المكتب الإعــلامي
ہجری تاریخ | شمارہ نمبر: | |
عیسوی تاریخ | منگل, 06 ستمبر 2011 م |
وکی لیکس انکشافات:سول و فوجی قیادت میں موجود غدار پھر بے نقاب
وکی لیکس کے حالیہ انکشافات نے سول و فوجی قیادت میں موجودغداروں کی غداری کو ایک بارپھر بے نقاب کردیا ہے۔ ر یمنڈ ڈیوس اور ایبٹ آباد واقعہ پر جس طرح سیاسی قیادت نے خوشی کا اظہار اور فوجی قیادت نے غیرت و حمیت سے عاری ردعمل کا مظاہرہ کیا تھا، اسی وقت یہ بات ثابت ہو گئی تھی کہ موجودہ سول و فوجی قیادت اتنی ہی امریکہ کی غلام ہے جتنا کہ مشرف تھا۔ پیپلز پارٹی کے تین صوبائی وزراء کا امریکی قونصلیٹ جنرل کو کراچی کی صورتحال سے مسلسل باخبر رکھنا اور انھیں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دینا،رحمان ملک کا امریکہ سے زرداری کے لئے سیاسی مدد مانگنا اور نادرا کاریکارڈ امریکہ کے حوالے کرنے کی پیشکش کرنا۔ اسی طرح نواز شریف کا صرف ممبئی حملہ آوروں کی آواز سن کر انہیں پاکستانی قرار دینا اور جنرل کیانی کا کیری لوگر بل کی وجہ سے کور کمانڈرز کے شدید ردعمل پر امریکی سفیر سے مشورے مانگنا وغیرہ، اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ سول و فوجی قیادت میں موجود غدارخود کو اللہ اور اس کے رسولﷺ کے غلام اور امت کے سامنے جوابدہ نہیں بلکہ امریکہ کو ہی اپنا مائی باپ اور آقا سمجھتے ہیں اور اسی کی خوشنودی کے لیے دن رات ایک کرتے ہیں۔
ایبٹ آباد واقعہ کے بعد سے سیاسی قیادت بالعموم اور فوجی قیادت بالخصوص یہ کوشش کررہی تھی کہ کس طرح اس حقیقت کی نفی کی جائے کہ وہ امریکی ایجنٹ ہیں۔ اسی لیے امریکی سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر نام نہاد پابندی، سینکڑوں امریکی فوجی ٹرینروں کی ملک بدری اور سی آئی اے کی ایجنٹوں کی نقل و حرکت پرپابندی کا ڈرامہ رچا یا گیا۔ لیکن چند ہی دنوں میںیہ ثابت ہوگیا کہ سب کچھ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے کیا جا رہا تھا کیونکہ امریکی سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر سے جلد ہی پابندی ہٹا لی گئی اور 800ملین ڈالر کی امداد کی بحالی کے بدلے امریکی ٹرینروں کی واپسی پرموقف میں نرمی کا عندیہ دے دیا گیا۔ مزیدبرآں آج کوئٹہ سے ''القاعدہ‘‘ کے تین اراکین کی گرفتاری بھی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ریمنڈ ڈیوس اور ایبٹ آباد کے واقعات کے بعد سی آئی اے اور جنرل پاشا کے تعلقات میں کشیدگی تو دور کی بات بلکہ مزید گرم جوشی آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جنرل پاشا نے سرکاری طور پر 87 سی آئی اے کے قاتلوں کو پاکستان میں فساد پھیلانے کے لئے بنفس نفیس ویزے جاری کئے۔
حزب التحریر پاکستان کے مسلمانوں اور افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران کو رسول اللہ ﷺ کی یہ حدیث یاد دلانا چاہتی ہے کہ : نا یلدغ الموئمن من جحرواحد مرتین ''مؤمن ایک ہی سوراخ سے دو دفعہ نہیں ڈسا جاتا۔‘‘ یہ بات یقیناًمتعدد بار ثابت ہوچکی ہے کہ موجودہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار امریکہ کے غلام ہیں اور ان سے ہر نئی غداری کے بعد یہ توقع رکھنا کہ اب وہ دوبارہ ایسا نہیں کریں گے، خود کو صریحاً دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ صورتحال میں حقیقی تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ افواج پاکستان کے مخلص افسران غدار سیاسی و فوجی قیادت سے نجات حاصل کرنے اور خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریرکو مدد و نصرت فراہم کریں تاکہ امریکہ کو خطے سے نکالنے کی عملی سبیل کی جاسکے۔
شہزاد شیخ
پاکستان میں حزب التحریرکے ڈپٹی ترجمان
المكتب الإعلامي لحزب التحرير |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: |