الجمعة، 25 جمادى الثانية 1446| 2024/12/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    14 من ربيع الثاني 1445هـ شمارہ نمبر: 17 / 1445
عیسوی تاریخ     اتوار, 29 اکتوبر 2023 م

پریس ریلیز

مسجد الاقصٰی کی آزادی کے لیے افواج پاکستان کومتحرک کرنے کے لیے حزب التحریر ولایہ پاکستان کی مہم جاری ہے

 

 

 

[27/10/2023 CE]

 

حزب التحریرولایہ پاکستان نے جوہری صلاحیت کی حامل دنیا کی چھٹی سب سے بڑی فوج ، پاکستان آرمی کو یہودی وجود کوصفحۂ ہستی سے ہی مٹادینے کے لیے فوری طور پرحرکت میں آنے کے لئے اپنی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ بے حس، مردہ دل، اور بزدل حکومت کی دھمکیوں کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے، حزب التحریر کے شباب پورے ملک میں عوامی مقامات پر پاکستان کے مسلمانوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ حزب التحریر کے شباب، علمائے کرام سے بالخصوص اور مسلمانوں سے بالعموم یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ ان مجرم، گناہ گار حکمرانوں سے کسی ڈر وخوف کے بغیر حزب التحریر کی اس مہم کا ساتھ دیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے ،

 

﴿‌أَتَخۡشَوۡنَهُمۡۚ فَاللهُ ‌أَحَقُّ أَنْ تَخْشَوْهُ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ

"کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ اللہ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو، اگر تم ایمان رکھتے ہو۔"(التوبۃ، 9:13)۔

 

بے شک ، امت دنیا میں اپنے مقصد کو پانے کے لئے بیدار ہو چکی ہے اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے اذن سے اب  دوبارہ غفلت کی نیند نہیں سوئے گی۔پس چاہئیے  کہ یہ امت اب اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی رضا کے لیے آگے بڑھے،تا کہ وہ پوری انسانیت کو حق کی طرف لے جائے، جیسا کہ اس امت نے یہ کام پہلے بھی کئی صدیوں تک کیا تھا۔

 

حزب التحریرولایہ پاکستان، غالب مغربی طاقتوں پر مشتمل نام نہاد "بین الاقوامی برادری" سے حکمرانوں کی اپیلوں کی مذمت کرتی ہے۔ یہ وہی مغربی استعماری ریاستیں ہیں جنہوں نے سب سے پہلے فلسطین پر یہودیوں کا قبضہ قائم کیا۔ مغربی استعمار اب صیہونی دہشت گردوں کو ہتھیار اور فنڈ فراہم کررہا ہےجب وہ غزہ کے بچوں کو انہی کے گھروں تلے زندہ گاڑ رہے ہیں۔ حزب التحریر مغربی طاقتوں کے ساتھ ہر طرح کے اتحاد کے خاتمے اور ان کے غیر منصفانہ ورلڈآرڈر کو مسترد کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

﴿إِنَّمَا يَنْهَاكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ

"اللہ ان لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کوتمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں(الممتحنہ، 60:9)

 

حزب التحریرولایہ پاکستان مسلم دنیا کے تمام حکمرانوں کی مذمت کرتی ہے جنہوں نے مسلمانوں کی فوجوں کو بیرکوں میں ہی روکے رکھ کر اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ یہی حکمران ہی یہودی وجود کے محافظ ہیں۔ حالانکہ جب بھی ان کے مغربی آقا انہیں حکم دیتے ہیں تو یہ حکمران پوری دنیا میں اپنی مسلم افواج روانہ کردیتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ امت ان حکمرانوں کو جا دبوچے اور اسلام کی حکمرانی کا نفاذ کردے، ان شاءاللہ، یہ ان حکمرانوں کی طرف سے کی جانے والی آخری غداری ہوگی۔ بے شک رسول اللہ ﷺ نے جابرانہ حکومت کے بعد نبوت کے نقش قدم پر خلافت کی واپسی کی بشارت دی تھی۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا،

 

«ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ  خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ »

" پھر جابرانہحکمرانی ہو گی اور یہ تب تک رہے گی جب تک اللہ چاہے گا، پھر اللہ تعالیٰ اسے اٹھا لے گا ، پھر نبوت کے نقش قدم پر خلافت قائم ہو گی(احمد)

 

حزب التحریرولایہ پاکستان فوجی افسران کو پکار رہی ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ کی آزادی کے لیے حرکت میں آئیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

﴿وَإِنِ اسْتَنصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ

"اور اگر وہ دین میں تم سے مدد چاہیں تو تم پر ان کی مددکرنا واجب ہے(الانفال، 8:72)۔

 

حزب التحریر ہر ایک آفیسر کو یہ یاددہانی کراتی ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ اللہ عزوجل کی ذاتِ مبارکہ ان کے ساتھ ہے اور وہی ان کا حامی و ناصر ہے، جبکہ پوری امت اسلامیہ ان کا ساتھ دے گی۔ افسران کو چاہیے کہ وہ اپنے راستے میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ کو روندتے ہوئے،  جنگ کے میدان میں سب سے پہلے کود پڑنے کا شرف حاصل کریں۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے،

 

﴿إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللهُ ‌فَلَا ‌غَالِبَ ‌لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي  يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

"اگر اللہ تمہاری مدد کرے توکوئی تم پر غالب نہیں آسکتااور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر ایسا کونہے جو تمہاری مدد کرے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے(آل عمران، 3:160)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک