المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 5 من ذي الحجة 1443هـ | شمارہ نمبر: 74 / 1443 |
عیسوی تاریخ | پیر, 04 جولائی 2022 م |
پریس ریلیز
میجر(ر) خالد بٹ، اللہ تعالیٰ اُن پر رحم فرمائے، تمام فوجی افسران کے لیے ایک مثال ہیں کہ انہیں اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور بندگی میں کس قسم کا دو ٹوک موقف اختیار کرنا چاہیئے
إِنَّا ِلِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
"ہم اللہ ہی کیلئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔"(البقرۃ، 2:156)
میجر خالد نے شدید بیماری کوجس وقار اورصبر کے ساتھ برداشت کیا، اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے، اس کے عوض اللہ تعالیٰ نےانہیں گناہوں سے پاک کر کے اٹھایا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو اس عظیم نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اُن کی صالح اولاد، جس کی انہوں نے شاندار تربیت کی اور اُن کو ہمیشہ اپنی حمایت فراہم کی، اُن کے لیے جاری اجر و ثواب کا ایک بہت بڑا ذریعہ بنے ۔ درحقیقت ہم میجر خالد کی دین حق سے شدید محبت، امت اسلامیہ کی بری صورتحال پر غم خواری اور نفاذِ اسلام کی دعوت کی قدرو منزلت کے چشم دید گواہ ہیں۔
ہمیں ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان اور ان کے بہنوئی نوید بٹ کی رہائی کے لیے میجر خالد کی انتھک کوششیں بھی یاد ہیں۔ درحقیقت، ہم ظالموں کے خلاف میجر خالد کے بے لاگ موقف کو یاد کرتے ہیں، جب انہوں نے بیماری اور بڑھاپے کے دوران صبر کے ساتھ ان کے وحشیانہ انتقام کو برداشت کیا۔ ہمیں یاد ہے کہ کس طرح انہوں نے ذاتی طور پر حزب التحریر کی طرف سے ظالم مشرف کو ایک خط پہنچایا، جس میں اس سے کہا گیا تھا کہ وہ نیکی کا حکم دے اور برائی کو روکے ، اور اس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اقتدار امت کے حوالے کرے، جسے اس نے مسلمانوں سے چھینا تھا، تاکہ بغیر کسی عظیم نقصان اور تاخیر کے نبوت کے نقش قدم پر خلافت قائم ہو۔
اے اللہ! ہمارے دل غم سے بھرے ہوئے ہیں اور میجر خالد سے ہماری محبت کی وجہ سے ہماری آنکھوں سے آنسوؤں چھلک رہے ہیں۔ ہم آپ سے، یا اللہ ، دعا کرتے ہیں کہ ذوالحجہ کے ان مبارک ایام میں میجر خالد کو انبیاء علیہم السلام، شہداء، صادقین اور صالحین کی صحبت میں دائمی جگہ عطا فرما۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
مِّنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ رِجَالٌصَدَقُوۡا مَا عَاهَدُوۡا اللّٰهَ عَلَيۡهِۚ فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ قَضٰىنَحۡبَهٗ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّنۡتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوۡاتَبۡدِيۡلاًۙ
"مومنوں میں کتنے ہی ایسے شخص ہیں کہجو اقرار اُنہوں نے اللہ سے کیا تھا اس کو سچ کر دکھایا۔ تو ان میں بعض ایسےہیں جو اپنی عہد سے فارغ ہوگئے اور بعض ایسے ہیں کہ انتظار کر رہے ہیں اوراُنہوں نے (اپنے قول کو) ذرا بھی نہیں بدلا۔"(الاحزاب، 33:23)
اے افواج پاکستان کے افسران!
آپ کے بھائی اور قابل احترام بزرگ، میجر خالد، اللہ تعالٰی کی اطاعت اور بندگی کے بعد اپنے رب کی رحمت میں جا چکے ہیں۔ بڑھاپے اور بیماری میں بھی اُن کا مضبوط موقف آج آپ سب کے لیےاس فرض کی ادائیگی کیلئے مشعل راہ ہے۔ اللہ سے ڈریں جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور اس کی بندگی کریں جیسا کہ اس کی عبادت کا حق ہے۔ اپنی جوانی اور صحت کے دنوں میں اپنی پوری طاقت سے اللہ کی بندگی کریں تاکہ جب آپ کا اللہ تعالیٰ سے سامنا ہو تو انصاف کا ترازو آپ کے حق میں جھکے نہ کہ آپ کے خلاف۔ یہ سنگین صورتحال آپ میں سے ہر ایک سے مضبوط، فیصلہ کن اور دو ٹوک موقف کا تقاضا کرتی ہے، جہاں آپ مسلمانوں اور اللہ کے دین کی حمایت میں اپنی طاقت کو متحرک کریں۔ ظالموں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اور نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے نصرۃ عطا فرمائیں۔
ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |