السبت، 21 جمادى الأولى 1446| 2024/11/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    28 من محرم 1443هـ شمارہ نمبر: 1443 / 07
عیسوی تاریخ     اتوار, 05 ستمبر 2021 م

پریس ریلیز

پاکستان کے حکمرانوں نے جو بائیڈن کی مجروح انا اور تباہ حال ساکھ کو بچانے کیلئے پاکستان کی زمینوں، ہواؤں اور ملکی خزانے کا منہ امریکہ کیلئے کھول دیا ہے

 

 

باجوہ –عمران حکومت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اس کی وفاداری اسلام، پاکستان اور مسلمانوں کے بجائے اپنے امریکی آقا کے ساتھ ہے اور وہ اس خطے میں لڑکھڑاتے امریکی راج کی سہولت کار ہے۔ افغانستان میں بدترین شکست سے دوچار ہونے اور کابل کے طالبان کے کنٹرول  میں آنے کے بعد امریکہ اپنی افواج اور شہریوں کو 31 اگست  سے پہلے نکالنے کے معاملے میں بری طرح پھنس گیا۔ ایسے وقت میں ایک بار پھر باجوہ –عمران حکومت صلیبی امریکہ کی مدد کو آن  پہنچی اور پاکستان کی سرحد امریکہ کے لیے کھول دی گئی اور اسلام آباد اور کراچی کے ہوٹلز اور رہائش گاہیں امریکی فوجیوں کے استقبال کے لئے ریزرو کر دیئے گئے۔ راتوں رات مسلمانوں کے قاتلوں کیلئے ویزوں کا انتظام ہو گیا، تمام ریاستی مشینری کو امریکی فوجیوں کی خدمت کیلئے الرٹ کر دیا گیا اور ائیرپورٹس کے انتظامات، ٹرانسپورٹ، سیکیوریٹی، خوراک اور ہر آسائش کا بندوبست کرنے کیلئے ریاستی خزانے کا منہ کھول دیا گیا۔   اس کے علاوہ پاکستان کے حکمرانوں نے ہماری فضائیں امریکی فضائیہ کے لیے مکمل طور پر کھول دیں جس میں ہوائی جہازوں کو فضاء میں ایندھن  فراہم  کرنے والے جہاز اور  قاتل ڈرونز کیلئے راہداری بھی شامل ہیں۔یوں ان حکمرانوں نے ہمارے سروں پر گزرنے والے فضائی سپلائی لائن ، جس کو امریکی پائیلٹ "دی بلیورڈ" کہتے ہیں، کے ذریعےامریکی فوج کو اس قابل بنادیا کہ وہ قطر میں یو ایس سینٹکام کے فارورڈ ہیڈکواٹر کے العدید فضائی اڈے سے کابل باآسانی پہنچ سکیں۔

 

اس کے برخلاف یہ وہی باجوہ-عمران حکومت ہے جو صبح شام افغانستان کے لاچار و بے بس مسلمانوں کو ڈیورنڈ لائن کے پار شدید سخت موسم میں کیمپوں میں بسانے کی بات کر رہی تھی، خلافت کے دائیوں کو خفیہ ایجنسیوں کے تہہ خانوں میں بنی کال کوٹھڑیوں میں تشدد کرنے کے لیے ڈال رہی ہے، صرف پچھلے دو ہفتوں میں حزب التحریر کےسات کارکن اغوا کئے جا چکے ہیں جن میں اکثر کا کوئی اتا پتہ معلوم نہیں۔ لیکن صلیبی کفار کیلئے پاکستان کے زمینی اور فضائی راستے کھلے رکھے گئے ہیں تاکہ امریکہ کے ڈرون اڑ کر ننگر ہار اور کابل میں ہمارے بچوں، جوانوں اور عورتوں کے چیتھڑے اڑائیں اور بائیڈن کی سیاسی انا کی تسکین اور امریکہ کی ریاستوں کے قبرستان میں شکست کی ذلت کا بدلہ ہمارے نہتے مسلمانوں کا خون بہا کر لیں!!!

اے پاکستان کے مسلمانو!باجوہ –عمران حکومت اپنے پیشرو مشرف-شوکت عزیز، کیانی–زرداری اور راحیل- نواز حکومت کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو امریکی کالونی میں تبدیل کر رہی ہے۔ باجوہ-عمران حکومت نے امریکی ڈکٹیشن پر کشمیر کو سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا اور 5 اگست 2019 کو مودی کے یکطرفہ اقدام کے جواب میں افواج پاکستان کو متحرک کرنے کے بجائے نام نہاد بین الاقوامی برادری کو التجائیں کرنے پر اکتفاء کیا۔ یہ باجوہ –عمران حکومت ہی ہے جو امریکی ایجنڈے کے مطابق طالبان کو قومی ریاستوں کے محدود ویژن میں قید کرنا چاہتی ہے، تاکہ وہ ایک خلافت تلے مسلم علاقوں کو وحدت بخشنے کے اسلامی ویژن سے دستبردار ہوجائیں ۔ باجوہ-عمران حکومت نے طالبان کو اولاً  قطر معاہدے پر مجبور کیا اور اب طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے شرائط عائد کر دی ہیں، یہ وہی شرائط ہیں جس کا اعلان 13 اگست کو زلمے خلیل زاد نے قطر میں مختلف ممالک کے ساتھ میٹنگ کے بعد اپنی ٹویٹ میں کیا۔ جس کا مقصد طالبان کو اسی امریکی راج پر مبنی بین الاقوامی ورلڈ آرڈرکی بیڑیاں پہنانا ہے جس کا بہانہ بنا کر باجوہ-عمران حکومت ہر امریکی مطالبے پر سر تسلیم خم کر دیتی ہے۔

 

اے افواج پاکستان کے مسلمانو!

بس، بہت ہو گیا۔ موجود نظام اور ان امریکی نواز حکمرانوں کو ہٹانا فرض ہو چکا ہے۔ یہ حکمران اسلام، پاکستان اور مسلمانوں کیلئے نقصان اور شرم کا باعث ہیں۔ بے شک یہ تمام صلیبی طاقتیں مل کر بھی چند ہزار مجاہدین کو شکست نہیں دے سکیں جو جدید اسلحے سے محروم تھے، تو اس وقت کیا عالم ہو گا جب آپ پاکستان میں خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کر کے اسے افغانستان اور وسطی ایشیا ، اور اس سے بھی آگے تک کے اسلامی علاقوں کو جوڑ دیں گے!یہ صلیبی تو اپنے شیطانوں کی سرگوشیاں بھی بھول جائیں گے۔ تو آگے بڑھیں، حزب التحریر آپ کو اس ہدایت کی راہ کی طرف پکار رہی ہے جو دین و دنیا میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ لہٰذا آپ جواب دیں!

 

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

"مومنو! اللہ اور اس کے رسول کا حکم قبول کرو جب کہ رسول اللہ تمہیں ایسے کام کے لیے بلاتے ہیں جو تم کو زندگی (جاوداں) بخشتا ہے۔ اور جان رکھو کہ اللہ کا حکم آدمی اور اس کے دلی ارادوں میں حائل ہوجا تا ہے اور یہ بھی کہ تم سب اس کے روبرو جمع کیے جاؤ گے "(الانفال، 8:24)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک