الجمعة، 25 جمادى الثانية 1446| 2024/12/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    25 من محرم 1443هـ شمارہ نمبر: 1443 / 06
عیسوی تاریخ     جمعرات, 02 ستمبر 2021 م

پریس ریلیز

سید علی گیلانی کی شہادت یہ تقاضا کرتی ہے کہ پاکستان کی افواج جہاد کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرائیں تاکہ وادی فتح کی تکبیرات سے گونج اٹھے اور مقبوضہ کشمیر پر کلمہ طیبہ کے جھنڈے لہرائے جائیں

 

پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جب انہیں یکم ستمبر کی رات 10 بج کر 30 منٹ پر سید علی گیلانی کی شہادت کی خبر موصول ہوئی۔ بے شک الله سبحانہ تعالیٰ ہی زندگی دیتے ہیں اور الله سبحانہ تعالیٰ ہی اسے واپس لے لیتے ہیں۔ پس ہموہی الفاظ کہیں گے جو ہمارے رب کو پسند ہیں ﴿إِنَّا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾ "ہم اللہ ہی کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف ہمیں پلٹ کر جانا ہے" (سورة البقرة: 2:156)۔ سید علی گیلانی 60کی دہائی سے،مسلم سرزمین پر ناجائز قبضے کے خلاف دلیری سے جد و جہد کرنے والوں میں سر فہرست رہے اور پچھلے 11 برس سے ہندو افواج نے انہیں ان ہی کے گھر پر نظر بند کررکھا تھا، جس کا سنگین اثر ان کی صحت پر بھی پڑا اور اس امر نے ان کی شہادت میں کردار ادا کیا۔ یہ سید علی گیلانی ہی تھے جنہوں نے مقبول و معروف نعرہ "ہم پاکستان ہیں، پاکستان ہمارا ہے" کی بنیاد رکھی تھی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کی زبردست تحریک چلائی۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

  الله سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

﴿مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً﴾

"ایمان لانے والوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا ہے ان میں سے کوئی اپنی نذر پوری کر چکا اور کوئی وقت آنے کا منتظر ہے ،انہوں نے اپنے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں کی" (سورة الاحزاب 33:23

 

ہم دعا گو ہیں کہ سید علی گیلانی قیامت کے روز انبیا علیہ السلام، شہدا اور صدیقین کے ساتھ اٹھائے جائیں، کیونکہ حق کے راستے پر صبر اور الله سبحانہ و تعالیٰ پر توکل کے ساتھ چلتے رہنا مؤمن کے لیے گھاٹے کا سودا نہیں۔ یہ جان لیں کہ سید علی گیلانی کی شہادت محض غم گزاری اور جھنڈے سر نگوں کرنے کا موقع ہرگز نہیں۔ ان کی شہادت اس بات کا پُر زور تقاضا کرتی ہے کہ ہماری افواج بغیر کسی تاخیر کے تکبیرات اور کلمہ کے جھنڈوں کو بلند کرتے ہوئے مبارک جہاد کا آغاز کریں۔ سید علی گیلانی الله سبحانہ و تعالیٰ سے اپنے وعدے میں سچے رہے حتی کہ وہ اپنے خالق سے جا ملے۔ اور یہی سنہری موقع آج ہماری قابل اور بہادر افواج میں موجود ان مخلص افسران کے لئے بھی موجود ہے جو الله سبحانہ و تعالیٰ سے کیے گئے اپنے وعدے میں سچے ہیں اور الله اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرنے کے خواہشمند ہیں کہ وہ ہندو افواج سے قتال کریں یہاں تک کہ مقبوضہ سرزمین دوبارہ آزاد ہو جائے۔

 

اے افواج پاکستان میں موجود مسلمانو!

بے شک یہ الله سبحانہ و تعالیٰ کی مدد و نصرت سے ہی ممکن ہوا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو معمولی اسلحے سے لیس افغان مجاہدین کے ہاتھوں شکستِ فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ اور الله سبحانہ و تعالیٰ ہی کی مدد و نصرت پر ایمان رکھتے ہوئے آپ بھی بزدل اور فرقوں میں بٹی ہوئی ہندو فوج کو باآسانی شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ بھارت کا غرور اور علاقائی اثر در حقیقت صرف اور صرف امریکا کے علاقائی اثر و رسوخ کی بدولت ہے، جو الله سبحانہ و تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کرنے والی قیادت کے آتے ہی ہمیشہ کے لئے خاک میں مل جائے گا۔ پاکستان کی موجودہ قیادت کو اکھاڑ پھینکیں جنہوں نے امت سے کھلی غداری کرتے ہوئے 5 اگست 2019 کو کشمیر مودی کی جھولی میں ڈال دیا۔ آگے بڑھیں اور نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے دوبارہ قیام کے لئے حزب التحریر کو نُصرہ دیں۔ صرف اسی صورت میں امریکی علاقائی وجود کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جا سکے گا، جس کی شروعات زمینی اور فضائی سپلائی لائن کو منقطع کرنے اور سفارت خانے اور قونصل خانوں کے نام پر جاسوسی کے اڈوں کی بندش سے ہو گی۔ تمام مسلم علاقوں کو یکے بعد دیگرے غدار حکمرانوں سے پاک کرتے ہوئے، ایک خلیفہ کی قیادت تلے ریاست خلافت میں ضم کیا جائے گا۔ اس طرح اسلامی امت کی مضبوط ریاست کی بنیاد رکھی جائے گی جس کے نتیجے میں امت پر مسلط جنگوں کا خاتمہ ہو گا اور دنیا کے تمام ممالک تک اسلام کی روشنی اور ہدایت پہنچانے کا آغاز ہو گا۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک