الأحد، 20 جمادى الثانية 1446| 2024/12/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    1 من ربيع الثاني 1437هـ شمارہ نمبر: PR16003
عیسوی تاریخ     پیر, 11 جنوری 2016 م

 اسلام نے خلافت کو فرض قرار دیا ہے

خلافت کے لفظ کو ممنوع قرار دے کر اس کی واپسی کو روکا نہیں جاسکتا

پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک اسلامی تنظیم، "تنظیم اسلامی " جسے مرحوم اور انتہائی قابل احترام ڈاکٹر اسرار احمدؒ نے قائم کیا تھا، سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں خلافت کے اپنے  نعرے کو تبدیل کرے جو یہ ہے،"تنظیم اسلامی کا پیغام-پاکستان میں خلافت کا قیام"۔  7 جنوری کو اخبار "دی نیشن"  سے بات کرتے ہوئے ایک انٹیلی جنس افسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ ایک کالعدم جماعت پاکستان میں اسلامی تنظیم "تنظیم اسلامی" کی جانب سے خلافت کے قیام کی مہم کی پشت پناہی کررہی ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اب تک  سوائے اس متنازعہ نعرے کے  تنظیم پر کسی اور قسم کے خفیہ اثرات معلوم نہیں ہوئے ہیں۔ اس نے کہا کہ "ہم نے تنظیم اسلامی کی قیادت سے کہا ہے کہ وہ اپنے اس نعرے کو تبدیل کریں کیونکہ یہ لوگوں اور سیکیورٹی ایجنسیوں میں شکو ک و شبہات پیدا کررہا ہے"۔

یہ بے شرم حکمران کس حد تک گر یں گے؟ آج یہ "نیشنل ایکشن پلان" کے نام پر خلافت کے نعروں  پر پابندی لگا رہے ہیں لیکن اُن کئی احادیث کے متعلق کیا کریں گے جو خلافت کے حوالے سے موجود ہیں ؟ اسی طرح یہ بے شرم حکمران خلافت کے نعرے کو متنازعہ کہہ رہے ہیں لیکن خلافت راشدہ کی انتہائی روشن اور غیر متنازعہ تاریخ کے متعلق کیا کریں گے؟ یقیناً  امریکہ کو ایسی حکومت کی خدمات حاصل ہے جو اپنی حرکتوں کی بنا پرایک مذاق بن گئی ہے۔ حزب التحریر اس کرپٹ  اور مایوسی کا شکار حکومت سے کہتی ہے کہ، "اس بات کو زور سے کہو، اس کو کھل کر سب کے سامنے بیان کرو، نظریاتی جنگ کی حدوں کو واضح کرو تا کہ لوگ تمہاری شیطانیت کوصاف صاف دیکھ سکیں"۔  لیکن یہ حکومت ایسا کرنے کی کبھی ہمت نہیں کرے گی کیونکہ یہ جانتی ہے کہ اگر لوگوں کو یہ کہا جائے کہ وہ اسلام اور سیکولر ازم میں سے کسی ایک کو چن لیں ، یا  اپنے دین اور امریکہ کے سامنے جھک جانے میں سے کسی ایک عمل کو چن لیں، تو وہ ہمیشہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی جانب ہی جائیں گے ۔ اس بات کو جانتے ہوئے حکمرانوں کو اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ وہ یہ جنگ ہار چکے ہیں اور خود کو بچانے کے لئے وہ جو آخری کوشش کرسکتے ہیں وہ یہ کہ خلافت کے قیام کے لئے امت کی جدوجہد  میں روکاوٹ ڈالنے سے باز رہیں اور ایک طرف ہٹ جائیں۔ کیا ان کے پاس اس بات کو سمجھنے کے لئے دماغ موجود ہے!

خلافت متنازعہ نعرہ نہیں ہے بلکہ وہ  تنازع سے بہت بہت دور ہے۔  یہ دین کے  چند اہم ترین فرائض میں سے ایک فرض ہے، ایک ایسا نظام جس کے ذریعے مسلمانوں نے کئی صدیوں تک طاقت اور شہرت کے گھوڑے پر سواری کی ہے۔ حزب التحریر واضح طور پر کہتی ہے کہ  اسلام کا نظام حکمرانی خلافت ہے۔ رسول اللہﷺ کی مبارک احادیث میں خلافت کو اسلام کا نظام قرار دیا گیا ہے، ایک ایسا نظام جس کی پیروی کرنے کا رسول اللہﷺ نے مسلمانوں کو حکم دیا ہے، اور  جس کا اظہار کئی احادیث میں کیا گیا جس میں سے ایک یہ ہے کہ،

كَانَتْبَنُوإِسْرَائِيلَتَسُوسُهُمْالْأَنْبِيَاءُكُلَّمَاهَلَكَنَبِيٌّخَلَفَهُنَبِيٌّوَإِنَّهُلَانَبِيَّبَعْدِيوَسَتَكُونُخُلَفَاءُتَكْثُرُقَالُوافَمَاتَأْمُرُنَاقَالَفُوابِبَيْعَةِالْأَوَّلِفَالْأَوَّلِوَأَعْطُوهُمْحَقَّهُمْفَإِنَّاللَّهَسَائِلُهُمْعَمَّااسْتَرْعَاهُمْ

"بنی اسرائیل کی سیاست انبیاء کرتے تھے۔ جب کوئی نبی وفات پاتا تو دوسرا نبی اس کی جگہ لے لیتا، جبکہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے بلکہ کثرت سے خلفاء ہوں گے۔ صحابہ نے پوچھا : آپﷺ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا : تم ایک کے بعد دوسرے کی بیعت کو پورا کرو اور انہیں ان کا حق ادا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ ان سے ان کی رعایا کے بارے میں پوچھے گا جو اُس نے انہیں دی"(مسلم)

  حزب التحریر تمام مسلمانوں سے کہتی ہے کہ وہ اس حکومت اور اس کے غلیظ "نیشنل ایکشن پلان" کو مسترد کردیں۔ حزب تمام علماء، اسلامی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے کہتی ہے کہ وہ کھڑے ہوں اور  لوگوں کے سامنے اسلام  اور اس کے نظام حکمرانی ، خلافت کی حمایت کا اعلان کریں۔ یہ وقت مسلمانوں کا وقت ہے اور ان کے خلاف یہ بڑھتا ظلم و جبر اس بات کی نشانی ہے کہ کامیابی و کامرانی قریب  اور یقینی ہے۔ جہاں تک حکمرانوں کا تعلق ہے، تو ان کا وقت ختم ہوچکا اور جو کچھ ان کے پاس رہ گیا ہے وہ ان کی غنڈہ گردی ہے جو کہ ان کے عزائم کو مزید بے نقاب کرتی ہے۔ افواج میں موجود مخلص افسران نبوت کے طریقے پرخلافت کے قیام کے لئے نصرۃ فراہم کریں اور اللہ ہمیں ان  بے شرم حکمرانوں سے جلد نجات عطا فرمائے (آمین)۔

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا  میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک