المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 19 من محرم 1441هـ | شمارہ نمبر: 1441/03 |
عیسوی تاریخ | بدھ, 18 ستمبر 2019 م |
ہندو ریاست کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے غداری ہے
ہندو ریاست کی افواج مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہی ہیں، ان کے مردوں کو زخمی اور عورتوں کی عزتوں کو پامال کیا جا رہاہے ، لیکن پھر بھی پتھر دل باجوہ-عمران حکومت بھارت کے ساتھ ایک ہفتے پر مبنی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے رہی ہے جس میں دیگر ممالک کی افواج بھی شامل ہیں۔ 17 ستمبر 2019 کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان روس میں ہونے والی TSENTR 2019 مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔ باجوہ-عمران حکومت ہماری افواج کے شیروں کو مظلوم مسلمانوں کی حمائت میں تو حرکت میں نہیں لائی مگر ہندو ریاست کی افواج کو اس حکومت نے یہ نادر موقع فراہم کر دیا کہ وہ ہمارے لڑنے کے طریقہ کار اور صلاحیتوں سے اچھی طرح آشنا ہو جائے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ افواج پاکستان، جو دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہیں، ان کی صلاحیتوں کو ایک کھلے دشمن کےسامنے آشکار کردیا جائے؟ کیسے اتنی اہم معاونت دشمن کو فراہم کی جاسکتی ہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے صرف اُن مسلمانوں کو مدد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جو دشمن کے ظلم کا شکار ہوں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
وَإِنِ اسْتَنْصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ
” اور اگر وہ تم سے دین (کے معاملات) میں مدد طلب کریں تو تم کو مدد کرنی لازم ہوگی “(الانفال 8:72)۔
کیسے ایسی کھلی غداری کو اس بنیاد پر قبول کیا جاسکتا ہے کہ “اوپر سے آڈر ہیں“ جبکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا،
لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ
”اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی نافرمانی میں مخلوق کی کوئی اطاعت نہیں “(احمد اور ترمذی نے روایت کیا)
اور کیسے ہندو ریاست کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں قبول کی جاسکتی ہیں جس کا مقصدہندو ریاست کے ساتھ تعلقات کو ”نارملائز “ کرنا ہے تا کہ اس کے بعد مقبوضہ کشمیر سے دستبردار ہوا جائے اور خطے میں بھارتی بالادستی قبول کرلی جائے۔
اے افواج پاکستان کے شیرو!
اتنا کچھ سامنے آچکا ہے کہ اب آپ پر لازم ہے کہ آپ اس غداری کو فوراً ختم کریں۔ کیا آپ میں کوئی اسعد بن زرار ہؓ، اسید بن حضیرؓ یا سعد بن معاذ ؓ نہیں ہے جو اپنی جان اور فوجی قوت آخرت کے حصول کے لیے لگا دے؟ کیا آپ میں کوئی ایسا صاحب ایمان نہیں ہے جو نبوت کے طریقے پر خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے نصرۃ فراہم کرے اور انصارؓ کی شاندار مثال کو دہرا دے؟اب آگے آئیں تا کہ آپ کی قیادت ایسا خلیفہ راشد کرے جو آپ کو دشمن سے لڑنے سے نہ روکے بلکہ میدان جنگ میں آپ کی قیادت کرے۔ مسلم نے ابو ہریرہؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،
إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ، يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ، وَيُتَّقَى بِهِ
”یقیناً امام(خلیفہ) ڈھال ہے جس کے ذریعے تم تحفظ حاصل کرتے ہو اور اس کے پیچھے رہ کر لڑتے ہو“۔
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |