الثلاثاء، 24 محرّم 1446| 2024/07/30
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     منگل, 25 جون 2013 م

جمہوریت کو ختم کرو اور خلافت کو قائم کرو سانحہ دیامر کا ذمہ دارجنرل کیانی ہے

حزب التحریر ولایہ پاکستان 22جون 2013کوگلگت بلتستان کے علاقے دیامیر میں ہونے والے اندوہناک واقع کی پر زور مذمت کرتی ہے اور سانحہ کوئٹہ کی طرح اس واقع کا ذمہ دار بھی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو ہی قرار دیتی ہے جن کی قیادت جنرل کیانی کررہا ہے۔


کیا یہ محض اتفاق ہے کہ دس دنوں میں دوسرا بڑا سانحہ ایک ایسے علاقے میں رونما ہوا ہے جو سیکیوریٹی اداروں کے زیر نگرانی ہے اور دیامیر کا سانحہ تو اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ وہاں کوہ پیماؤں اور سیکیوریٹی اداروں کے علاوہ عام آدمی کی پہنچ تقریباً ناممکن ہے۔ کیا یہ بھی محض اتفاق ہے کہ ملک بھر میں دندناتے امریکی دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں پر حملہ نہیں ہوتا جبکہ ان کے ٹھکانوں کی تفصیلات کہ لاہور، اسلام آباد ،پشاور اور کوئٹہ کے کس کس گھر میں وہ مقیم ہیں کئی بار ملکی میڈیا میں سامنے بھی آچکی ہیں لیکن کوہ پیمائی کے لیے آئے ہوئے عام غیر ملکی قتل کردیے جاتے ہیں۔ حزب التحریرپچھلے کئی سالوں سے عوام اور افواج کو یہ باور کراتی آئی ہے کہ ملک بھر میں فوجی و شہری تنصیبات پر ہونے والے بم دھماکوں اور ملکی و غیر ملکی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک ملوث ہے۔ اس نیٹ ورک کو اپنے اہداف حاصل کرنے میں زبردست کامیابیاں صرف اس لیے مل رہی ہیں کیونکہ ان کی سرگرمیوں کو جنرل کیانی کی قیادت میں سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔


اگر ایک تھانے کے علاقے میں کوئی غیر معمولی واقع پیش آجائے تو اس علاقے کا S.H.O،S.P،D.S.Pیہاں تک کہ I.Gتک معطل کردیے جاتے ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے۔لیکن ایبٹ آباد واقع ہو یا G.H.Qپر حملہ،کامرہ ائربیس پر حملہ ہو یا مہران نیول بیس پر حملہ،کبھی بھی فوجی قیادت میں موجود غداروں نے نہ تو اتنی شرم کا مظاہرہ کیا کہ وہ از خود اپنے عہدوں سے استعفی دے دیتے اور نہ ہی سیاسی قیادت میں موجود غداروں نے ان سے استعفے طلب کیے اور ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔
امریکی ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کے دہشت گردوں کو پکڑنے اور کیفر کرادار تک پہنچانے میں سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار کسی قسم کی سرگرمی کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں لیکن وہ افراد، چاہے ان کا تعلق فوج سے ہو یا وہ عام شہری ہوں،جو اس ملک میں اسلامی شریعت اور خلافت کے قیام کے لیے پرامن سیاسی و فکری جدوجہد کرتے ہیں ان کو اغوا یا گرفتار کرنے اورتشدد کا نشانہ بنانے میں اپنے آقا امریکہ کے حکم پر نہایت تیزی سے عمل کرتے ہیں جس کی مثال پاکستان میں حزب التحریرکے ترجمان نوید بٹ ہیں جنھیں 11مئی 2012کو ان کے بچوں کے سامنے اغوا کیا گیا اور ایک سال گزر جانے کے باوجود نہ تو انھیں کسی عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ ہی انھیں رہا کیا ہے۔


حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے بھی سوال کرتی ہے کہ کب تک اپنی قیادت میں موجود غداروں کی غداریوں کو برداشت کرتے رہیں گے جنھوں نے محض دس دنوں میں ایک بار پھر مسلمانوں کی اس عظیم فوج کی کارکردگی پر سوالیہ نشان پیدا کردیا ہے؟اے افواج پاکستان کے مخلص افسران ! آگے بڑھو! ان غداروں کے ہاتھ پکڑ لو ،اپنی قوم کو ان غداروں کے ظلم وستم سے نجات دلاؤ، جمہوریت کے امریکی گھوڑے کا خاتمہ کرو اور خلافت کے قیام کے لیے امیر حزب التحریر شیخ عطا بن خلیل ابو رشتہ کو نصرۃ فراہم کرکے پاکستان سے امریکی سفارت خانے،قونصل خانوں،اور اڈوں کو بند کرو ، فوجی و سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کرواور ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کا خاتمہ کردو۔ صرف اسی صورت میں یہ امت اپنی کھوئی ہوئی عزت اور امن اور چین دوبارہ حاصل کرسکتی ہے۔

 

پاکستان میں حزب التحریرکے ڈپٹی ترجمان
شہزاد شیخ

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک