الإثنين، 13 رجب 1446| 2025/01/13
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    27 من رمــضان المبارك 1438هـ شمارہ نمبر: PR17047
عیسوی تاریخ     جمعرات, 22 جون 2017 م

خلافت کے لیے عوامی خطبات:

نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کا مطالبہ کرو اور

اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ ڈرو!

 

رمضان کے مقدس مہینے میں جب مسلمانوں پر مسلط حکمرانوں کی کرپشن اور غیر ملکی استعماری طاقتوں کے ساتھ وفاداری بے نقاب ہو چکی ہے، حزب التحریر ولایہ پاکستان کے بہادر شباب نے پاکستان کے اہم شہروں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ انہوں نے نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کا مطالبہ کیا کیونکہ مسلمانوں کے لیے یہی وہ واحد راستہ ہے جس پر چل کر وہ اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی حرمات کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

 

پاکستان کے مسلمانوں سے حزب التحریر ولایہ پاکستان یہ کہتی ہے کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے بغیر کسی خوف کے اپنی آواز بلند کریں۔ یہ بات اب بالکل واضح ہے کہ پاکستان میں اسلام کا سفر بلندی کی جانب شروع ہو چکا ہے جبکہ باطل زوال پزیر ہے۔ عوامی مقامات پر خطاب کے دوران جس طرح سے مسلمانوں نے حزب التحریر کے شباب کا گرم جوشی سے جواب دیا وہ انتہائی حوصلہ افزا بات ہے۔ تو جب بھی موقع میسر آئے ہر مسلمان کو اسلام کے لیے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی سنت کو یاد رکھنا چاہیے کہ کس طرح استقامت کے ساتھ وہ اسلام کے دعوت کو لے کر کھڑے رہے جبکہ جابروں اور ان کے گماشتوں نے آپ ﷺ پر مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دیے تھے۔ ابن حبان اور ابن خزیمہ نے اپنی صحیح میں طارق المھریبی سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو زیل ماجاز کے بازار سے گزرتے دیکھا کہ انہوں نے لال رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور لوگوں سے کہہ رہے ہیں: “اے لوگو! کہو کہ کوئی رب نہیں سوائے اللہ کے اور تم کامیاب ہو جاؤ گے”۔ ایک شخص جو آپ ﷺ کا پیچھا کر رہا تھا اس نے آپ ﷺ پر پتھر پھینکنا شروع کر دیے کہ جس کی وجہ سے آپ ﷺ کےٹخنوں اور رانوں سے خون بہنے لگا۔ اس نے لوگوں سے کہا: اے لوگو اس کی نہ سنو کہ یہ جھوٹا ہے۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا: عبدالمطلب کے قبیلے کا بیٹا ہے۔ میں نے کہا: یہ کون ہے جو ان کا پیچھا کر رہا ہے؟ لوگوں نے کہا: عبدالعزا، ابو لہب۔

 

تو مسلمانوں کو آج کے ابو لہب جیسوں سے بالکل بھی نہیں ڈرنا چاہیے۔ ان کا ظلم صرف اس وقت تک کے لیے ہے جب تک اللہ سبحانہ و تعالیٰ چاہیں اور جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ فیصلہ لے لیتے ہیں تو وہ ظالم کو پکڑ لیتے ہیں اور اللہ کی پکڑ بہت ہی شدید ہوتی ہے۔ پاکستان کے مسلمان نبوت کے طریقے پر خلافت کے لیے اس قدر پُرزور مطالبہ کریں کہ ہر شہر ہر گلی سے خلافت کے قیام کے مطالبے کی آوازیں آنے لگے۔

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک