الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    6 من ربيع الاول 1438هـ شمارہ نمبر: PR16072
عیسوی تاریخ     پیر, 05 دسمبر 2016 م

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس غلامی کا فورم ہے

غنڈے بدمعاش کے سامنے تحمل کا مظاہرہ کرنا اس کی غنڈہ گردی کو تسلیم کرنا ہے

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان حکومت کی جانب سے بھارت کے شہر امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ آج بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی و وحشت کا بازار گرم کر رکھا ہے، مسلسل کشمیری مسلمانوں کو شہید، انہیں پیلٹ گنوں سے اندھا اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ اور بمباری کرکے ہمارے شہریوں اور فوجیوں کو قتل کررہا ہے۔ اس صورتحال میں بھارت وفد بھیجنا بھارت کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان اس کی بد معاشی اور غنڈہ گردی کے سامنےنے جھک گیا ہے۔ بھارت پاکستان کو دنیا کے ہر فورم پر بدنام اور ذلیل و رسوا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا لیکن اس کے باوجود پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار امریکہ کے حکم کے مطابق مسلسل تحمل کی پالیسی اور مودبانہ بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کررہے ہیں۔ غنڈے بدمعاش کی یہ فطرت ہوتی ہے کہ اگر اس کی غنڈہ گردی پر خاموشی اختیار کی جائے تو مزید غنڈہ گردی پر اتر آتا ہے اور اگر پلٹ کر اس کے منہ پر ایک زور دار تھپڑ مار دیا جائے تو اسے اپنی اوقات کا پتہ چل جاتا ہے اور جان جاتا ہے کہ یہاں اس کی بدمعاشی نہیں چلے گی۔

 

پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار کسی صورت بھارت کی غنڈہ گردی کو نہیں روکیں گے کیونکہ ان کا آقا امریکہ بھارت کو خطے میں اپنا غنڈہ بنانا چاہتا ہے جو پاکستان کی مکمل خاموشی کے بغیر بن نہیں سکتا تا کہ وہ خطے میں چین کو محدود اور اسلامی بیداری کی تحریکوں کو ختم کرنے کے لیے کام کرسکے۔ اس قدر خراب صورتحال کے باوجود پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کی جانب سے بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں ذلت آمیز شرکت کا فیصلہ بھی درحقیقت صرف اور صرف ان کے آقا امریکہ کے مفادات کے حصول کے لیے تھا۔ اس کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امریکہ کی فوجی و سیاسی ناکامی کو کامیابی سےبدلنے کے لیے خطے کے تمام ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے خطے کے مسلمانوں کو غلام بنانے کے لیے منصوبہ بنا نا ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے امریکہ یہ چاہتا ہے کہ افغانستان و پاکستان کے غیرت مند مسلمان امریکہ کی مسلط کی ہوئی کٹھ پتلی حکومت کو قبول کرنے پر مجبور ہو جائیں جس نے افغانستان کے دروازے بھارت کے لیے کھول دیے ہیں تا کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کو کمزور کیا جاسکے۔

 

پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار عزت، غیرت، شرم و حیاء سے عاری ہیں اور بھارت جا کر اس کانفرنس میں ذلت آمیز شرکت کے عمل کا دفاع یہ کہہ کر کررہے ہیں کہ بین الاقوامی برادری نے ان کے اس عمل کی تعریف کی ہے۔ اس “بین الاقوامی” برادری کی تعریف کیا معنی رکھتی ہے جبکہ اس پر بڑی طاقتیں حاوی ہیں جن کی قیادت امریکہ کررہا ہے جو مسلمانوں اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں؟ اس کے علاوہ اسلام نے دشمن کی غنڈہ گردی کے سامنےجھکنے سے منع اور اسے منہ توڑ جواب دینے کا حکم دیا ہے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

فَمَنِ ٱعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ فَٱعْتَدُواْ عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا ٱعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ

“جو تمہارے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرےتم بھی اس پر حملہ کرو جیسا کہ انہوں نے تم حملہ کیا”(البقرۃ:194)۔

 

ظلم کے اس دور میں مسلمان جس منہ توڑ جواب کا انتظار کررہے ہیں وہ صرف نبوت کے طریقے پر قائم خلافت راشدہ ہی دے گی۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان ، پاکستان کے مسلمانوں اور افواج میں موجود مخلص افسران کو یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار آپ کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ ، اس کے رسول ﷺ اورآپ کےدشمنوں کے سامنے ذلیل و رسوا ہی کراتے رہیں گے۔ لہٰذا اگر دنیا و آخرت کی عزت و قار چاہتے ہیں تو پاکستان کے مسلمان حزب التحریر کی جدوجہد کا حصہ بن جائیں اور افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران دوبارہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک