ترکی کی حکومت اپنے سر کی ٹکر سے مضبوط چٹان کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے!
- Published in حزب التحریر
- Written by Super User
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
حزب التحریر ولایہ ترکی کی طرف سے استنبول میں منعقد کی جانے والی خلافت کانفرنس سے دو دن قبل،برطانیہ اور اس کے عرب اور ترک ایجنٹوں کی طرف سے خلافت کے انہدام کے سانحے کے موقع پر حزب کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے تقسیم کے ایک دن بعد اور انڈونےشیا میں انٹرنیشنل مسلم علما کانفرنس کے انعقاد کے دو دن بعد ، ترکی کی سیکیورٹی فورسز نے جمعہ 24جولائی 2009سے ترکی کے 23شہروں میں بیک وقت حزب التحریر کے شباب کے گھروں پر چھاپے مارنے کی مہم کا آغاز کیا اور حزب التحریر کے سینکڑوں شباب کو گرفتارکرلیا اور وہ ابھی تک حزب التحریر کے شباب کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔