الثلاثاء، 24 محرّم 1446| 2024/07/30
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 12 اکتوبر 2012 م

ملالہ یوسفزئی پر حملے میں ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک ملوث ہے ملالہ پر حملہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کے لئے عوامی حمائت حاصل کرنے کی انتہائی سفاکانہ کوشش ہے

ملالہ یوسفزئی پر حملہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کی دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کو ملک کے مزید علاقوں تک پھیلانے کے لئے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی ایک انتہائی سفاکانہ کوشش ہے۔ ماضی میں کبھی ایک جعلی ویڈیو تو کبھی GHQ پر حملے کو سوات اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشنز کے لئے جواز کے طور پر استعمال کیا گیا۔ لیکن پھر عوام امریکہ اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کے اس طریقہ واردات کو سمجھ گئے۔ یہی وجہ ہے کہ مہران نیول بیس کراچی اور کامرہ میں فضائی اڈوں پر حملوں کے باوجود غدار حکمران اس امریکی جنگ کو پاکستان کے مزید علاقوں تک پھیلانے کے لئے عوام کی حمائت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

لوگ یہ جان چکے ہیں کہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار ہی ہیں جنھوں نے بلیک واٹر اور ریمنڈ ڈیوس جیسے امریکی دہشت گرد تنظیموں اور لوگوں کو ملک میں آزادانہ نقل و حرکت کرنے کی جازت دی ہوئی ہے اور پھر یہی ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک فوجی تنصیبات پر حملے کرواتا ہے اور ان حملوں کی ذمہ داری فوراً قبائلی علاقوں کے مسلمانوں پر ڈال دی جاتی ہے۔ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار اپنی اس حکمت عملی میں ناکامی کے بعد عوامی حمائت کے حصول کے لئے ایک نئے اور مزید سفاکانہ طریقہ واردات کے ساتھ سامنے آئے ہیں اورانھوں نے چودہ سالہ معصوم ملالہ یوسفزئی کو اپنے مکروہ عزائم کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی ہے۔

جنرل کیانی اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار اگر اسلام کی حفاظت اور مسلمانوں کے ناحق خون بہنے پر اتنے ہی فکر مند ہوتے توامریکہ اور مغرب کی جانب سے رسول اللہ ﷺ کی شان میں مسلسل ہونے والی گستاخیوں پر موت کی سی خاموشی اختیار نہ کرتے، سلالہ کے چوبیس فوجی جوانوں کے مقدس خون کا سودا نیٹو سپلائی لائن کھول کر نہ کرتے، قبائلی علاقوں کے مسلمان مردوں، عورتوں اور معصوم بچوں کو امریکی ڈرونز کے رحم کرم پرنہ چھوڑ دیتے، قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کواس کے بچوں کے ساتھ کافر امریکہ کے حوالے نہ کرتے، کراچی سمیت پورے ملک میں جاری قتل و غارت گری کے واقعات پر خاموشی اختیار نہ کرتے اور پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کی طرح لوگوں کو ان کے بچوں کے سامنے اپنے غنڈوں کے ہاتھوں اغوا نہ کرواتے اور ہزاروں لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں عدالتوں کے سالوں سے چکر نہ لگا رہے ہوتے۔

جنرل کیانی کی 13 اگست 2012 کی کاکول اکیڈمی کی تقریر کہ "انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ ہے اور ہم اس کو لڑنے میں حق بجانب ہیں اور اس باری میں کوئی شک نہیں رہنا چاہیے ورنہ ہم تقسیم ہوں جائیں گے اور خانہ جنگی کا شکار ہو جائیں گے" اور ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کے موقع پر جاری ہونے والے بیان کہ "ہم لڑیں گے چاہے اس کی کوئی بھی قیمت چکانی پڑے" سے واضع ہے کہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار جنرل کیانی کی قیادت میں قوم کو اس بات پر مجبور کرنے کی سفاکانہ طریقے سے کوشش کر رہے ہیں کہ قوم نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اسلام کے خلاف امریکی جنگ نہ سمجھے بلکہ اس کو اپنی جنگ سمجھ کر قبول کر لے۔ حزب التحریر معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں اور ریمنڈ ڈیوس نیٹ کی اس مذموم اور سفاکانہ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کریں۔

حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے مطالبہ کرتی ہے کہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو فوراً ہٹائیں اور خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کو فوری نصرة فراہم کریں۔ آپ کی خاموشی ان غداروں کو اس امت کے خلاف مسلسل سازشیں کرنے کا حوصلہ فراہم کر رہی ہے۔ صرف خلافت ہی پاکستان کو اس امریکی جنگ کی دلدل سے نکال سکتی ہے اور پاکستان اور خطے کو امریکی اثر و رسوخ سے پاک کر سکتی ہے۔

پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان
شہزاد شیخ

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک