الأحد، 12 رجب 1446| 2025/01/12
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    23 من رمــضان المبارك 1444هـ شمارہ نمبر: 32 / 1444
عیسوی تاریخ     جمعہ, 14 اپریل 2023 م

پریس ریلیز

مقبوضہ کشمیر میںG-20  کانفرنسز کا انعقاد

مقبوضہ کشمیر کی آزادی عالمی برادری پر انحصار نہیں بلکہ افواج پاکستان کے جہاد کے ذریعے حاصل ہو گی جو صرف خلافت کے زیر سایہ ممکن ہے!

 

مقبوضہ کشمیر میںG-20 کانفرنسز کا انعقاد نام نہاد عالمی برادری اور بڑی طاقتوں کا کشمیر پر ہندو قبضے کو جائز تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔  اس سلسلے میں وزارت خارجہ کا مذمتی بیان صرف دکھاوا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ اس ڈھکوسلے کو دفن کر دیا جائے کہ عالمی طاقتوں کی آشیرباد اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے کشمیر کو آزاد کرایا جا سکتا ہے۔ دنیا کی تاریخ میں قومیں نام نہاد عالمی برادری کی مدد سے اپنا مقبوضہ علاقہ آزاد نہیں کراتیں، نہ ہی مسلمانوں نے آزاد کشمیر، افغانستان یا دیگر علاقے کسی اقوام متحدہ کی قراردادوں سے آزاد کرائے ہیں۔  کشمیر صرف افواج پاکستان کے جہاد سے آزاد کرایا جا سکتا ہے، جس کیلئے پاکستان میں فوراً خلافت قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

 

موجودہ سیکولر قومی ریاستوں پر مبنی دنیا میں کوئی بھی عالمی طاقت کسی دوسرے ملک کی مدد خیرات میں نہیں کرتی،  جب تک ان کے مفادات اس ملک سے نہ جڑے ہو، اور موجودہ صورتحال میں عالمی طاقتیں ہندو ریاست کو چین اور خطے میں اسلامی احیاء کے خلاف محاذ کے طور پر کھڑی کرنا چاہ رہی ہیں، اس لیے کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری سے امیدیں وابستہ کرنا پاکستان کے حکمرانوں کی کشمیر کاز سے غداری کا ثبوت ہے۔  یاد رہے کہ موجودہ عالمی برادری صلیبییورپ کی میراث پر قائم ہے، جن کی اسلام سے نفرت ان کے سینوں سے اُبل رہی ہے، اور جس کا واضح ثبوت ہم  مغرب کی جانب سے توہین قرآن اور توہین رسالتﷺ کا ارتکاب کرنے کی صورت میں بار بار دیکھ رہے ہیں۔  یہیہی صلیبی امریکہ اور یورپ ہیں جنہوں نے افغانستان، عراق، شام، لیبیا،یمن اور  برما  میں آگ سلگائی ہوئی ہے یا اُس کو ہوا دے رہے ہیں۔

 

اے افواج پاکستان!

یہ حقائق نہ تونئے حقائق ہیں، نہ ہی نامعلوم۔ آپ کی قیادت مشرف کے دور سے جان چکی تھی کہ 'عالمی برادری' ان سے کشمیر کے سرینڈر کا مطالبہ کر رہی ہے، جس پر وہ بتدریج عمل پیرا ہوئے، جبکہ اس دوران وہ ہندو ریاست کے خلاف مصنوعی بیان بازی کے ذریعے آپ کو دھوکے میں بھی رکھتے رہے۔  غداری کے اس پروجیکٹ کی تکمیل باجوہ – عمران دور میں ہوئی،  اور موجودہ حکومت کے دور میں اس کے اوپر منوں مٹی ڈالی جا رہی ہے ، تاکہ کشمیر کے مسئلے کو مکمل دفن کیا  جاسکے۔اگر آپ اس سلسلے کو فوراً نہیں روکتے تو بہت دیر ہو جائے گی۔ یہ اب بھی آپ کے لئے مشکل نہیں کہ آپ ان غدار قیادتوں کو اپنے پیروں تلے روندتے ہوئے خلافت کے قیام کیلئے نصرت دیں۔ یہ مسلمانوں کا خلیفہ ہو گا جو سری نگر میں تکبیروں کے ساتھ داخلے میں آپ کی قیادت کرے گا،تاکہ آپ اپنی بہنوں کی چیخ و پکار کا جواب دیں، اور گجرات کے قصاب مودی کا مغرور سر جھکا دیں۔ سیاسی اور فوجی قیادتوں کا پاکستان اور اسلام سے اخلاص کا جھوٹا طلسم ٹوٹ چکا ہے۔ آپ پر بھی اپنی قیادتوں کی غداری ثابت ہو چکی ہے۔ تو آگے بڑھیں! امت آپ کے قدم بڑھانے کی منتظر ہے۔   محمد ﷺ بن عبد اللہ کے آزاد کردہ غلام ثوبان نے رسول اللہﷺسے روایت کیا کہ آپﷺ فرماتے ہیں۔

 

﴿عِصَابَتَانِ مِنْ أُمَّتِي أَحْرَزَهُمَا اللَّهُ مِنَ النَّارِ عِصَابَةٌ تَغْزُو الْهِنْدَ وَعِصَابَةٌ تَكُونُ مَعَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ ‏‏﴾

"میری امت میں دو گروہ ایسے ہوں گے جنہیں اللہ تعالیِ نے آگ سے محفوظ کر دیا ہے، ایک گروہ ہندوستان پر چڑھائی کرے گا اور دوسرا گروہ جو عیسیٰ ابن مریم کے ساتھ ہوگا۔"(مسند احمد، سنن النسائی)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک