الثلاثاء، 24 محرّم 1446| 2024/07/30
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     منگل, 27 نومبر 2012 م

کیانی کے غنڈوں کے ہاتھوں سعد جگرانوی کا اغوا خلافت کے قیام کو روک نہیں سکتا مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ کے اغوا کے خلاف حزب التحریر کے ملک گیر مظاہرے

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے ملک بھر میں حزب التحریر کے رکن اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی کے اغوا کے خلاف مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: "حزب التحریر کے رکن سعد جگرانوی کا ریاستی اغوا، خلافت کے قیام کو روک نہیں سکتا" اور "امریکی ایما پر سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار خلافت کے مخلص داعیوں کو ریاستی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں"۔ مظاہرین سعد جگرانوی کے اغوا کی مذمت اور ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کیانی امت اور اس کی افواج میں اپنے خلاف بڑھتی ہوئی مخالفت اور خلافت کی روز بروز بڑھتی مقبولیت سے گھبرا کر اغوا اور تشدد جیسے غلیظ ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ مظاہرین اس عزم کا اظہار کر رہے تھے کہ نہ تو اس سے قبل پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کا اغوا اور شباب کے خلاف سینکڑوں جھوٹے مقدمات حزب اور اس کے شباب کو خوفزدہ کر سکے ہیں اور نہ ہی اب مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی کا اغوا حزب اور اس کے شباب کو خوفزدہ کر سکتا ہے اور نہ ہی ان کی جدوجہد میں کسی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ مظاہرین نے کیانی اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو قزافی اورحسنی مبارک کے انجام کی جانب نشاندہی کی اور خبردار کیا کہ جلد ہی آنے والی خلافت اسلام اور اس کی امت کے خلاف غداریوں اور ان پر مظالم کرنے کے جرم میں ان کا کڑا احتساب کرے گی۔ مظاہرین نے کیانی اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ آخر میں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

نوٹ: 26 نومبر 2012 کو کیانی کے غنڈوں نے رکن حزب التحریر اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی کو مغرب کی نماز سے کچھ دیر قبل شیر پاؤ پل گلبرگ، لاہور سے اغوا کیا تھا۔ سات بچوں کے باپ سعد نے اپنی بوڑھی ماں کو فون کر کے اس بات کی تصدیق کی کہ انھیں خفیہ ایجنسیوں کے غنڈوں نے اغوا کیا ہے۔ سعد جگرانوی لاہور کے ایک معزز اور مشہور جگرانوی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

 

 

 

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک