الجمعة، 10 رجب 1446| 2025/01/10
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    23 من رجب 1438هـ شمارہ نمبر: PR17023
عیسوی تاریخ     جمعرات, 20 اپریل 2017 م

کشمیر سے غداری کے خلاف مظاہرے

حکمرانوں کی کرپشن میں “اکھنڈ بھارت” کی راہ ہموار کرنا بھی شامل ہے 

 

مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کےخلاف ہونے والے شدید مظالم میں اضافے، جس میں ایک کشمیری مسلمان کو انسانی ڈھال کے طور پر بھارتی فوج کی جیپ کے سامنے باندھنے اور کشمیری مسلمان نوجوانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر پاکستان کے خلاف زبردستی نعرے لگانے پر مجبور کرنابھی شامل ہے، اور بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے حکمرانوں کے کرپٹ موقف اور عمل کے خلاف حزب التحریر ولایہ پاکستان نے مظاہرے کیے۔   مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ،”مسئلہ کشمیر مذاکرات سے نہیں پاک فوج کے منظم جہاد سے حل ہوگا“، “حکمران اکھنڈ بھارت اور کشمیر سے غداری کی راہ پر چل رہے ہیں” اور “مسلمانوں کی ڈھال، خلافت“۔

 

مذاکرات امریکی منصوبے کا حصہ ہیں جس کا اعادہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تا کہ کشمیر اور پاکستان کے مسلمانوں کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی بھارت کے خلاف بہادرانہ اور جرات مندانہ جدوجہد سے ہٹ جائے اور بھارت کو حالات پر قابو پانے کا موقع مل جائے۔اس کے علاوہ امریکی حمایت یافتہ مذاکرات کے ذریعے دیےجانے والے نام نہاد حل کا مقصد بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں استحکام فراہم کرنا ہے جو بھارت خود سے پچھلے 70 سالوں میں لڑ کر حاصل نہیں کرسکا۔ یہ امریکہ کا منصوبہ ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ خطے میں بھارت ایک بالادست طاقت بنے تا کہ اسےاسلامی تحریکوں اور چین کے خلاف استعمال کیا جاسکے۔

 

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے قطع نظر موجودہ سیاسی نظام اور قیادت کبھی بھی کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کی افواج کو حرکت میں نہیں لائے گا۔ جب تک جمہوریت رہے گی، کرپشن بھی رہے گی کیونکہ کرپشن کی بنیاد اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کو نظر انداز کرنا ہے۔ پاکستان کی افواج صرف خلافت راشدہ میں ہی حرکت میں آئیں گی کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے خلیفہ کو مسلمانوں کا امام اور ڈھال قرار دیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا،

 

إِنَّمَا الإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ فَإِنْ أَمَرَ بِتَقْوَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَعَدَلَ كَانَ لَهُ بِذَلِكَ أَجْرٌ وَإِنْ يَأْمُرْ بِغَيْرِهِ كَانَ عَلَيْهِ مِنْهُ

“بے شک خلیفہ ہی ڈھال ہے جس کے پیچھے رہ کر لڑا جاتا ہے اور اسی کے ذریعے تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ اگر وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے ڈرے اور انصاف فراہم کرے، تو اس کے لیے اجر عظیم ہے؛ اور اگر وہ اس برخلاف کرے تو یہ اس کے لیے برا ہوگا”(مسلم) ۔

 

لہٰذا نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے بعد خلیفہ راشد کشمیر ، فلسطین اور تمام مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی کے لیے مسلمانوں کی عظیم افواج کو حرکت میں لائے گا۔ تو پاکستان کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ حزب التحریر کی جدوجہد کا حصہ بنیں اور افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے پاکستان میں خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ دینے کا مطالبہ کریں۔

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک