المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 14 من ربيع الاول 1442هـ | شمارہ نمبر: 24 / 1442 |
عیسوی تاریخ | ہفتہ, 31 اکتوبر 2020 م |
پریس ریلیز
باجوہ -عمران سرکار جس استعماری ورلڈ آرڈر کی غلام ہے اس کی وفاداری کا طوق گلے میں ڈال کر نبی کریم ﷺ کی حرمت کا دفاع نہیں ہو سکتا
جس دن عمران خان رسول اللہ ﷺ کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم دنیا کے حکمرانوں سے مطالبہ کررہے تھے کہ وہ فرانس کی جانب سے کی جانےسے توہین رسالت کے خلاف ایک مضبوط مشترکہ پوزیشن اختیار کریں، ٹھیک اسی دن 30 اکتوبر 2020کو باجوہ-عمران سرکار نے اپنی اُس پوزیشن کا عملی اظہار اُن مظاہرین پر آنسو گیس کے گولےبرسا کرکردیا جو فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کرنا چاہتے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ مسلم دنیا کے حکمران توہین رسالت کے معاملے پر کبھی مضبوط مشترکہ پوزیشن کا اظہار نہیں کرینگے کیونکہ یہ سب استعماری ورلڈ آرڈر کے وفادار غلام اور پہرے دار ہیں جسے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل اراکین نے قائم کیا، جن میں فرانس بھی شامل ہے۔ یہ اقوام متحدہ کا چارٹر ہی ہے جو اِن مغربی لبرل آزادیوں کو بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل تائید کرتا ہے جس کی بنیاد پر مغرب مسلسل ہمارے نبی ﷺ کی ذات مبارک کی حرمت پر حملہ آور ہے۔
اس حکومت نے عملی طور پر اپنے آپ کو اس استعماری ورلڈ آرڈر کے وفادار غلام کے طور پر ثابت کیا ہے۔ چین نے مشرقی ترکستان (سنکیانگ ) میں لاکھوں مسلمانوں کو قید کرتے ہوئے ظلم و ستم کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ لیکن اس معاملے پر پہلے باجوہ-عمران سرکار نے لاعملی کا اظہار کیا اور پھر یہ اعلان کردیا کہ یہ تو نان ایشو (non-issue) ہے۔ افغانستان کے معاملے میں باجوہ-عمران سرکار کرائے کے سہولت کار کا کردار ادا کررہی ہے تا کہ پسپا ہوتی امریکی افواج کو با عزت واپسی کا رستہ مل جائے اور ساتھ ہی ساتھ کابل میں امریکی کٹھ پتلی حکومت بھی برقرار رہے۔ باجوہ-عمران حکومت ایک ایسے وقت میں روس سے تعلقات کو فروغ دے رہی ہے جب اس کے ہاتھ سے شامی مسلمانوں کا خون ٹپک رہا ہے۔ اور جہاں تک برصغیر کےسابق ظالم اور بے رحم قابض برطانیہ کا تعلق ہے تو باجوہ-عمران حکومت نے اس کے زہریلے ثقافتی منصوبوں کے لیے پاکستان کے دروازے کھول رکھے ہیں جن کا مقصد اسلام کی قدرو منزلت کو گھٹانا ہے ۔
اے پاکستان کے مسلمانو!
دنیا کی چھٹی بڑی فوج، بے شمار وسائل، نوجوان آبادیاور برطانیہ و فرانس کے مجموعی رقبے سے زیادہ رقبہ رکھنے کے باوجود ہم اس قابل نہیں ہیں کہ اپنی بھرپور طاقت اسلام کیلئے استعمال کرسکیں کیونکہ پاکستان کو باجوہ-عمران سرکار نے کرپٹ استعماری ورلڈآرڈر کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔ ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے ادا نہیں کرسکتے جب تک ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی حکمرانی کے نفاذ کے ذریعے خود کو ان بندھنوں سے آزاد نہیں کرالیتے۔ ماضی میں خلافت نے صلیبی ریاستوں کو بھاگنے اور برطانیہ اور فرانس کو توہین رسالت کے ارتکاب سے روک دیا تھا، اورآج پھر یہ خلافت ہی ہوگی جو عالمی سطح پر اسلام کی دعوت کی ترویج اور اس کی عزت و عظمت کے لیے ریاست کےتمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ماضی میں خلافت نے روم اور فارس کی سلطنت کی جانب سے نافذ ہونے والے کرپٹ ورلڈ آرڈر کو تہس نہس اور تہہ و بالا کردیا تھا اور آج پھر خلافت ہی ہو گی جو موجودہ استعماری ورلڈ آرڈر کو نیست و نابود کردے گی اور دین حق کو نافذ کر کےدنیا کے اربوں انسانوں کو تکالیف، مشکلات و مصائب سے نجات دلائے گی۔ تو آئیں، دنیا میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے قانون کی بالادستی کے لیے نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کی زبردست جدوجہد کریں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ
"وہیتو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اس (دین) کو (دنیا کے) تمام ادیان پر غالب کردےخواہ کافروں کو یہ کتنا ہی ناگوار گزرے"(التوبہ: 33)۔
ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |