الجزائر نے عربی زبان کو فتح بخشی
- Published in سینٹرل میڈیا آفس
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
جب سےالجزائر کی وزیر قومی تعلیم، نوریا بن جبریط، نے2015 کی گرمیوں میں روز مرہ بول چال کی زبان کو سکولوں میں ضم کرنے کے متعلق بیان دیا ہے، الجزائر میں ردٍ عمل سے ہلچل مچی ہے۔ ان میں سب سے نمایاں دستخط شدہ پٹیشنز ہیں جن کے دستخط گزار تعلیم کے فرانسیسی زبان میں ہونے کے خاتمے کا تقاضا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی رد عمل وسیع اور فیصلہ کن تھا۔ موجودہ تعلیمی سال کے آغاز پر یہ تنازع دوبارہ نمودار ہو گیا ہے جب سے ایک استاد کی ویڈیو سامنے آئی ہے ، جس میں وہ اپنے طلبا کے سامنے عربی زبان کی خوبصورتی بیان کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو نے وزراء اور لادینیت پسندوں کو غصے میں بھر دیا ہے اور انھوں نے اس کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا۔