المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 22 من رجب 1442هـ | شمارہ نمبر: 47 1442 |
عیسوی تاریخ | جمعرات, 04 فروری 2021 م |
پریس ریلیز
بدترین ظلم و استحصال کے شکار بھارتی کسانوں کی حالت زار اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ پاکستان میں خلافت کےقیام کے ذریعے خطے میں انسانوں کی فلاح و بہبود کا خیال کرنے والی اسلامی قیادت بحال کی جائے
17 ستمبر 2020 کو لوک سبھا (بھارتی پارلیمنٹ) نے زراعت سے متعلق تین قوانین منظور کیے جس کے نتیجے میں سرمایادارانہ جمہوریت کی چھتری تلے کسانوں کی پہلے سے ناگفتہ بہ حالت زار مزید خراب ہو جائے گی۔ ان قوانین کی منظوری کے بعد سے بھارت میں کسانوں نے زبردست مظاہرے شروع کررکھے ہیں جس نے بھارت کو لرزا کررکھ دیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں بنائے جانے والے انسانی ساختہ قوانین موجودہ افسوسناک صورتحال کی براہ راست ذمہ دار ہیں۔ ماضی میں برصغیر پاک و ہند کی معیشت دنیا کی معیشت کا23 فیصد تھا جو اورنگ زیب عالمگیر کے دور میں اپنی بلند ترین سطح 27 فیصد تک پہنچ گیا تھا، جس کی وجہ اسلام کی حکمرانی کے زیر سایہ اعلیٰ اسلامی زرعی قوانین کا نفاذ تھا۔
آج صرف اسلام ہی بھارت کے شدید مصائب و استحصال کے شکار کسانوں کو اس بدترین صورتحال سے نکال سکتا ہے جو انسانوں کے بنائے زرعی قوانین کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں۔ اسلامی کے زرعی قوانین زرعی زمین کی ملکیت کو اس کی کاشت کے ساتھ منسلک کرتے ہیں جس کے نتیجے میں اُن لوگوں کو اچھا نفع کمانے کے بھر پور مواقع ملتے ہیں جن کے پاس زیادہ وسائل نہیں ہوتے۔اسلام کے زرعی قوانین کے تحت زرعی زمین کے مالک کو اپنی زمین پر خود کاشت کرنی ہوتی ہے اور اگر وہ خود کاشت نہیں کرسکتا تو اسے اُس زمین سے دستبردار ہونا پڑتا ہے اور زمین اُس کو دے دی جاتی ہے جو اُس پر خود کاشت کرسکتا ہو۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،
«مَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَزْرَعْهَا أَوْ لِيَمْنَحْهَا أَخَاهُ»
" جس کے پاس زمین ہو وہ اس میں کھیتی کرے یا اپنے بھائی کو کھیتی کے لیے دے"(بخاری)۔
اسلام زرعی زمین کو کرائے پر دینے کی ممانعت کرتا ہے۔ ایک صحیح روایت کے مطابق ،
«نَهَى رَسُولُ اللَّهِ ﷺ أَنْ يُؤْخَذَ لِلْأَرْضِ أَجْرٌ أَوْ حَظٌّ»
"رسول اللہ ﷺ نے کرائے پر یا پیداوار میں حصے کے عوض زمین (زرعی)دینے کو منع فرمایا"(مسلم)۔
اس کے علاوہ اسلام ایک شخص کو ایسی زمین کا مالک بننے کی اجازت دیتا ہے جس کا پہلے کوئی مالک نہ ہو۔ بخاری نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا،
«مَنْ أَعْمَرَ أَرْضًا لَيْسَتْ لأَحَدٍ فَهْوَ أَحَقُّ»
" جس نے کوئی ایسی زمین آباد کی ، جس پر کسی کا حق نہیں تھا تو اس زمین کا وہی حقدار ہے"(بخاری)۔
مزید یہ کہ اسلام زرعی پیداوار میں استعمال ہونے والی اشیاء پر ٹیکس عائد نہیں کرتا جس کے نتیجے میں بیج، کیڑے مار ادویات اور کیمیائی کھاد کی قیمتیں کم ہوجاتی ہیں۔ اسلام توانائی کے شعبے کو عوامی ملکیت قرار دیتا ہے ، لہٰذا کسانوں کو اپنے ٹیوب ویل اور ٹریکٹر چلانے کے لیےبجلی اور پیٹرولیم مصنوعات نہایت مناسب قیمت پر دستیاب ہوتی ہے اور اس طرح ان کی پیداواری لاگت مزید کم ہوجاتی ہے۔
اے پاکستان کے مسلمانو!
ہم برصغیر پاک و ہند پر حکمرانی کے حقیقی حق دار ہیں اور یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس سے کم کسی بھی چیز کو قبول نہ کرتے ہوئے اپنی اصل حیثیت کو دوبارہ بحال کریں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،
عِصَابَتَانِ مِنْ أُمَّتِي أَحْرَزَهُمَا اللَّهُ مِنْ النَّارِ عِصَابَةٌ تَغْزُو الْهِنْدَ وَعِصَابَةٌ تَكُونُ مَعَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِمَا السَّلَام
"میری امت میں دو گروہ ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے جہنم سے محفوظ کر دیاہے۔ ایک گروہ وہ ہو گا جو ہند پر لشکر کشی کرے گا اور ایک گروہ وہ ہو گا جوعیسیٰ بن مریم علیہما السلام کے ساتھ ہو گا"(احمد، النسائی)۔
رسول اللہ ﷺ کا یہ مقدس بیان، جو کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی ہے، ہمارے لیے محض اس خطے سے متعلق بشارت نہیں بلکہ یہ ایک ایسی خبر ہے جس پر ہمیں لازمی عمل کرنا ہے کیونکہ پوری اسلامی امت پر یہ فرض ہے کہ وہ پورے ہند کو کفر کی ظلمتوں سے نکال کر ایک بار پھر اسلام کی روشنی سے منور کر دیں۔ لیکن غزوہ ہند کی سعادت اُس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتی جب تک پاکستان میں بصیرت سے عاری یہ حکمران باقی رہتے ہیں کیونکہ انہوں نے امریکی منصوبے کو قبول کرلیا ہے جس کے تحت وہ ہمیں اور ہماری طاقتور افواج کو روک کر ہندو ریاست کی خطے میں اپنی بالادستی کے قیام کی راہ میں کوئی مزاحمت نہیں کررہے جبکہ ہندو ریاست اِس مقام کی حقدار ہی نہیں ہے۔ ہم پر لازم ہے کہ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کو قائم کریں تا کہ خطے کے لوگوں کےلیے اُس قیادت کو بحال کیا جائے جو بلاامتیاز مذہب، زبان یا نسل ان کے امور کی دیکھ بحال کرے اور ان کی اقوام عالم میں ویسی ہی شان و شوکت بحال کردے جیسا کہ ماضی میں برصغیر پاک و ہند کو اسلام کے زیر سایہ حکمرانی میں حاصل تھی۔
ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |