الإثنين، 28 جمادى الثانية 1446| 2024/12/30
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    13 من رجب 1438هـ شمارہ نمبر: PR17019
عیسوی تاریخ     پیر, 10 اپریل 2017 م

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے شدید مذمتی بیان بنگلادیشی حکام کے حوالے کیا

ہماری معزز بہنوں کو فوراً رہا کیا جائے

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے ولایہ بنگلادیش میں حزب التحريرکےمیڈیا آفس کی جانب سے جاری ہونے والے شدید مذمتی بیان کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بنگلادیش کے ہائی کمیشن کے حوالے کیا۔یہ پریس ریلیز عربی، بنگالی، اردو اور انگریزی زبانوں میں حوالے کی گئی۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان کی جانب سے اس پریس ریلیز کی حوالگی کا مقصد ان مظلوم خواتین کے خلاف حسینہ واجد کے ظلم کی مذمت کرنا ہے۔ ولایہ بنگلادیش میں حزب التحرير کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ ” جیسور پولیس نے ایک بار پھر بے شرمی سے معصومہ اختر کو 29 مارچ 2017 کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ چھ ماہ قید کاٹنے کے بعد ضمانت پرجیسور جیل کے دروازے سے نکلی ہی تھیں۔ انہیں ان کے چھوٹے بھائی تنزیراحمد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ اس سے پہلے معصومہ کو پولیس نے غیر قانونی طور پر ڈھاکہ کی میٹروپولیٹن کورٹ سے  28 اگست 2016 کو ان کے بھائی تنزیر احمد کے ساتھ اُس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے بھائی کی عدالت میں پیشی کے لیے ان کے ساتھ آئیں تھیں۔ معصومہ کا پورا خاندان جیسور پولیس کے چند اسلام دشمن غنڈوں کی وجہ سے ناختم ہونے والے عذاب کا سامنا کررہا ہے۔ ان غنڈوں نے سميہ نيسا ، جو حزب التحرير کے ایک شاب کی زوجہ ہیں، کو بھی پچھلے سال اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب پولیس ان کے شوہر کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔ یہ خاتون بھی پچھلے چھ ماہ سے جیل میں ہیں“۔

 

اس پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ” معصومہ کو دوبارہ گرفتار کرنے کے بعد سازشی پولیس میڈیا میں سنسنی پھیلانے کے لیے ایک اور ڈرامہ کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے معصومہ کی والدہ کو فون کیا اور ان سے کہا کہ انہیں ایک پریس کانفرنس کرنا ہوگی اور اس میں وہ پولیس کا لکھا ہوا بیان پڑھیں گی! اے اللہ! اپنے دشمنوں کو ایسی کوئی راہ نہ دیں کہ جس سے یہ ہمارے پیارے بھائیوں اور بہنوں کو کوئی نقصان پہنچا سکیں۔”۔

 

اس پریس ریلیز میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ” اے جیسور پولیس! اللہ سے ڈرو! اِس سے پہلے کے دیر ہو جائے معافی مانگو اور فوراً معصومہ اختر ، اس کے بھائی اور سميہ نيسا کو رہا کرو۔ مظلوموں کی مشکلات اور ان کے دعا سے ڈرو، خصوصاً جب یہ دعا پاک دامن خواتین کے دل سے نکلی ہو کہ ان کے دعا اور اللہ عزو جل کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔ پہلے ہی تم نے خود کو ایک خطرناک صورتحال سے دوچار کردیا ہے جہاں تم اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے جنگ کررہے ہو۔ یقیناً اللہ ظالموں کو اُس وقت تک مہلت دیتا ہے جب تک کہ ان کا وقت نہیں آجاتا۔ اور جب تمہارا وقت آئے گا تو وہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے نیک بندوں کے خلاف تمہارے مظالم پر تم سے بدلا لے گا۔”

 

إِنَّ الَّذِينَ يُحَآدُّونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ أُوْلَـٰئِكَ فِى ٱلأَذَلِّينَ كَتَبَ ٱللَّهُ َلأَغْلِبَنَّ أَنَاْ وَرُسُلِيۤ إِنَّ ٱللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ

“بے شک جو لوگ الله اورا سکے رسول کی مخالفت کرتے ہیں یہی لوگ ذلیلوں میں ہیں، الله نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسولؐ ہی غالب رہیں گے بے شک الله زور آور زبردست ہے”(المجادلہ:21-20)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک