الجمعة، 10 رجب 1446| 2025/01/10
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    21 من محرم 1441هـ شمارہ نمبر: 1441/04
عیسوی تاریخ     جمعہ, 20 ستمبر 2019 م

آج کے راجہ داہر، مودی، کے خلاف جنگ کو مسترد کر کے

عمران خان نے صرف امریکہ کی خوشنودی حاصل کی ہے

امریکا کے دفتر خارجہ نے 18 ستمبر 2019 کوعمران خان کی جانب سے دیے گئے اس بیان کی  تعریف کی جس میں اس نے کہا ، ”اگر کوئی پاکستان سے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوا تو وہ پاکستان اور کشمیریوں کا دشمن ہوگا۔ اگر کوئی  سمجھتا ہے کہ وہ کشمیر میں جا کر جہاد کرے گا تو وہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم کرے گا “۔  امریکا کی قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ برائے جنوبی اور مرکزی ایشیاء ایلس جی ویلز نے 19 ستمبر کو ایک پُرجوش ٹویٹ کی ”(میں) وزیر اعظم کے واضح اور اہم بیان کی تعریف کرتی ہوں کہ اگر پاکستان کے عسکریت پسند کشمیر میں پرتشدد کارروائیاں کرتے ہیں تو وہ کشمیر اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں“۔ اور اس نے محتاط انداز میں مزید کہا ، ”خطے کے استحکام کے لیےپاکستان کی جانب سے تمام  دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا وعدہ انتہائی اہم ہے“۔   افغانستان میں  مسلح مزاحمت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے والا امریکا ہر صورت مقبوضہ کشمیر میں بزدل ہندو افواج کے خلاف مزاحمت کو کچل دینا چاہتا ہے۔ امریکی استعمار ہندو ریاست کو خطے کی بالادست قوت بنانا چاہتا ہے تا کہ ہندو ریاست خطے میں امریکا کے متوقع حریف، چین اور جلد آنے والی خلافت،  کو روکنے اوران کا اثرورسوخ محدود کرنے کا کام کرسکے۔ اس  کے علاوہ امریکا مقبوضہ کشمیر کے انتہائی اہم اسٹریٹیجک علاقے لداخ میں اپنے فوجی تعینات کرنا چاہتا ہے ، اور اگر ایسا ہوجاتا ہے تو خطے کے مسلمان آج کے مقابلے میں زیادہ خطرات کا شکار ہو جائیں گے۔  

 

اے  پاکستان کے مسلمانو!

  کیا لڑنا صرف اُن کے لیے جائز ہے جو ہمارے علاقوں پر قبضہ کریں، ہمارے مردوں کو زخمی اور ہماری عورتوں کی بے حرمتی کریں؟ کیا اِس قبضے اور ظلم کے خلاف مزاحمت کرنا حرام ہے؟ باجوہ-عمران حکومت مودی اور ٹرمپ کے موقف کی حامی ہے جو مقبوضہ کشمیر میں مسلح مزاحمت کو “دہشت گردی” قرار دیتے ہیں جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے حکم دیا ہے،

وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَأَخْرِجُوهُمْ مِنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ

  ”اور ان کو جہاں پاؤ قتل کردو اور جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ہے وہاں سے تم بھی ان کو نکال دو “(البقرۃ 2:191)۔

  بے وفا باجوہ-عمران حکومت انتہائی سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظلوموں کی چیخ و پکار کو نظر انداز کررہی ہے اور استعماری منصوبوں کے سامنے لیٹتی چلی جارہی ہے جبکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا،

مَا تَرَكَ قَوْمٌ الْجِهَادَ إلاّ ذُلّوا

”جس قوم نے جہاد سے دستبرداری اختیار کی وہ ذلیل و رسوا ہوئی“(احمد)۔

اب ہم سب پر لازم ہے کہ ہم افواج پاکستان میں موجود اپنے والد، بھائیوں اور بیٹوں سے یہ مطالبہ کریں کہ اس غداری کو فوری طور پر روکیں اس سے پہلے کہ غدار کامیاب ہوجائیں۔ اور یہ کہ وہ نبوت کے طریقے پر دوبارہ خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کریں تا کہ انہیں اُس خلیفہ راشد کی قیادت میسر آجائے جو انہیں ایک بار پھر کامیابی یا شہادت کے حصول کے لیے میدان جنگ کا رخ کرنے سے  روکنے کے بجائےاس مقصد کے حصول کے لیےخود ان کی قیادت کرے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ قَاتِلُواْ الَّذِينَ يَلُونَكُم مِّنَ الْكُفَّارِ وَلْيَجِدُوا فِيكُمْ غِلْظَةً وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ

”اے اہلِ ایمان! اپنے نزدیک کے (رہنے والے) کافروں سے جنگ کرو اور چاہیئے کہ وہ تم میں سختی (یعنی قوت جنگ) دیکھیں۔ اور جان رکھو کہ اللہ پرہیز گاروں کے ساتھ ہے “(التوبۃ 9:123)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک