرتا رہے یعنی افغانستان میں امریکی موجودگی کو یقینی بنانے اور اس کے بزدل فوجیوں کو افغان مجاہدین سے بچانے  کے لئے قبائلی علاقوں میں لڑتا رہے۔  27 جون 2016 کو امریکی محکمہ خارجہ  کی ترجمان ایلزبتھ ٹروڈیو نے  ایک بریفنگ میں کہا  کہ امریکہ عالمی اداروں  جیسا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں بھارتی کردار کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔    اب اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ  امریکہ بھارت کو مضبوط جبکہ پاکستان کو فتنے کی آگ میں جھونک کر کمزور کررہا ہے لیکن اس کے باوجود راحیل-نواز حکومت  امریکہ سے وفاداری نبھا رہی ہے۔

حزب التحریر ولایہ پاکستان ایک بار پھر پاکستان کے مسلمانوں، سیاست دانوں، علماء، دانشوروں، صحافیوں اور افواج  کو خبردار کرتی ہے کہ امریکہ کی دھوکے بازیاں واضح ہوجانے کے باوجود اب بھی راحیل-نواز  حکومت  خطے میں امریکی مفادات کے حصول کے لئے پاکستان کو قربان کررہی ہے اور اپنی اس سنگین غداری پر پردہ ڈالنے کے لئے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کو استعمال کررہی ہے تا کہ امت کو یہ دھوکہ دے سکے کہ وہ امریکہ کی غلامی سے نکلنے کی کوشش کررہی ہے۔

  اب اس غدار حکومت کو کسی شک کا فائدہ نہیں دیا جاسکتا کیونکہ اب کوئی شک باقی ہی نہیں رہا۔ لہٰذا اس سے پہلے کہ پاکستان مکمل تباہ ہوجائے  پاکستان کے مسلمانوں اور افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران کو اس حکومت کا ہاتھ روکنا ہوگا۔لیکن ایسا صرف اور صرف نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کےقیام سے ہی ممکن ہے کیونکہ خلیفہ راشد ہی وہ اصل مرد آہن ہوگا جو امریکہ کو اس خطے سے نکال باہر کرے گا اور بھارت کو علاقائی چوہدری اور عالمی کھلاڑی بنانے کے اس کے منصوبے کو تار تار کردے گا ۔ لہٰذا افواج پاکستان کے مخلص افسران دوسری خلافت راشدہ کے قیام کے لئے حزب التحریر کونصرۃ فراہم کریں اور اس غداری کو جڑ سے کاٹ دیں۔

مَثَلُ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوْلِيَآءَ كَمَثَلِ ٱلْعَنكَبُوتِ ٱتَّخَذَتْ بَيْتاً وَإِنَّ أَوْهَنَ ٱلْبُيُوتِ لَبَيْتُ ٱلْعَنكَبُوتِ لَوْ كَانُواْ يَعْلَمُونَ

"ان لوگوں کی مثال جنہوں نے اللہ کے سوا دوسروں سے دوستی کی، اس مکڑی کی طرح ہے جس نے اپنا گھر بنالیا اور یقیناً گھروں میں سب سے کمزور گھر مکڑی کا ہوتا ہے، اگر یہ لوگ جانتے ہوتے"(العنکبوت:41)

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک