الأحد، 22 جمادى الأولى 1446| 2024/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    15 من ذي القعدة 1441هـ شمارہ نمبر: 76 / 1441
عیسوی تاریخ     پیر, 06 جولائی 2020 م

پریس ریلیز

خلافت کی عدلیہ اور معاشرتی نظام تلے ہی پاکستان کی طلبات محفوظ اور صاف ماحول میں تربیت پائیں گی

 

30 جون 2020 کولاہور کے ایک نجی اسکول نے اپنے کچھ ملازمین کو طالبات کو جنسی  طور پر ہراساں کرنے کے الزام پر ملازمت سے برطرف کردیا۔ اب یہ معاملہ جنسی ہراسگی سے بڑھتا بڑھتا طلبہ کے ساتھ ہونے والی عام زیادتیوں تک پھیل گیا ہے۔ یقیناً اساتذہ کی بھاری اکثریت اچھی شخصیات کی حامل ہیں لیکن پاکستان  میں جس صورت میں تعلیم فراہم کی جارہی ہے وہ کچھ افراد کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنے طلبہ کے ساتھ انتہائی غیر مناسب اور کرپٹ رویہ اختیار کریں۔   شکایات کے تدارک کے لئے مؤثر نظام  کی عدم موجودگی اور انتظامیہ کی جانب سے چند کرپٹ عناصر کی ساکھ بچانے کی کوشش ، کمزور اور مظلوم کو خطرے سے دوچار کردیتی ہے۔ اسکول کی چار دیواری کے باہر غیر موثر عدلیہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ مظلوم افراد طویل عرصے تک مالی اور ذہنی تکلیف میں مبتلا رہیں کیونکہ مقدمات کی سماعت کئی کئی سال تک چلتی رہتی ہے۔ لہٰذا تعلیمی اداروں میں موجود کرپشن  اور عدالتی کارروائی کی تکلیف سے بچنے کے لیے کئی مظلوم خاموشی اختیار کرلیتے ہیں اور اس طرح ظلم کو تقویت ملتی ہے اور وہ پھلتا اور پھیلتا رہتا ہے۔

 

                اے پاکستان کے مسلمانو!

اسلام نہ صرف زیادتی کے جرم پر سزا دیتا ہے بلکہ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ  زیادتی کے واقعات ہونے  ہی نہ پائیں ۔ اسلام حیاء کی ترویج کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے قوانین دیتا ہے جو ایسی صورتحال کی روک تھام کرتے ہیں جس میں زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں ۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں جنسی ہراسگی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے تو حیاء اور اسلامی قوانین اہم ترین ضرورت بن چکے ہیں۔ خلافت میں مرد و عورت کے آزادانہ میل جول اور مخلوط مجالس کی اجازت نہیں ہو گی کیونکہ اسلام بنیادی طور پر مرد و خواتین کو علیحدہ علیحدہ رکھتا ہے۔   مرد و خواتین کسی ایسے کام کے لیے جمع ہوسکتے ہیں جس کی اسلام نے اجازت دی ہو لیکن اس دوران بھی ان کا ایک دوسرے کے ساتھ طرز عمل دوستوں جیسا نہیں بلکہ رسمی ہونا چاہیے۔ اسلام مرد و عورت کے درمیان خلوت کی ممانعت کرتا ہے تا کہ ان کے درمیان قریبی تعلق پیدا نہ ہو۔ اس کے علاوہ اسلام میں عورت کو ایک ایسی عزت کے طور پر دیکھا جاتا ہے جس کا ہر صورت تحفظ کیا جاتا ہے اور مرد کی خوشی کے لیے اس کا استحصال نہیں کیا جاسکتا ۔

 

               خلافت کی واپسی کرپٹ مغربی سیکولر اقدار کے خاتمے کا باعث بنے گی جس کو ہمارے معاشرے پر مسلط کیا جارہا ہے۔ یہ مغربی سیکولر اقدار  ہمارے خاندانی اقدار ختم کرنے کے درپے ہیں اور ہمیں ایسے معاشرتی  مسائل میں دھکیل رہے ہیں جو اس وقت مغربی معاشروں میں عام ہیں۔ خلافت میں تعلیمی نصاب اور میڈیا پالیسی ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کرے گی جو اللہ سبحانہ  تعالیٰ کی رضا کے حصول کو خوشی کا ذریعہ سمجھے اور اس کے لیے اپنے تمام اعمال کو قرآن و سنت کا پابند بنائے۔ اس طرح معاشرے میں تقویٰ کا ایسا ماحول پیدا ہوگا جو گناہوں سے حفاظت کا باعث بنے گا۔

 

اگر ان تمام اقدامات کے بعد بھی زیادتی کا کوئی واقع رونما ہو گا تو زیادتی کرنے والے پر تعزیر کے قوانین لاگو ہوں گے جس میں عزت اور ذہن کو نقصان پہنچانا بھی ہے۔ تعزیر کی سزا ان مقدمات پر لاگو ہوتی ہے جہاں ایسا عمل اختیار کیا گیا ہو جو حیاء سے متصادم ہو جس میں بے عزتی کرنا ، ہراساں کرنا  اور ذہنی تشدد بھی شامل ہیں۔

 

جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی کا دور تھا تو خلافت کی عدلیہ فوری اور بے مثال انصاف کی فراہمی کے لیے دنیا بھر میں مشہور تھی۔صرف نبوت کے نقش قدم پر خلافت کی واپسی ہی مرد اور عورت کے درمیان باہمی عزت  اور ان کے درمیان اچھے اعمال کی انجام دہی میں تعاون کو یقینی بنائے گی، اور ایک مضبوط ، مستحکم اور ظلم سے پاک معاشرے کی تعمیر کرے گی۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

وَالمُؤمِنونَ وَالمُؤمِناتُ بَعضُهُم أَولِياءُ بَعضٍ ۚ يَأمُرونَ بِالمَعروفِ وَيَنهَونَ عَنِ المُنكَرِ وَيُقيمونَ الصَّلاةَ وَيُؤتونَ الزَّكاةَ وَيُطيعونَ اللَّهَ وَرَسولَهُ ۚ أُولٰئِكَ سَيَرحَمُهُمُ اللَّهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَزيزٌ حَكيمٌ

"اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے مددگار ہیں کہ اچھے کام کرنے کو کہتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے اور نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن پر اللہ رحم کرے گا۔ بےشک اللہ غالب حکمت والا ہے"(التوبۃ، 9:71)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک