السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    6 من صـفر الخير 1441هـ شمارہ نمبر: 1441/08
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 05 اکتوبر 2019 م

پریس ریلیز

  آزاد کشمیر کے مسلمانوں کو لائن آف کنٹرول کراس کرنے پر وارننگ !

باجوہ-عمران حکومت نے مسلمانوں کی دینی غیرت کو مذاق سمجھ لیا ہے

باجوہ -عمران حکومت ٹرمپ، اس کے چیلے پومپیو اور ایلس ویلز کی خوشنودی کی خاطر ہر حد پار کرتے جا رہے ہیں۔ اللہ اور اس کے رسول محمد  ﷺ کے احکامات اور مسلمانوں کی دینی غیرت کو پس پشت ڈالتے ہوئے عمران خان نے 5 اکتوبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا؛ ” میں مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ سے جاری غیر انسانی کرفیو میں گھرے کشمیریوں کے حوالے سے آزاد کشمیر کے لوگوں میں پایا جانے والا کرب سمجھ سکتا ہوں۔لیکن اہل کشمیر کی انسانی مدد یا جدوجہد میں انکی  حمایت کی غرض سے جو بھی آزادکشمیر سے ایل او سی پار کرے گا وہ بھارتی بیانیے کے ہاتھوں میں کھیلےگا۔“

امریکی ڈکٹیشن کی پیروی میں باجوہ -عمران حکومت بھارتی جارحیت اور اکھنڈ بھارت  کے سامنے ہر مزاحمت کا گلہ گھونٹنے کیلئے دن رات ایک کر رہی ہے۔  اس حکومت نے ہماری باصلاحیت  فوج کے شیروں کو بیرکوں میں بند کر رکھا ہے اورجب  اپنے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کی حالت پر مضطرب نہتے مسلمان  کشمیری  مسلمانوں کی مدد کیلئے ٹوٹی پھوٹی عسکری مدد  یا سیاسی اقدامات کے اعلانات کرتے ہیں تو یہ حکومت اسے مکاری کے ساتھ ”بھارتی بیانیہ“ قرار دے کر ان  مخلص مسلمانوں کے راستے کی دیوار بن جاتی ہے۔ بہت سے دوسرے یوٹرنز کی طرح شاید عمران خان یہ بھی بھول گئے ہیں کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور لائن آف کنٹرول کو پار کرنے کے مطالبے کو چند ہفتے پہلے آزاد کشمیر میں یہ کہہ کر ٹال دیا تھا کہ ان کی 27 ستمبر کو اقوامِ متحدہ میں متوقع تقریر کشمیر پربھارتی قبضے کےتابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی-   طاغوت کے سرداروں کی یاترا  اور ان کے سامنے بھیک مانگنے والی عمران خان کی تقریر کو تقریباً دس دن گزر چکے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  مظالم میں صرف اضافہ ہی ہوا ہے۔  امریکی اور بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا باجوہ- عمران حکومت مسلمانوں کی دینی غیرت کا مذاق اڑاتے ہوئے امت کے دینی جذبے  کو بھارتی ایجنڈا قرار دے رہی ہے۔

بیرونی سہارے پر قائم باجوہ- عمران  حکومت کا چھوٹا سا ٹولہ پاکستان کے مسلمانوں اور اس کی بہادر افواج کی نمائندگی نہیں کرتا، بلکہ  یہ حکمران ٹرمپ کی جانب سے اس خطے کیلئے اکھنڈ بھارت  کےایجنڈے کو نافذ کرنےوالے داروغہ ہیں۔ ان  حکمرانوں سے کشمیر کی آزادی کیلئے جہاد کی  امید لگانا جہالت، بے وقوفی اور وقت کا ضیاع ہے۔  اس ٹولے کی حکمرانی جاری رہنے دینے کا مطلب کشمیر کے قضیے کو دفن کرنا ہے۔

اے افواج پاکستان!

تم وہ شیر ہو کہ جب تم اپنا ایک  پنجہ دشمن کو مارو گے تو تمہیں اپنی طاقت کا احساس ہو جائے گا۔ جیسا کہ تم نے بالاکوٹ حملے کے جواب میں دیکھ لیا تھا کہ بزدل بھارتی فوجی تمہارے حملے  کا مقابلہ نہیں  کر سکے۔ یہ صرف  نبوت کے نقش قدم پر قائم ہونے والی خلافت ہو گی جس کے زیر سایہ  تم غزوہ ہند کے بابرکت لشکر کے رکن ہو گئے، جس میں شرکت کی تمنا ابوہریرہ  رضی اللہ عنہ نے کی۔ پھرتمہارے اللہ اکبر کے نعرے سری نگر،  اقصی اور قرطبہ میں گونجیں گے۔ اور تم بہترین شہیدوں اور ہر گناہ سے پاک غازیوں میں شامل ہو نگے۔ حزب التحریر تمہیں اس عظمت اور اعزاز کی جانب بلا رہی ہے۔ تو   تم میں سے کون ہے جو اس پکار پر لبیک کہے گا؟

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ  ٢٤

” اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسولؐ کی پکار پر لبیک کہو،جب وہ تمہیں اس چیز کی طرف بلائیں جس میں تمہارے لیے زندگی ہے“۔(الانفال-24)

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک