الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    12 من ربيع الاول 1442هـ شمارہ نمبر: 17 / 1443
عیسوی تاریخ     منگل, 19 اکتوبر 2021 م

پریس ریلیز

رسول اللہ ﷺ کی محبت کا تقاضا محض سرکاری تقریبات، چراغاں کرنا اور تعطیل کا اعلان نہیں بلکہ رسول اللہﷺ کے نظام خلافت کا قیام ہے

 

ربیع الاول کا مہینہ وہ مبارک مہینہ ہے جس میں رسول اللہ ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے۔ رسول اللہ ﷺ سے محبت کرنا فرض ہے، اسے دنیا کی ہر چیز پر مقدم رکھنا فرض ہے اور اس کی بنیاد پر رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کرنا  بھی فرض ہے۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے  سورۃ التوبہ کی آیت 24 میں ارشاد فرمایا:

﴿قُلۡ إِن كَانَ ءَابَآؤُكُمۡ وَأَبۡنَآؤُڪُمۡ وَإِخۡوَٲنُكُمۡ وَأَزۡوَٲجُكُمۡ وَعَشِيرَتُكُمۡ وَأَمۡوَٲلٌ ٱقۡتَرَفۡتُمُوهَا وَتِجَـٰرَةٌ۬ تَخۡشَوۡنَ كَسَادَهَا وَمَسَـٰكِنُ تَرۡضَوۡنَهَآ أَحَبَّ إِلَيۡڪُم مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَجِهَادٍ۬ فِى سَبِيلِهِۦ فَتَرَبَّصُواْ حَتَّىٰ يَأۡتِىَ ٱللَّهُ بِأَمۡرِهِۦ‌ۗ وَٱللَّهُ لَا يَہۡدِى ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡفَـٰسِقِينَ

"(اے رسول ﷺ!) کہہ دیجئے کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے لڑکے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے کنبے قبیلے اور تمہارے کمائے ہوئے مال اور وہ تجارت جس میں کمی سے تم ڈرتے ہو اور وہ مکان جنھیں تم  پسند کرتے ہو، اگر یہ تمہیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے  زیادہ محبوب  ہیں تو تم انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ  اپنا حکم (عذاب) لے آئے اور  اللہ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا"۔

 

تاہم سوال یہ ہے کہ رسول اللہﷺ سے محبت کا معنی کیا ہے؟ النووی نے مسلم کی شرح میں  رسول اللہ ﷺ  سے محبت کے معنی کو  سلیمان بن خطابی سے روایت کیا، جس میں ہے: (... لا تصدُق في حبي حتى تفني في طاعتي نفسك، وتؤثر رضاي على هواك، وإن كان فيه هلاكك)  "….تم اس وقت تک میری محبت میں سچے نہیں ہو سکتے جب تک کہ تم  میری اطاعت میں اپنے آپ کو خرچ  نہ کر ڈالو اور تم  میری رضا کو اپنی خواہش پر مقدم نہ ٹھہرا لو، خواہ اس میں تمھاری جان چلی جائے"۔ لہٰذا آج رسول اللہ ﷺ سے محبت کا اظہار فقط 12 ربیع الاول کی خالی خولی تقاریر، چراغاں اور سرکاری تعطیل کی منافقت سے نہیں بلکہ عملی طور پر رسول اللہ ﷺ کے نظام خلافت کے قیام سے ہو گا۔

 

اے مسلمانو اور ان میں موجود اہلِ قوت!

تو آج جب پوری دنیا کے مسلمان  مغربی نظام کے باعث کسمپرسی کی حالت میں کفار کے رحم وکرم پر ہیں، جبکہ ان کے حکمران صلیبی کفار کے اتحادی ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ جب  رسول اللہ ﷺ کی ناموس پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے، تو منہ توڑ جواب دینا تو درکنار، یہ حکمران ان کے سفیر کو بھی بے دخل کرنے سے انکار کرتے ہیں ۔جبکہ مقبوضہ مسلم علاقوں میں نبیﷺ کے امتیوں کی حالت زار دیکھ کر ہمارے حکمران ہماری  افواج کو بیرکوں میں بند کر دیتے ہیں۔ ان تمام حالات کے پیشِ نظر رسول اللہ ﷺ کی محبت آپ سے  یہ تقاضا کرتی ہے کہ اپنے پیارے نبی ﷺ کی اطاعت میں ماضی کی طرح  ایک بار پھر  سیاسی طور پروحدت  کی طاقت حاصل کرنے کیلئے موجودہ خائن  حکمرانوں کو اکھاڑ پھینکیں اور اس بوسیدہ مغربی جمہوری نظام  کو رسول اللہ ﷺ کے نظامِ خلافت سے بدل دیں ۔یقیناً ہمارے نبی ﷺ کی محبت اس دنیا، اس میں موجود لوگوں، ہمارے کاروبار اور عہدوں کی محبت سے بڑھ اس بات کی حقدار ہے کہ آپ ﷺ کی اطاعت  کر نے کیلئے ہر رکاوٹ کو عبور کیا جائے، اور ہر خطرے کو گلے لگایا جائے ۔ یہی  وہ طریقہ ہے جو نہ صرف حقیقی معنوں میں ہمیں قیامت کے دن اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے سامنے سرخرو کرے گا، بلکہ  آخرت میں، ان شاءاللہ،  ہمارے لیے  رسول اللہ ﷺ کی قربت کا بھی باعث بنے گا کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

(أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ)

"(آخرت میں) تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو"(متفق علیہ)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک