الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ افغانستان

ہجری تاریخ    13 من محرم 1444هـ شمارہ نمبر: 02 / Afg. 1444
عیسوی تاریخ     جمعرات, 11 اگست 2022 م

پریس ریلیز

صوبہ غزنی میں حزب التحریر کا ایک رکن شہید

 

﴿مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ ۖ فَمِنْهُم مَّن قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا﴾

"مومنوں میں سے بہت سے مردوں نے وہ بات سچ کر دکھائی جس پر انہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا، پس ان میں سے کوئی تو شہادت پاکر اپنا عہد پورا کر چکا ہے اور ان میں سے کچھ اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں، مگر انہوں نے اپنے عہد میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔"(الاحزاب، 33:23)

 

صوبہ غزنی میں حزب التحریر ولایہ افغانستان کے سرگرم رکن عبدالعزیز محمدی کو منگل کی رات نامعلوم مسلح افراد نے شہید کر دیا۔ وہ رات کو دعوت سے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کے ہاتھ، ٹانگیں اور آنکھیں باندھ کر بے دردی سے آنکھوں میں گولیاں ماردیں۔

 

حزب التحریر - ولایہ افغانستان اس عمل کو وحشیانہ اور غیر شرعی عمل اور دہشتگردی اور پراسرار قتل قرار دیتا ہے اوریہ کہ مسلمانوں کی جان کی حفاظت کرنا اسلامی ریاست کا بنیادی فریضہ ہے، جو اسلامی نظام کو نافذ کرکے مسلمانوں کی جان، مال، عزت اور حرمت کا تحفظ کرتی ہے اور اس طرح اپنی دنیاوی اور آخرت کی ذمہ داریاں پوری کرتی ہے۔ البتہ مومنین نے اپنے رب سے عہد کیا ہے کہ وہ اسلام کی سربلندی اور ریاستِ خلافت کے قیام اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی رضا کے لیے اپنا مال، اور اپنی تمام تر بہترین چیزیں قربان کر دیں گے۔ حزب التحریر نے اپنی ستر (70) سالہ فکری اور سیاسی جدوجہد میں ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے مقصد (ریاست خلافت کے قیام) پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اپنے طریقہ کار (سیاسی اور فکری جدوجہد) پر یقین رکھتی ہے۔ قتل و غارت گری نے اس (منحج پر) یقین کو کمزور یا مسخ نہیں کیا ہے اور آئندہ بھی اس سے کمزور یا منحرف نہیں ہو گی، ان شاء اللہ!

 

عبد العزیز حزب التحریر کے مخلص اور سرگرم داعی تھے جنہوں نے خلافت کے قیام کے ذریعے اسلامی زندگی کی بحالی کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی تھی اور اس سمت میں انتھک کوششیں کیں۔ انہوں نے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے ساتھ اپنا وعدہ پورا کیا۔ اس لیے حزب التحریر ولایہ افغانستان کا میڈیا آفس اس افسوسناک واقعے پر حزب التحریر کے تمام اراکین، اسلام کی راہ کے لیے جدوجہد کرنے والوں اور تمام مسلمانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کی شہادت کو قبول فرمائے، ان کے لواحقین اور احباب کو صبر جمیل اور بہترین اجر عطا فرمائے اور ان کے قاتلوں کو ذلیل و رسوا کرے۔

 

ولایہ افغانستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ افغانستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.ht-afghanistan.org
E-Mail: info@ht-afghanistan.org

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک