الأربعاء، 18 محرّم 1446| 2024/07/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    3 من صـفر الخير 1441هـ شمارہ نمبر: 1441/06
عیسوی تاریخ     جمعرات, 03 اکتوبر 2019 م

پریس ریلیز

`منموہن سنگھ کو کرتارپور بارڈر کے افتتاح کی دعوت: 

باجوہ عمران حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کیلئے ٹرمپ اور مودی کی یاری ہر چیز پر بھاری ہے

ایک ایسے وقت میں جب آج کے راجہ داہر نے صیہونیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیر میں مسلمانوں کو تقریباً 60 دن سے یرغمال بنا کر ایک بہت بڑی جیل میں  بند کر رکھا ہے اور ہندو ریاست کا آرمی چیف جنرل بپن راوت لائن آف کنٹرول پار کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اور آئے روز لائن آف کنٹرول پر بمباری کے ذریعے عام مسلمانوں  کے ساتھ ساتھ ہمارے فوجی جوانوں کو شہید کر رہا ہے، اور ایک ایسے وقت میں جب  افواج پاکستان کےمحمد بن قاسموں کو کھلا چھوڑنے کی ضرورت ہے تاکہ مظلوم، بےبس اور مجبور مسلمانوں کو آج کے راجہ داہر کے چنگل سے نجات دلائی جا سکے، باجوہ عمران حکومت نے ڈھٹائی اور بے شرمی کی  ہرحد پار کرتے ہوئے  سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو کرتارپور بارڈر کے افتتاح کی دعوت دے دی ہے۔

 

باجوہ عمران حکومت مسلسل جاری بھارتی جارحیت کے سامنے ایک دوغلے اور منافقانہ طرزعمل کا اظہار کر رہی ہے۔ امت کی جانب سے افواج پاکستان کو حرکت میں لانے کے مطالبوں کے جواب میں یہ حکمران کبھی آدھا گھنٹے کھڑے ہونے کے ذریعے کشمیر کی آزادی مہم کا اعلان کرتے ہیں اور کبھی ٹی وی رپورٹروں کی مانند اس نام نہاد عالمی برادری کو بھارتی مظالم سے آگہی کرنے کا ناٹک کرتے ہیں جیسے کہ یہ مغربی ممالک ہندو ریاست کی طرح خود مسلمانوں پر اس طرح کے مظالم ڈھانے میں ملوث نہیں یا ان سب مظالم سے بےخبر ہیں!!!   یہ حکمران  دنیا کی تیسری بڑی ایٹمی قوت اور جذبہ شہادت سے لبریز چھٹی بڑی فوج کے مالک ہونے کے باوجود  ٹرمپ اور مودی کی یاری میں ہندو ریاست کے سامنے جھکتے اور بچھتے چلے جا رہے ہیں۔کشمیر کی آزادی کے اصل اقدامات تو درکنار، انھوں نے تو کمزور درجے کے اقدامات بھی جان بوجھ کر ایسے پھسپسے انداز میں کئے تاکہ ٹرمپ اور مودی کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ ہم  عوام کے شدید دباؤ میں چند چھوٹے موٹے اقدامات انتہائی مجبوری میں کر رہے ہیں۔   ان حکمرانوں  نے  نہ تو ہوائی بندش کے اقدامات کے اعلان پر عمل درآمد کیا، اور نہ ہی عملاً بھارت کے سفارت خانے کے آپریشن بند کرائے۔ اس کے ساتھ ہی یہ حکمران کمزور معیشت کی ‘سرگوشیوں کی مہم ‘کے ذریعے اپنی بےغیرتی کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کے مغربی بارڈر کے پار یہ دیکھا سکتا ہے کہ افغان مزاحمت نے پاکستان کے سویں حصے سے بھی کم اکانومی رکھنے کے باوجود 210 کھرب ڈالر کی اکانومی رکھنے والے امریکہ کو گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے۔     ٹرمپ اور مودی کی محبت میں ان حکمرانوں نے صرف  اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کو ہی پس پشت  نہیں پھینکا بلکہ یہ “کلیدی قومی مفادات” کیلئے بھی سیکیوریٹی رسک بن چکے ہیں۔

 

کشمیر  کا مسئلہ محض انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کرفیو کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ امت کے سینے میں پیوست ایک خنجر کی مانند ہے جس سے خون رس رہا ہے۔ یہ حکمران اپنی آخرت کی قیمت  پر مشرک ہندووں اور صلیبی کافروں کے ساتھ اپنی یاری نبھا رہے ہیں۔ افواج پاکستان کے مخلص افسروں کو آگے بڑھ کر حزب التحریر کو نصرہ فراہم کرنی چائیے تاکہ  افواج پاکستان کی راہ تکتے کشمیریوں کی مدد کومحمد بن قاسم بھیج کر  انھیں آج کے راجہ داہر کے چنگل سے نجات دلائی جاسکے!!! اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

الَّذِينَ آمَنُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ الطَّاغُوتِ فَقَاتِلُوا أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَانِ ۖ إِنَّ كَيْدَ الشَّيْطَانِ كَانَ ضَعِيفًا

جو مومن ہیں وہ تو اللہ کے لئے لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ بتوں کے لئے لڑتے ہیں سو تم شیطان کے مددگاروں سے لڑو۔ (اور ڈرو مت) کیونکہ شیطان کا داؤ بودا ہوتا ہے(النساء 4:76)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: [email protected]

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک