الأحد، 22 جمادى الأولى 1446| 2024/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ افغانستان

ہجری تاریخ    21 من ربيع الاول 1444هـ شمارہ نمبر: 05 / 1444
عیسوی تاریخ     پیر, 17 اکتوبر 2022 م

پریس ریلیز

دہشت گرد ریاستیں یا شنگھائی تعاون تنظیم کے نام نہاد ارکان افغانستان میں ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کی بات کرتے ہیں!

 

جمعہ، 14 اکتوبر، 2022 کو، نئی دہلی نے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچہ “Regional Anti-Terrorism Structure”(RAT)کے عنوان کے تحت شنگھائی تعاون تنظیم (SCO)کے کونسل اجلاس کی میزبانی کی۔ اس سربراہی اجلاس کے بعد، کچھ رکن ممالک نے افغانستان سے سرگرم بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔

 

2001 کے بعد سے، 'دہشت گردی کے خلاف جنگ' کے نام نہاد مغربی منظر نامےنے، جو درحقیقت اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ تھی، زبردست ناکامی دیکھی ہے۔ فی الحال، ہر ریاست اپنے مفاد کی بنیاد پر 'دہشت گردی' کی اصطلاح کی تعریف کرتی ہے، اپنے دشمنوں کو دہشت گرد اور/یا دہشت گردی کا حامی قرار دیتی ہے۔تاہم، اگر کوئی آکسفورڈ ڈکشنری میں اس اصطلاح کے معنی تلاش کرے گا، تو وہ یہ تعریف پائے گا: "سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پرتشدد کارروائی کا استعمال"۔ لہٰذا آکسفورڈ ڈکشنری کی بنیاد پر ایس سی او کے رکن ممالک حقیقی دہشت گرد ریاستیں ہیں۔

 

مشرقی ترکستان کے مسلمانوں کے خلاف چین کا دہشت گردانہ کردار – جہاںایغور مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور انہیں صرف اس لیے تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے کہ وہ مسلمان ہیں۔ ہندوتوا تحریک اور مودی کی ہندو ریاست جس نے نہ صرف کشمیر پر کھلم کھلا قبضہ کیا ہوا ہے بلکہ ہندوستانی مسلمانوں پر بدترین ظلم و ستم کررہی ہے۔  پاکستانی حکومت جو بلوچ اور پشتون علاقوں میں مسلمانوں پر جبر کر رہی ہے، استعماری طاقتوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہے، خاص طور پر امریکی مفادات کو برقرار رکھنے کے لیے مسلمانوں کو قتل کرنے میں امریکہ کا ساتھ دیتی ہے، امریکی ڈرونز کے لیے اپنی فضائی گزرگاہیں کھلی رکھی ہوئی ہیں، اور سپر پاورز کو معاونت فراہم کرتی ہے تا کہ وہ  افغانستان کے اندر انٹیلی جنس کارروائیاں کرسکیں۔اسی طرح ایران، جس نے شام، عراق اور یمن میں مسلمانوں کے قتل عام میں مدد فراہم کی ہے، افغانستان اور عراق میں دہشت گردی پھیلانے میں امریکہ اور نیٹو کے ساتھ تعاون کیا تھا، وہ اب بھی  اپنی سیاسی بقا کے لیےاپنے شہریوں کو مختلف طریقوں اور ہتھکنڈوں سے خوفزدہ کررہا ہے۔ روسی ریاست نے شام میں بھی لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا جبکہ چیچنیا اور وسطی ایشیا کے مسلمان آج بھی اس کے بدترین ظلم و ستم  میں زندہ رہنے پر مجبور ہیں ۔ اس کے علاوہ وسط ایشیائی ریاستوں نے مسلمانوں اور اسلامی تحریکوں کو اذیت دینے اور دبانے میں اپنے آقا کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔

 

اس کے باوجود، ان ریاستوں کے منصوبے، فیصلے اور سازشیں فنا ہو جائیں گی کیونکہ حقیقت یہ بتاتی ہے کہ وہ (SCO رکن ممالک) نہ صرف منتشر ہیں بلکہ ایک دوسرے کے خلاف بڑے پیمانے پر دشمنی کر رہے ہیں۔دہشت گرد ریاستوں کا اس طرح کا تعاون اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ انہیں خطے میں ایک طاقتور اسلامی ریاست کے ابھرنے کے بارے میں شدید پریشانی لاحق ہے۔ اس طرح وہ اس طرح کی سازشوں سے اسلام کے عروج کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تاہم، انہیں تاریخ سے سیکھنا چاہیے کہ حق اور باطل کے درمیان جنگ میں ہمیشہ حق ہی کی جیت ہوتی ہے اور باطلمٹ جاتا ہے۔

 

ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی بیداری، مسلمانوں کے اتحاد کا موقع اور نبوت کے نقش قدم پر مبنی خلافت راشدہ کا دوبارہ قیام افغانستان، پاکستان اور وسطی ایشیا میں سے کسی بھی جگہ دنیا کےکسی  دوسرے مقام سے زیادہ ممکن ہے۔ یہی چیز ہے جس نے ان ریاستوں کی پریشانی میں اضافہ کیا ہے۔یہ ریاستیں اپنے فضول اقدامات سے بیداری کی بڑی لہر کے خلاف کھڑی ہونے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ یہ لہر اتنی  بڑی ہے کہ اس نے ان قاتل ریاستوں کی خودمختاری کو بہت محدود کر دیا ہے۔انشاء اللہ اس خطے کے مسلمان بہت جلد ان ریاستوں کے ظلم و ستم سے نجات حاصل کرلیں گے اور اسلامی خلافت کے قیام سے خوشیاں منائیں گے۔

 

لِلّٰهِ الۡاَمۡرُ مِنۡ قَبۡلُ وَمِنۡۢ بَعۡدُ  ؕ وَيَوۡمَٮِٕذٍ يَّفۡرَحُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَۙ ط بِنَصۡرِ اللّٰهِ‌ؕ يَنۡصُرُ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُۙ‏

"فتح سے پہلے اور بعد میں سارا معاملہ اللہ کے سپرد ہے۔ اور اس دن مومن خوش ہوں گے۔(یعنی کامیابی) اللہ کی مدد سے۔ وہ جسے چاہتا ہے مدد دیتا ہے اور وہ غالب (اور) مہربان ہے۔"(الروم،5-4)

 

ولایہ افغانستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ افغانستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.ht-afghanistan.org
E-Mail: info@ht-afghanistan.org

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک