الأحد، 12 رجب 1446| 2025/01/12
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    12 من رمــضان المبارك 1438هـ شمارہ نمبر: PR17044
عیسوی تاریخ     بدھ, 07 جون 2017 م

حزب التحریرکے خلاف مظالم بند کرو

رمضان کے مقدس مہینے میں پاکستان کے حکمران اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا غضب کما رہے ہیں

 

پیر 5 جون کی رات ، بمطابق 11 رمضان المبارک کی رات، باجوہ-نواز حکومت کے غنڈے لاہور میں دانیال عزیز کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے ، عورتوں اور بچوں کو خوفزدہ کیا، اور جب وہ گھر پر نہ ملےتو ان کے بھائی کو پکڑ لیا۔ ایک طرف مسلمان اس ماہِ مقدس میں راتوں کو اللہ کی عبادت کے لیے نمازیں پڑھتے ہیں اور دن میں روزے رکھتے ہیں تا کہ روزےان کے لیے جہنم کی آگ کے خلاف ڈھال بن جائیں اور وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت کے حق دار بن جائیں ، لیکن دوسری جانب باجوہ-نواز حکومت ایک مخلص خلافت کے داعی ، ایک مسلمان کے گھر کی حرمت کو پامال کرنا اچھا عمل خیال کرتی ہے جس گھر کی عورتیں اللہ کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے پردہ کرتی ہیں۔ انس رضی اللہ عنہ سے روایت کے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، من روع مؤمنا لم تؤمن روعته يوم القيامة “جو کوئی ایمان والے کو ہراساں کرتا ہے وہ روزِ قیامت  ہراساں ہونے سے محفوظ نہیں رہے گا”(کنز الامہ)۔ اور حکومت اسلام کے داعیوں کو نقصان پہنچا رہی ہے  جبکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے،

 

ومن عادى أولياء الله فقد بارز الله بالمحاربة

“اور جو کوئی اللہ کے دوستوں کے خلاف جارحیت کرتا ہے وہ اللہ کی جارحیت کا سامنا کرے گا”

(حاکم نے صحیح  حدیث معاذ بن جبل سے روایت کی ہے)۔

 

یقیناًباجوہ-نواز حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان میں کوئی قانون نہیں ہے بلکہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ (دفتر خارجہ)   کا قانون ہی قانون ہے کیونکہ اس ملک میں، جو اسلام کے نام پر قائم کیا گیا تھا ،اسلام کو سختی سے کچلنے کا مطالبہ استعماری  طاقتوں کا ہے ۔ یقیناً حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے مردہ پڑی قابض برطانوی راج کے مکرو جذبے کو زندہ کررہی ہےجس نے عدلیہ  اور پولیس کو مسلمانوں کو سختی سے کچلنے کے لیے استعمال کیا تھا جن کی صرف یہ خواہش تھی کہ اس خطے میں اسلام کا ہی بول بالا ہو۔  اور یقیناً  حکومت واشنگٹن میں بیٹھے اپنے آقاوں کو خوش کرنے کی ہوس میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ان لوگوں کے خلاف انتہائی سخت وعید کو فراموش کربیٹھی ہے جو اسلام سے وفاداری کی وجہ سے مخلص مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

﴿إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ﴾

“یقیناً وہ جنہوں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں پر تشدد کیا  اور پھر اس پر توبہ بھی نہ کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے آگ میں جلنےکی سزا ہے”(البروج:10)۔

 

حزب التحرير ولایہ پاکستان حکومت اور واشنگٹن میں بیٹھے اس کے آقاوں کو یقین دلاتی ہے کہ وہ ان کے ظلم کے سامنے نہ تو کمزور پڑے گی اور نہ ہی جھکے گی۔ ٹرمپ انتظامیہ اور مسلم دنیا میں اس کے دربان مسلمانوں کے اخلاص اور استقامت کا غلط اندازہ نہ لگائیں جیسا کہ وہ اپنے متعلق اندازے لگاتے ہیں کیونکہ ایمان والے صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے ڈرتے ہیں، یہ جانتے ہیں کہ وہ حق پر ہیں اور ہر اس چیز کو قربان کردیں گے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انہیں عطا کی ہے تا کہ ظلم پر، چاہے وہ کتنا ہی وسیع اور سخت کیوں نہ ہو، غالب آنے کے لیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوجائے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

﴿الَّذِينَ قَالَ لَهُمْ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ﴾

“وہ جن سے لوگوں نے کہا کہ لوگوں نے تمہارے خلاف جتھا جوڑا ہے تو ان سے ڈرو، تو ان کا ایمان اور زیادہ ہوگیا اور بولے ہمارے لیے اللہ ہی کافی ہے اور وہ کیا ہی اچھا کارساز ہے”(آل عمران:173)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک