الثلاثاء، 03 جمادى الأولى 1446| 2024/11/05
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    12 من ربيع الاول 1442هـ شمارہ نمبر: 24 / 1442
عیسوی تاریخ     جمعرات, 29 اکتوبر 2020 م

پریس ریلیز

جو رسول اللہ ﷺ سے عشق کرتے ہیں وہ ضرور بالضرور نبوت کے نقش قدم پر خلافت قائم کریں جو ہمارے نبی ﷺ کی ناموس کی حفاظت کرے گی

 

حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ وَأَهْلِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ

" تم میں سے کوئی اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک اس کی مجھ سے محبت اپنی اولاد، ماں باپ اور سب لوگوں سے زیادہ نہ ہو جائے"(النسائی)۔ 

 

امام ابو سلیمان الخطابی ﷫نے رسول اللہ ﷺ سے محبت کے موضوع کے حوالے سے اپنے تبصرے میں فرمایا،

فَمَعْنَاهُ لَا تَصْدُقُ فِي حُبِّي حَتَّى تُفْنِيَ فِي طَاعَتِي نَفْسَكَ وَتُؤْثِرَ رِضَايَ عَلَى هَوَاكَ وَإِنْ كَانَ فِيهِ هَلَاكُكَ

"اس کا مطلب  یہ ہے: تمہاری مجھ سے محبت اُس وقت تک سچی نہیں  جب تک تم میری اطاعت میں خود کو تھکا نہ لواور جب تک تم اپنی خواہشات پر میری خوشی کو ترجیح نہ دو، چاہے ایسا کرنا تمہاری موت کا باعث بن سکتا ہو"۔

 

آج اس 12 ربیع الاول 1442 ہجری کو اگر دنیا کودیکھا جائے تو یہ واضح نظر آتا ہے کہ اسلامی امت کی اپنے رسول اللہ ﷺ سے شدید محبت انہیں کفار سے ممتاز کرتی ہے جو مسلسل رسول اللہ ﷺ کی شخصیت  پر حملے کررہے ہیں، ان کی ذات کا تمسخر اڑانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان پر طنزیہ جملوں کے وار کررہے ہیں۔  تو ایک طرف مسلمانوں میں موجود رسول اللہ ﷺ کی محبت ہے جس کی وجہ سے  انہیں فرانس کے شیطانی عمل پر تکلیف پہنچ رہی ہے اور وہ رسول اللہ ﷺ کے دفاع کے لیے سڑکوں پر نکل رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر مہمات چلا رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب  کفار کے مغربی قائدین تکبر کے ساتھ اپنے موقف پر جمے ہوئے ہیں اور واضح کررہے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی ذات کا تمسخر اڑانے اور ان پر طنز کرنے کی مہم کی سرپرستی اور حمایت جاری رکھیں گے جیسا کہ وہ کئی سال سے کرتے چلے آرہے ہیں۔

 

جہاں تک مسلم ممالک کے حکمرانوں کا تعلق ہے تو ان کی صورتحال کی مثال پیچھے کنواں آگے کھائی والی ہے! ایک جانب انہیں مسلمانوں کے غیظ و غضب کا ڈر ہے تو دوسری جانب وہ مغربی دارالحکومتوں میں موجود اپنے آقاؤں کی اطاعت کو بھی نہیں چھوڑناچاہتے ۔ جب مسلمانوں کا خون رسول اللہﷺ کی توہین پر غصے سے کھول رہا ہوتا ہےتویہ حکمران محض کھوکھلی نعرے بازیوں سے کام لیتے ہیں اور بےمعنی نمائشی اقدامات اٹھاتے ہیں۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےفیس بک کے مالک کو اسلاموفوبیا روکنے کے لیے خط لکھا جیسا کہ ایک ایٹمی طاقت اور مسلم دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے حامل حکمران کا ایک تاجر کو خط لکھنا توہین رسالت کا منہ توڑ جواب ہو، وہ تاجر جو آزادی رائےکے مغربی فکر کو کاروباری منافع کیلئے استعمال کرتا ہے۔ عمران خان نے مسلم دنیا کے حکمرانوں کو خط لکھا کہ وہ اسلام موفوبیا کے خلاف حرکت میں آئیں جیسےکہ یہ بےحس لاشیں اس سے پہلے بھی امت کے کسی بھی مفاد کے حصول کے لیے حرکت میں آئیں ہو جبکہ ان کے ہاتھ میں لاکھوں کی تعداد میں فوج اور دنیا کی دولت کا ایک بڑا حصہ بھی ہے۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

مسلم دنیا کے موجودہ حکمران ان معاملات میں ہمارے موقف کی نمائندگی نہیں کرتے جو ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔ جب تک ہم خلافت دوبارہ قائم نہ کرلیں، جو قران وسنت کے مطابق حکمرانی کرتی ہے، ہم کبھی بھی رسول اللہ ﷺ کی ناموس کا موثر دفاع ہوتا نہیں دیکھ سکیں گے۔ خلافت رسول اللہ ﷺ کی ناموس کی حفاظت کے لیے اقوام متحدہ، استعماری عالمی طاقتوں اور کفار سے التجائیں نہیں کرتی بلکہ امت کے وسائل کو حرکت میں لا کر شیطانی حرکت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتی ہے اور اسلامی حرمات کا دفاع کرتی ہے۔ جب خلافت اپنے کمزور ترین دور سے گزر رہی تھی تب بھی عثمانی خلیفہ عبدالحمید دوئم کے اعمال سے رسول اللہ ﷺ کی محبت اور اطاعت واضح تھی جب برطانیہ اور فرانس، جو اس وقت دنیا کی عالمی طاقتیں تھیں، نے رسول اللہ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کا ارادہ کیا تھا۔ سلطان عبدالحمید دوئم کا خلافت کی افواج کوحرکت دلانے کی دھمکی فرانس اور برطانیہ کے لیے کافی ثابت ہوئی، وہ شیطانی حرکت سے رک گئے اور پھر انہیں اُس وقت تک دوبارہ ایسی شیطانی حرکت کرنے کی ہمت نہ ہوئی جب تک خلافت تباہ نہیں ہوگئی۔ آج ہم پر لازم ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ سے اپنی سچی محبت اور ان کی اطاعت کو ثابت کرنے کے لیے نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کی زبردست جدوجہد کریں  جو مستقل طور پر شیاطین کے ہاتھ اور زبان کاٹ ڈالے گی۔ 

      

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک