الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    26 من شوال 1441هـ شمارہ نمبر: 69 / 1441
عیسوی تاریخ     بدھ, 17 جون 2020 م

پریس ریلیز

کفار ایک دوسرے کے ساتھ محاذ آرائیوں میں خود کو کمزور کر رہےہیں یہی وقت ہے کہ خلافت قائم کرکےکشمیر اور مسجد الاقصیٰ کو آزاد کرو ایا جائے

 

16 جون 2020 کو چین کے ہاتھوں بھارت کے کم از کم بیس فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس کشیدگی نے پاکستان میں خلافت کے قیام کا آئیڈیل موقع فراہم کر دیا ہے۔ اگرچہ پاکستان کے مسلمان ہندو ریاست کے نقصان اور ہزیمت پر بہت خوش ہیں لیکن اسلام ہم سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اثرانداز ہونے کے لیے بڑے اقدامات کا تقاضا کرتا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

تَحسَبُهُم جَميعًا وَقُلوبُهُم شَتّىٰ ۚ ذٰلِكَ بِأَنَّهُم قَومٌ لا يَعقِلونَ

"تم شاید خیال کرتے ہو کہ یہ اکھٹے (اور ایک جان) ہیں مگر ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں یہ اس لئے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں" (الحشر، 59:14)۔

 

یقیناً مسلمانوں کی دشمنی میں کفار ایک ہیں اور یہ حقیقت ہندو ریاست کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر پر ظالمانہ قبضے اور چین کے ہاتھوں مشرقی ترکستان میں ایغور مسلمانوں کے خلاف بدترین تشدد سے واضح ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ دنیا  کےمختلف معاملات میں کفار کی خواہشات، رائے، مقاصد اور اہداف یکساں نہیں جس کی وجہ سے ان کے درمیان بھی شدید تنازعات موجود ہیں۔ علاقائی سطح پر مودی چین کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کے امریکی منصوبے پر عمل پیرا ہے جو اس کی کمزور فوج کو  دباؤ کا شکار کر رہی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر مودی کا آقا، امریکا، چین کے ساتھ کئی محاذوں پر محاذ آرائی میں مگن ہے، جبکہ امریکا کی معیشت تنزلی کا شکار ہے، اس کا شعبہ صحت لڑکھڑا رہا ہے، اس کی فوج اپنے بھاری بوجھ کو کم کرنا چاہتی ہے اور اس کے لوگ لسانی اور سیاسی بنیادوں پر شدید تقسیم کا شکار ہیں۔ یقیناً یہی وقت ہے کہ نبوت کے نقش قدم پر خلافت قائم کی جائے جو پوری امت کی افواج کو یکجا کر کے تمام  مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لیے حرکت میں لائے گی۔ لیکن اس زبردست موقع سے فائدہ اٹھانے کے بجائے باجوہ-عمران حکومت امریکا کی اندھی تقلید کر رہی ہے۔ یہ حکومت اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی جانب سے عطا کیے جانے والے ہر موقع کو ضائع کر رہی ہے اور مسلمانوں کو مزید غربت اور عدم تحفظ کی گہری کھائی میں دھکیل رہی ہے۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

اسلام نے ہم پر یہ ذمہ داری عائد کی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اسلام کی بالادستی قائم کی جائے۔ لہٰذا رسول اللہ ﷺ کی ریاست اور ان کے بعد خلافت راشدہ نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا تھا جب روم اور فارس کی سلطنتیں آپس کی جنگوں کی وجہ سے کمزور پڑ گئیں تھیں۔ وہ لوگ جنہوں نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی کی، انہوں نے ان سلطنتوں پر غلبہ پایا، ان کی زمینوں کو اسلامی ریاست کا حصہ بنایا جس کے بعد ان زمینوں پر بسنے والے لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ہو گئے۔ خلافت راشدہ صرف ہماری شاندار تاریخ کا حصہ نہیں ہے کہ بس ہم اسے یاد ہی کرتے رہیں بلکہ یہ امت کی واحد سیاسی منزل ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ان لوگوں سے وعدہ فرمایا ہے جو اس پر ایمان لائے اور  پھر نیک اعمال کیے کہ اللہ انہیں زمین پر حکمرانی عطا فرمائے گا،

وَعَدَ اللَّهُ الَّذينَ آمَنوا مِنكُم وَعَمِلُوا الصّالِحاتِ لَيَستَخلِفَنَّهُم فِي الأَرضِ كَمَا استَخلَفَ الَّذينَ مِن قَبلِهِم

"جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان سے اللہ کا وعدہ ہے کہ ان کو زمین کا حاکم بنا دے گا جیسا کہ ان سے پہلے لوگوں کو حاکم بنایا تھا" (النور، 24:55)۔

 

رسول اللہ ﷺ نے جبر کی حکمرانی کے دور، جس میں ہم اس وقت رہ رہے ہیں، کے بعد نبوت کے نقش قدم پر خلافت کی واپسی کی بشارت دی ہے،

ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ

"اور پھر نبوت کے نقش قدم پر خلافت قائم ہو گی" (احمد)۔

 

تو ہمیں مصعب بن عمیرؓ کی سنت پر چلتے ہوئے افواج میں موجود اپنے بیٹوں سے رابطہ کرنا ہے اور جیسے  مصعب بن عمیرؓ نے یثرب کے جنگجوؤں کو پہلی اسلامی ریاست کے قیام کے لیے راضی اور تیار کیا تھا ویسے ہی ہمیں افواج میں موجود اپنے بیٹوں سے دوسری خلافت راشدہ کے قیام کے لیے نصرۃ کا مطالبہ کرنا ہے۔ اس کے بعد ان شاء اللہ امیر حزب التحریر، شیخ عطا بن خلیل ابو الرشتہ کی بصیرت افروز قیادت میں سرینگر اور مسجد الاقصیٰ مسلمانوں اور ان کی افواج کی تکبیرات سے گونج اٹھیں گی۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحريرکا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک