الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    1 من رجب 1442هـ شمارہ نمبر: 51 / 1442
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 13 فروری 2021 م

پریس ریلیز

مسلم امت کییتیمی اور غلامی کے سو ہجری سال – خلافت ہی مسلمانوں کیلئے شفیق ماں باپ کے سائے کی طرح ہے

 

اس رجب 1442 ہجری کو خلافت کے انہدام کے 100 ہجری سال پورے ہو جائیں گے جس خلافت کے زیر سایہ مسلمان ایک ہزار سال سے زائد عرصے تک سیاسی، فوجی، معاشی، علمی، اور تہذیبی پہلو سے دنیا کی قیادت کرتے رہے۔ اور جس خلافت کے خاتمے کے لیےیورپی استعمار نے عرب اور ترک غداروں کے ساتھ مل کر ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور بالآخر آج سے سو ہجری سال پہلے وہ اس گھناؤنی سازش میں کامیاب ہو گئے۔

 

یہ خلافت کا انہدام ہی تھا جس کے نتیجے میں مسلمانوں کو 50 سے زائد آڑھی ترچھی لکیروں سے کاٹ کر الگ ممالک قرار دے دیا گیا، اور انھیں نئے رنگ برنگے کپڑوں ، بےہنگم ترانوں اور جغرافیائی شناختوں کے ذریعے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا۔ اس پر مستزاد یہ کہ ان تمام ممالک کو  مغرب کے ایجنٹ حکمرانوں اور مغربی نظاموں کے تحت کفریہ قوانین پر مبنی عالمی ورلڈ آرڈر کی چوکھٹ پر مؤدب غلام کی مانند کھڑا کر دیا گیا۔ ہماری شامی، مصری، ترک اور برصغیر کی مختلف بٹالین اور کورز الگ افواج بن کر ایک دوسرے کے سامنے 'بارڈر' پر کھڑی ہو گئیں جس میںسے کسی کی بھی ذمہ داری قبلہ اول کو آزاد کرانا نہ رہی، نہ ہی ان افواج پر دیگر مقبوضہ مسلم علاقوں کی ذمہ داری عائد کی گئی۔ مگر وقتاً فوقتاً استعماری آقاؤں کی خدمت کیلئے ہر جگہ ان  افواج کا بےدریغ استعمال کیا گیا۔  ہمارے وسائل بکھر گئے اور لالچی عالمی سرمایہداروں کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ہماری تیل کی دولت فرانس کے منرل واٹر سے سستی ہو کر یورپ اور امریکہ کی ترقی کا ایندھن بن گئی لیکن ہمارے اپنے لوگ جو اسلامی نظام کے زیر سایہ امیر تھے،بھوک اور ننگ کا نشان بن گئے۔ وہ بیت المال ختم ہو گیا جو امیروں سے زکواۃ ، عشر اور خراج وصول کرکے اس کے حق داروں کو پہنچاتا تھا۔  جہاد اور حدود معطل ہو گئے، ہمارے  علاقوں میں کافر افواج ایسے دندنانے لگیں جیسے کہ یہ ان کی میراث کی زمین ہے۔ مشرق و مغرب میں کروڑوں مسلمان تہہ تیغ کر دئیے گئے، لاکھوں خواتین کی آبروریزی کی گئی، کروڑوں بچے یتیم ہو چکے ہیں، اور مسلم سرزمین کافر طاقتوں کی باہمی چپقلش کا اکھاڑا بن گئی ہے، جبکہ مسلمان اپنی زمینوں پر محض تماشائی بن کر رہ گئے ہیں، جو ڈربے کی مرغی کی طرح اپنی ذبح ہونے کی باری کا انتظار کر رہے ہوں۔

 

اے مسلمانو!

مغرب تمہیںیہ باور کروانا چاہتا ہے کہ تم مغلوب ہو، تم عالمی آرڈر کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، تمہارے پاس مغرب جیسا جدید نظام نہیں۔ پس تمہیں مغرب کے افکار اپنا کر دنیا کے عالمی نظام میں سے کچھ حصہ لینے کی کوشش کرنی چاہیے، اور اس شکنجے میں مسلم  تعلیمیافتہ ذہن کو پھنسایا گیا تاکہ وہ مغرب کی پیروی کرے۔ اس حقیقت پسندانہ لائحہ عمل نے ہمیں صرف مزید غلامی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ جبکہ مسلمان دنیا وسائل، اہم ترین جغرافیائی خطے، نوجوان آبادی، جذبہ جہاد سے سرشار کئی ملین افواج، جدید ترین اسلحے اور ان سب سے بڑھ کر واحد درست آئیڈیالوجییعنی اسلام کی حامل ہے۔ یہ خلافت کا قیام ہی ہے جو ہمیں اس گہرے منجدھار سے نکال سکتا ہے، جس کیلئے حزب التحریر مکمل متبادل آئین، قوانین اور پالیسیوں کے ساتھ میدان عمل میں مسلمانوں کو پکار رہی ہے۔ یہ تبدیلی اس موجودہ سیٹ اپ اور حکمرانوں کو اکھاڑ کر قائم ہو گی، جس کی ابتداء کیلئے پاکستان ایک آئیڈیل چوائس ہے۔ ہر دن مزید مضبوط ہوتی غلامی تمہارے سامنے ہے۔ سو ہجری سالوں پر مبنی مغرب کی پیروی کا نتیجہ تمہارے سامنے ہے۔ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ آپ اپنے دین اسلام اور اس پر مبنی حکمرانی کی جانب لوٹ آئیں؟یقیناًیہ وقت آ چکا ہے۔ آگے بڑھیں اور خلافت کے دوبارا قیام کے ذریعے اپنی عظمت رفتہ اور کھوئی ہوئی عزت اور مقام حاصل کر لیں۔رسول اللہ ﷺ نے روح الامین، جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے اللہ کی طرف سے نازل کردہ  یہ وحی اپنی امت تک پہنچائی:

إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ

"بے شک امام (خلیفہ) ایک ڈھال ہے جس کے پیچھے سے لڑا جاتا ہے اور اس کے ذریعے تحفظ حاصل ہوتا ہے"۔(مسلم)


ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک