الأربعاء، 25 جمادى الأولى 1446| 2024/11/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    12 من ربيع الثاني 1441هـ شمارہ نمبر: 1441 / 28
عیسوی تاریخ     پیر, 09 دسمبر 2019 م

پریس ریلیز

خلافت کے داعیوں پر مظالم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے غضب کو دعوت دیتے ہیں،

تو کیا پاکستان کے حکمران باز آئیں گے؟

 

خلافت کے داعی عبدالھادی کو حکومتی اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا ہوئے تقریباً تین ہفتے پورے ہونے والے ہیں ۔  عبدالھادی کو نہ تو رہا کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے پریشان گھر والے یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ کہاں ہے اور کس حال میں ہے۔ حکومت کے غنڈے، جن میں سے کچھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہن رکھی تھیں اور کچھ سادہ لباس میں تھے، 20 نومبر 2019 کی علی الصبح چوروں کے طرح عبدالھادی کے گھر پر پہنچے تا کہ علاقے کے معزز افراد کی نگاہوں سے بچ سکیں ۔ انہوں نے عبدالھادی کے ساتھ اس کے معمر والد کو بھی اغوا کیا جو کہ دل کے مریض بھی ہیں۔  اس طرح حکومت نے اپنا مکروہ چہرہ واضح کردیا کہ وہ اُن مسلمانوں کے خلاف جو اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں قرآن و سنت کی حکمرانی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں اس حد تک گرسکتی ہے کہ نہ تو وہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو مدنظر رکھے گی اور نہ ہی بوڑھوں اور بیماروں سے ہمدردی کا مظاہرہ کرے گی۔پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا دعوی کرنے والی اس حکومت کی اس سے زیادہ بد بختی کیا ہوگی کہ جب معاملہ ابھینندن اور کلبھوشن کا ہو تو یہ پیار و محبت کے متوالے بن جاتے ہے، مقبوضہ کشمیر میں مودی کے بدترین مظالم کا معاملہ ہو تو یہ"تحمل و برداشت" کی معراج پر چڑھ جاتی ہے لیکن جب معاملہ قرآن و سنت کے نفاذ کا مطالبہ کرنے والوں کا ہو تو یہ حکومت کسی بھی قسم کی قانونی و اخلاقی رعایت تک دینے کی روادار نہیں ۔

 

باجوہ-عمران حکومت پاکستان کو اس ریاست کا نمونہ بنانے کا دعوی کرتی ہے جسے نبی آخرالزمان محمدﷺ نے قائم فرمایا تھا لیکن ان مخلص مسلمانوں کو اغوا کررہی ہے جو نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ حکومت ان مسلمانوں کے عمل سے کوسوں دور ہے جنہوں نےمدینہ میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی کی تھی بلکہ یہ مکّہ کے حکمران قریشی مشرکین  کی سنت پر عمل پیرا ہے جنہوں نے مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم صرف اس وجہ سے ڈھائے تھے کہ وہ کہتے تھے کہ ہمارا رب صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہے۔ قریشی مشرکین کی ہی طرح یہ حکومت  مسلمانوں کے دشمنوں کے ساتھ انتہائی نرم، مسلمانوں کے دشمنوں کی  تابعدار اور حمایتی ہے اور ایمان والوں کے ساتھ انتہائی درشت اور سخت ہے۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو! 

پاکستان کے حکمرانوں نے اس وقت عبدالھادی کو اغوا کیا جب "نیا پاکستان "کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور اسلام کی حکمرانی کی بحالی ہی آگے بڑھنے کا واحد رستہ ہے۔ ان حکمرانوں نے پورے ملک میں خلافت کے داعیوں کے خلاف مظالم کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم کیا گیا تھا۔ یہ حکمران شیطان کی اطاعت میں اس قدر اندھے ہوچکے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے انتباہ کو بھی خاطر میں نہیں لاتے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

"إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ"

"جنلوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کیلئے دوزخ کا عذاب ہے اور ان کیلئے جلائے جانے کا عذاب ہے"(البروج 85:10)۔

 

یہ گناہ گار حکمران ان مخلص مسلمانوں کے خلاف کسی رحم دلی کا مظاہرہ نہیں کرتے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ حدیث قدسی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا،

إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ

" اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی اسے میری طرف سے اعلان جنگ ہے"(بخاری)۔

 

مسلمانوں کو عمومی طور پر اور اس امت کے صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان کو ان گناہ گار حکمرانوں کے طرز عمل سے بے زاری ،لاتعلقی  کا اظہار اور اس کی مذمت  کرنی چاہیے اور خلافت کے داعیوں پر مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک