المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 27 من ربيع الثاني 1441هـ | شمارہ نمبر: 1441 / 34 |
عیسوی تاریخ | منگل, 24 دسمبر 2019 م |
پریس ریلیز
- صرف آزاد کشمیر کے دفاع کاعزم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی اسلامی سر زمین کو دشمن کے حوالے کردینا سنگین گناہ اور کشمیر سےغداری ہے
مقبوضہ کشمیر کی زبردست جدوجہد آزادی، بھارت کے اندر شہریت کے قانون میں ترمیم کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہروں اور دیگر علیحدگی پسند تحریکوں کے پھیل جانے کے خطرے سے مودی حکومت گھبرا گئی ہے لہٰذ اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کے لیے مودی حکومت لائن آف کنٹرول پر جارحانہ کارروائیاں کر رہی ہے۔ تاہم اس سنہری موقعے سے فائدہ اٹھا کر مودی کی پست ہمت افواج پر فیصلہ کن وار کر کے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے کے بجائے جنرل باجوہ نے 23 دسمبر 2019 کوآزاد کشمیر کا دورہ کیا اور ایک دفاعی موقف اپناتے ہوئے کہا، " کسی بھی قیمت پر کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہم باصلاحیت ہیں اور اپنے مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں"۔ اسلام مسلم سرزمین پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنے سے منع کرتا ہے چاہے وہ آزاد کشمیر ہو یا مقبوضہ کشمیر۔ صرف آزاد کشمیر ہی نہیں بلکہ پورا کشمیر مسلم سرزمین ہے اور ہماری افواج پر فرض ہے کہ اس کے کسی بھی حصے پر ہونے والے حملے سے اس کا دفاع کریں اور جس حصے پر دشمن کا قبضہ ہے اس کو دشمن کے قبضے سے آزاد کرائیں۔ یقیناً پورا کشمیر اسلام کی حاکمیت کے لیے فتح کیا گیا تھا اور اس سرزمین کو شہیدوں نے اپنے خون سے سیراب کیا ہے ۔ اس سرزمین پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پرحاکمیت قائم رہ چکی ہے اوراس کی زرعی زمینوں پر اسلامی خراج لاگورہا ہے۔
صرف آزاد کشمیر کے دفاع کے عزم کا اظہار کرنا درحقیقت مقبوضہ کشمیر کو دشمن کے حوالے کرنے کے مترادف ہے جبکہ اسلام ہمیں یہ حکم دیتا ہے کہ دشمنوں کو ان علاقوں سے نکال باہر کرو جہاں سے انہوں نے مسلمانوں کو نکالا تھا،
((وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَأَخْرِجُوهُمْ مِنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ))
"اور ان کو جہاں پاؤ قتل کردو اور جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ہے وہاں سے تم بھی ان کو نکال دو"(البقرۃ 2:191)۔
صرف آزاد کشمیر ہی نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر بھی ملت اسلامیہ کا حصہ ہے اور افواج پر فرض ہے کہ وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی راہ میں لڑتے ہوئے اس مسلم سرزمین پر حملہ آور ہونے والی افواج کا مقابلہ کرکے انہیں نکال باہر کریں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
((وَمَا لَـكُمۡ لَا تُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَالۡمُسۡتَضۡعَفِيۡنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَآءِ وَالۡوِلۡدَانِ الَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا مِنۡ هٰذِهِ الۡـقَرۡيَةِ الظَّالِمِ اَهۡلُهَاۚ وَاجۡعَلْ لَّـنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ وَلِيًّا ۚ وَّاجۡعَلْ لَّـنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ نَصِيۡرًاؕ))
"اور تم کو کیا ہوا ہے کہ اللہ کی راہ میں اور اُن بےبس مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو اللہ سے فریاد کر رہے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو اس شہر سے، جس کے رہنے والے ظالم ہیں، نکال کر کہیں اور لے جا۔ اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا حامی بنا۔ اور اپنی ہی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار مقرر فرما"(النساء4:75)۔
اے پاکستان کے مسلمانو! اس صورتحال میں ہونا تو یہ چاہیے کہ افواج پاکستان میں ہمارےجہاد کے متمنی باصلاحیت شیروں کو کھلا چھوڑ دیا جائےتا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرائیں لیکن باجوہ-عمران حکومت اپنے اقتدار کو طوالت دینے کے لیے امریکا کے حکم پر بھارت کے حوالے سے "تحمل"(Restraint) کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ یہ بزدل حکومت بین الاقوامی نظام، جس میں آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف شامل ہیں، کو کرائی جانے والی یقین دہانیوں کواپنی بے عملی کے جواز کے طور پر پیش کر رہی ہے جبکہ یہ بین الاقوامی نظام اور ادارے ہی ہیں جو ہماری اس حالت کے ذمہ دار ہیں اور اس بین الاقوامی نظام ہی نے کشمیر پر ہمارے ہاتھ معیشت کو استحکام دینے کے نام پر باندھ دیے ہیں۔ اس فرسودہ اور ڈولتے ہوئے بین الاقوامی نظام کو مسترد کرکے اسلام کے اس زبردست معاشی نظام کو اختیار کرلو جو ہمارے معاشی امور کی دیکھ بھال کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔ اور جس کے ذریعے نہ صرف معاشی خوشحالی کا دور شروع ہوگا بلکہ ہماری افواج کیلئے مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی کے لیے کیے جانے والے جہاد کے لیے درکار وسائل بھی باآسانی میسر ہوسکیں گے۔ ہم سب پر لازم ہے کہ ہم افواج میں موجود اپنے والد، بھائیوں، اور بیٹوں سے یہ مطالبہ کریں کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے ہونے والی غداری کو اپنی انتہا تک پہنچنے سے پہلے روکیں اور افواج پاکستان میں موجود اپنے شیروں سے مطالبہ کریں کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں تاکہ انھیں میدان جنگ میں ایک ایسی قیادت مل سکےجو انھیں فتح یا شہادت کی منزل تک پہنچائے اور وہ سرینگر میں تکبیروں کی گونج میں رسول اللہﷺ کے کلمے والا جھنڈا لہرائیں ،ان شاء اللہ۔
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |