السبت، 18 رجب 1446| 2025/01/18
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 22 جون 2013 م

جمہوریت کو ختم کرو اور خلافت کو قائم کرو بھارت سے بجلی کی خریداری کھلی غداری ہے


20جون2013کو وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے بھارت سے 2000میگاواٹ بجلی خریدنے کی بد ترین خبر قوم کو سنائی۔ حزب التحریرکیانی و شریف حکومت کی جانب سے قوم اور اس کی معیشت کو بھارت کے ہاتھوں گروی رکھنے کے اس غدارانہ عمل کو مسترد اور اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔


پاکستان میں بجلی کا بحران 90کی دہائی سے آنے والی حکومتوں کی مجرمانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کو اللہ نے دریاوں کے پانی کی عظیم ترین دولت سے نوازا ہے جس سے پیدا ہونے والی بجلی آج بھی دنیا میں سستی ترین بجلی پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ لیکن جمہوری اور آمر حکمرانوں نے جہاں ایک طرف جانتے بوجھتے ملک میں اس سستے ترین ذریعے سے بجلی پیدا کرنے سے اجتناب کیا وہیں ہمارے دریاوں کے پانی کو روکنے کی بھارتی غنڈہ گردی پر بھی مکمل خاموشی اختیار کی۔کیا کیانی و شریف حکومت قوم کو یہ بتا سکتی ہے کہ جو بھارت پاکستان کی معیشت کا گلا گھونٹنے کے لیے ہمارے دریاوں کے پانی کو ڈیم پر ڈیم بنا کر روکتا چلا جارہا ہے ،اس سے بجلی خریدنے سے کیا پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی؟یہ قدم میدان جنگ میں دشمن کے سامنے بغیر لڑے ہتھیار پھینکنے کے مترادف ہے اور ایسا کرنے والا غداری کا مرتکب قرار دیا جاتا ہے۔


دراصل غدارحکمران پاکستان کی معیشت کو بھارت سے جوڑدینا چاہتے ہیں تا کہ جس طرح پچھلے 12سالوں میں آمر اور جمہوری حکمران قوم کے سامنے پاکستان کے مفاد کے خلاف امریکہ کے مطالبات تسلیم کرنے کی یہ توجیع دیتے چلے آرہے ہیں کہ ہماری معیشت اور دفاع تو امریکہ کے مرہون منت ہے اور اس کی مدد کے بغیر تو ہم ایک دن بھی نہیں چل سکتے ،بالکل اسی طرح جب بھارت سے مستقل غذائی اجناس، صنعتی خام مال اور بجلی خریدی جائے گی اور بھارت کو ہمارے دریاوں کے پانیوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہوچکا ہوگا اور ہماری معیشت بھارت سے جوڑ دی جائے گی تو حکمران بھارت کے سامنے جھکنے کی بھی یہی وجہ دہرا رہے ہوں گے۔


قوم کو یہ جان لینا چاہیے کہ آمریت اور جمہوریت دونوں ہی امریکی گھوڑے ہیں جو امریکی حکم کے مطابق بھارت کو لبھانے اور اس کو امریکی جھولی میں ڈالنے کے لیے پاکستان کو بھارت کے قدموں میں نچھاور کرتے چلے آرہے ہیں۔ اس امریکی منصوبے پر قوم کو اختلاف سے روکنے کے لیے اسے مہنگی بجلی اور اس کی شدید قلت کے بحران میں مبتلا کردیا گیا ہے تا کہ جب یہ حکمران اس کھلی بے غیرتی اور غداری کا مظاہرہ کریں تو قوم اس قدر لاغر ہوچکی ہو کہ اس پر ان کا احتساب ہی نہ کرسکے۔


حزب التحریر پاکستان کے عوام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ کیانی و شریف حکومت کی اس کھلی غداری کو مسترد کردیں اور ان کا شدید احتساب کریں۔ حزب التحریرافواج میں موجود مخلص افسران سے پوچھتی ہے کیا اب امریکہ کے بعد بھارت کی بالادستی کو بھی قبول کرلیا جائے گا؟کیا ایٹمی پاکستان کے پاس اپنے دشمن بھارت سے بجلی خریدنے کے علاوہ کوئی دوسری صورت باقی نہیں بچی ؟کیا اب ایٹمی پاکستان بھارت کو امریکی کیمپ میں لانے کے لیے امریکی ٹاؤٹ کا کردار ادا کرے گا ؟ کیا آپ خاموشی سے اس بے غیرتی اور غداری کو بھی دیکھتے رہیں گے؟ اٹھیں اور اس کفریہ استعماری سرمایہ دارانہ نظام اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو اکھاڑ کر ،شیخ عطا بن خلیل ابو رشتہ ،امیر حزب التحریرکی قیادت میں حزب التحریرکو خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کریں۔ خلافت بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے استعماری پالیسیوں کا خاتمہ کردے گی،قوم کو خود انحصاری کی راہ پر ڈالے گی اور پاکستان اور اس کی افواج کی کھوئی ہوئی عزت اور وقار واپس لوٹائے گی۔

پاکستان میں حزب التحریرکے ڈپٹی ترجمان
شہزاد شیخ

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک