الإثنين، 27 رجب 1446| 2025/01/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    19 من صـفر الخير 1441هـ شمارہ نمبر: 1441/13
عیسوی تاریخ     جمعہ, 18 اکتوبر 2019 م

پریس ریلیز

  مودی مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ فوجی قبضے کے بعد آبی جارحیت کا اعلان کر رہا ہے،

لیکن ’جنگ آپشن نہیں ہے‘ والے بھیڑئیے کے سامنے منمنائی بکری کی مانند منتیں کر رہے ہیں

جہالت، حماقت اور قوم سے خیانت  یہ ہے کہ جارح قوت کے سامنے بزدلی دکھانے کے بعد یہ طمع رکھی جائے کہ جارح قوت مزید جارحیت کی مرتکب نہیں ہوگی۔ ہندو ریاست کے سربراہ نریندر مودی نے دو دن قبل 16 اکتوبر کو ہریانہ میں الیکشن جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، آپ وشواس کیجئے کہ ہندوستان کے حق کا پانی، ہریانہ کے کسانوں کا پانی ستر سال تک پاکستان جاتا رہا، یہ مودی اس پانی کو روکے گا۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ جو 30 مارچ اور پندرہ اپریل 1948 کو سینٹرل باری دو آب نہروں اور دیبالپور کینال کو باالترتیب بھارت کی جانب سے بند کرنے سے شروع ہوا تھا، عملاً پاکستان حکمرانوں کی غداری کے باعث تین دریا راوی، ستلج اور بیاس کو بھارت کے حوالے کرنے پر ختم ہوا۔ لیکن اس کے باوجود مودی کو یہ کہنے کی جرات اس لئے ہوئی کیونکہ اس نے پاکستان کی بزدل سیاسی اور فوجی قیادت کی کشمیر پر بھارتی جابرانہ فوجی قبضے پرپھسپھسا جواب دیکھ لیا۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت اپنی جارحیت میں دن بدن آگے سے آگے بڑھتا ہوا آزاد کشمیر پاکستان سے لینے اور اب آبی جارحیت کا اعلان کر رہا ہے۔ اور منہ توڑ جواب کے بغیر ہرگز نہیں رکے گا۔

 

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس کے جواب میں بیان دیا کہ “بھارت کی جانب سے ان دریاؤں کا رخ موڑنے کی کوشش کو جارحیت سمجھا جائے گا اور پاکستان جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔” تاہم جب شہ رگ کو بوٹ کے نیچے مسلنے کا جواب خالی تقریروں اور لائن آف کنٹرول پر فوٹو شوٹ سے دیا جائے گا، تو دریاؤں کا پانی بھارت موڑنے پر کیا اکھاڑ لیا جائے گا؟ 6 لاکھ جذبہ شہادت سے سرشار افواج، بیلسٹک و کروز میزائیلوں، سینکڑوں جنگی جہازوں، اور دنیا کے ٹاپ فائیو نیوکلئیر طاقت والی ریاست جب ٹھنڈے پیٹوں جارحیت برداشت کرتی ہے تو یہ دشمن کو مزید جارحیت کی دعوت سے کم نہیں ہے۔ اتنی بڑی فوجی طاقت رکھنے کے باوجود باجوہ عمران حکومت کا طرز عمل اس منمنائی بکری کا سا ہے جو سمجھتی ہے کہ منت سماجت سے بھیڑیا اس کو ہڑپ کرنے سے رک جائے گا یا چیل پنجوں میں گھری چڑیا کی معصوم شکل دیکھ کر اس پر رحم کر لے گی۔ حالانکہ اس کا حل افواجِ پاکستان کے کرنل شیر خانوں اور ایم ایم عالموں کو آزاد کرنے میں ہے۔ جو مودی کو اس کی اوقات دکھا دیں۔ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت پاکستان کو دن بدن اکھنڈ بھارت کے امریکی ایجنڈے کی جانب لے کر جا رہی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے مخلص فوجی افسر وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور خلافت کے قیام کے ذریعے اس اکھنڈ بھارت ایجنڈے پر بازی پلٹ دیں، ایسا نہ ہوکہ بہت دیر ہو جائے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا:

﴿قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنْصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ﴾

«ان سے لڑو۔ اللہ ان کو تمہارے ہاتھوں سے عذاب میں ڈالے گا اور رسوا کرے گا اور تم کو ان پر غلبہ دے گا اور مومن لوگوں کے سینوں کو ٹھنڈا کرے گا» (التوبہ:14)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک